Deputy Director Education District Diamer

Deputy Director Education District Diamer Official page of the Deputy Director Education District Diamer.

Sharing updates, notifications, educational activities, and initiatives to improve teaching and learning in the district."

امتِ مسلمہ بالخصوص اہلِ گلگت بلتستان کے تمام مسلمانوں کو عیدُالاضحیٰ کی پُرخلوص خوشیاں مبارک ہوں۔اللہ تعالیٰ اس مبارک عی...
28/05/2026

امتِ مسلمہ بالخصوص اہلِ گلگت بلتستان کے تمام مسلمانوں کو عیدُالاضحیٰ کی پُرخلوص خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ اس مبارک عید کے صدقے ہماری قربانیوں، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، وطنِ عزیز میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دے، اور ہم سب کو سنتِ ابراہیمیؑ کی حقیقی روح اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔
عید مبارک! 🌙✨

مورخہ 15 مئی 2026 کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع دیامر نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور ورک ڈویژن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  ضلع د...
15/05/2026

مورخہ 15 مئی 2026 کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع دیامر نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور ورک ڈویژن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ضلع دیامر کے سائیڈ انجینئرز کے ہمراہ بوائز ہائی سکول دیور تھک اور پرائمری سکول بونر داس کا تفصیلی معائنہ کیا۔
سب سے پہلے آپ اپنی ٹیم کے ہمراہ بوائز ہائی سکول دیور تھک تشریف لے گئے جہاں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت تعمیر کیے گئے پروٹیکٹیو بند کے کام کی تکمیل پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ بند ایمرجنسی بنیادوں پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت تعمیر کروایا گیا تھا تاکہ سکول کی عمارت اور طلبہ کو ممکنہ خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔ آ پ نے تعمیراتی کام کے معیار اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور عملے کی کاوشوں کو سراہا
بعد ازاں آپ نے پرائمری سکول بونر کا دورہ کیا جہاں تعمیراتی کام دوبارہ شروع کروایا گیا۔ واضح رہے کہ یہ منصوبہ درخواست گزاری کی وجہ سے تعطل کا شکار تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے اس مسئلے کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر دیامر سے رابطہ کیا اور ان کی خصوصی کاوشوں سے معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا، جس کے نتیجے میں تعمیراتی کام دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن نے اس موقع پر کہا کہ تعلیمی اداروں کی بہتری، محفوظ ماحول کی فراہمی اور زیر التواء منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔

Writing ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع دیامر  کا گورنمنٹ ہائی سکول گونر فارم کا اہم دورہ                                    ...
04/05/2026

Writing
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع دیامر کا گورنمنٹ ہائی سکول گونر فارم کا اہم دورہ آج ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع دیامر نے بوائز ہائی سکول گونر فارم کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران تعلیمی ماحول، طلبہ کی کارکردگی اور سکول کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی ڈی ای صاحب نے اساتذہ کے ساتھ ملاقات میں تدریسی معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا اور جدید طریقۂ تدریس اپنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ بھی کیا اور طلبہ سے سوالات کر کے ان کی تیاری کو جانچا۔
سکول انتظامیہ نے مختلف مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا، جن کے حل کے لیے مثبت یقین دہانی کروائی گئی۔ آخر میں ڈی ڈی ای صاحب نے سکول کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مزید محنت کی تلقین کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا  داریل کے تعلیمی اداروں کے دورہ کا دوسرا دنڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع دیامر جناب رحیم اللّٰہ ص...
24/04/2026

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا داریل کے تعلیمی اداروں کے دورہ کا دوسرا دن
ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع دیامر جناب رحیم اللّٰہ صاحب نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ایجوکیشن فیلوز جناب عبد الغفار صاحب کے ساتھ مورخہ 23 اپریل 2026 کا دن بھی داریل کے مختلف تعلیمی اداروں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے گزارا۔
دونوں آفیسرز حضرات نے اپنے آج کے دورے کا آغاز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شاہی محل سے کیا، جس کے بعد گرلز پرائمری سکول شاہی محل، بوائز ہائی سکول منیکال ، بوائز ہائی سکول گبر داریل اور پرائمری سکول یشوٹ داریل کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران آپ نے کلاس رومز میں جا کر نہ صرف طلبہ کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا گیا بلکہ سکولوں میں دستیاب بنیادی سہولیات، تدریسی عمل اور مجموعی تعلیمی ماحول کا بھی بغور معائنہ کیا۔
بعد ازاں، آپ نے داریل کے تمام سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز صاحبان، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز صاحبان اور پرائمری سکولوں کے انچارج صاحبان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں تعلیمی بہتری کے پہلوؤں، درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب نے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور طلبہ کی کارکردگی میں بہتری لانے پر خصوصی زور دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا داریل کے تعلیمی اداروں اور امتحانی مرکز کا اہم دورہمورخہ 22 اپریل کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن (D...
22/04/2026

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا داریل کے تعلیمی اداروں اور امتحانی مرکز کا اہم دورہ
مورخہ 22 اپریل کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن (DDE) ضلع دیامر نے داریل کے مختلف تعلیمی اداروں اور سیکنڈری سطح کے امتحانی مرکز کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی مقصد مجموعی نظام تعلیم کا جائزہ ، امتحانات کے شفاف، منصفانہ اور منظم انعقاد کو یقینی بنانا تھا۔
دورے کے دوران بوائز ہائی سکول سمیگال، گرلز پرائمری سکول سمیگال، پرائمری سکول گماری، بوائز مڈل سکول بدن، گرلز پرائمری سکول بدن اور بوائز مڈل سکول تبورڑ کا معائنہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہائیر سیکنڈری سکول گماری میں قائم امتحانی مرکز کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب نے امتحانی عمل کے مختلف پہلوؤں کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ امتحانات کے دوران شفافیت، دیانتداری اور نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔
یہ دورہ محکمہ تعلیم ضلع دیامر کے اس عزم کی واضح عکاسی کرتا ہے کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے، امتحانی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے اور طلبہ کو ایک محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا امتحانی مراکز کا دورہآج نائب ناظم تعلیمات ضلع دیامر نے ٹاؤن ایریا کے مختلف اسکولوں میں قائم سی...
21/04/2026

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا امتحانی مراکز کا دورہ
آج نائب ناظم تعلیمات ضلع دیامر نے ٹاؤن ایریا کے مختلف
اسکولوں میں قائم سیکنڈری کلاسز کےامتحانی مراکز جس میں بوائز ہائی سکول تکیہ چلاس اور ماڈل ہائی سکول چلاس کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امتحانی عمل، طلبہ کی حاضری، نظم و ضبط اور انتظامی امور کا بغور جائزہ لیا۔
اہم نکات
• طلبہ کے امتحانی ماحول اور سہولیات کا مشاہدہ
• امتحانی عملے سے ملاقات اور رہنمائی
• شفافیت اور معیاری امتحانی نظام کو یقینی بنانے کا عزم
ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب نے اس موقع پر امتحانی عملے کو ھدایت کی کہ امتحانات کی شفافیت اور معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے

نائب ناظم تعلیمات ضلع دیامر کا تعلیمی اداروں کا معائناتی دورہآج مورخہ 20 اپریل کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن  جناب رحیم اللّ...
20/04/2026

نائب ناظم تعلیمات ضلع دیامر کا تعلیمی اداروں کا معائناتی دورہ
آج مورخہ 20 اپریل کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن جناب رحیم اللّٰہ صاحب نے گوہرآباد کے مختلف سکولوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر تدریسی عمل، حاضری، نظم و ضبط اور دیگر انتظامی امور کا بغور معائنہ کیا گیا۔
دورہ کیے گئے اداروں میں شامل ہیں:
• گورنمنٹ ہائی سکول گونر فارم (جہاں فیڈرل بورڈ کے زیر انتظام سیکنڈری امتحانات کا معائنہ بھی کیا گیا)
• گورنمنٹ مڈل سکول دچے گوہرآباد
• گورنمنٹ ہائی سکول گوہرآباد
• گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گوہرآباد
ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب نے کلاسوں کا معائنہ کرتے ہوئے طلبہ سے مختلف سوالات پوچھے اور ان کے ہوم ورک بھی چیک کیا۔
گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گوہرآباد کے سٹاف کے بابت سکول کمیٹی سے تفصیلی گفتگو کی اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

14/04/2026
Deputy Director Education Diamer, Mr. Rahimullah, Conducts Comprehensive Monitoring Visit to Educational Institutions in...
08/04/2026

Deputy Director Education Diamer, Mr. Rahimullah, Conducts Comprehensive Monitoring Visit to Educational Institutions in the District. On April 7, 2026 – In a significant move towards strengthening the quality of education in remote areas, Mr. Rahimullah, Deputy Director Education Diamer, visited key educational institutions today, including Boys Primary School Gianche Thack, Boys High School Dewaro, and Boys High School Jall Thack.
During the visit, the Deputy Director personally observed classroom teaching sessions across different grade levels. He inspected ongoing teaching-learning activities, interacted with teachers and students, and assessed the overall academic environment of the schools. His focus remained on evaluating the effectiveness of instructional methods, student engagement, and the availability of basic facilities required for smooth academic operations.
At Boys High School Jall Thack, Mr. Rahimullah held a detailed and productive meeting with members of the School Management Committee (SMC) and local community representatives. The meeting centered on collaborative strategies for improving the quality of education in the area. Discussions highlighted key areas such as enhancing teacher performance, increasing student enrollment and retention, addressing infrastructural needs, and fostering greater community involvement in school affairs.
The Deputy Director appreciated the dedication of the teaching staff and the interest shown by the community. He emphasized that collective efforts from the education department, school administration, teachers, and local residents are essential to raise educational standards and provide quality learning opportunities to the children of the region.
Speaking on the occasion, Mr. Rahimullah stated that regular monitoring visits play a vital role in identifying challenges and implementing timely solutions. He assured the SMC and community that the Education Department remains committed to supporting these institutions and resolving issues on priority.
The visit concluded with a renewed commitment from all stakeholders to work together for the betterment of education in Diamer district. Such proactive steps by the education leadership are expected to bring positive and sustainable improvements in the academic performance of government schools in the area.

31/03/2026

📢 اہم اعلان
محکمہ سکول ایجوکیشن، حکومت گلگت بلتستان کے مطابق، جی بی بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بروز بدھ، یکم اپریل 2026 سے دوبارہ کھول دیے جائیں گے۔
تمام اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تعلیمی سرگرمیوں کی ہموار بحالی کو یقینی بنائیں۔
والدین اور طلباء سے گزارش ہے کہ وہ باقاعدگی سے اسکول حاضری کو یقینی بنائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن
ضلع دیامر

Address

Chilas

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:29 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 16:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Director Education District Diamer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share