B&R division Diamer C&WD GB

B&R division Diamer C&WD GB B&R division Diamer

تانگیر—محکمہ سی اینڈ ڈبلیو دیامر سب ڈویژن تانگیر کے نیو بلڈنگ ایس ڈی او أفس تانگیرجگلوٹ میں أفس کے افتتاح اسسٹنٹ کمشنر ت...
27/07/2026

تانگیر—
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو دیامر سب ڈویژن تانگیر کے نیو بلڈنگ ایس ڈی او أفس تانگیرجگلوٹ میں أفس کے افتتاح اسسٹنٹ کمشنر تانگیر اور ایس ڈی او تانگیر و سب انجینئر تانگیر و دیگر حضرات و عماٸدین تانگیر نے بقایدہ فیتہ کاٹ کر أفس کاافتتاح کردیا گیا

داریل ۔۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو دیامر سب ڈویژن داریل  کے نیو بلڈنگ ایس ڈی او أفس داریل سیچل میں أفس کے افتتاح اسسٹنٹ کمشنر د...
27/07/2026

داریل ۔۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو دیامر سب ڈویژن داریل کے نیو بلڈنگ ایس ڈی او أفس داریل سیچل میں أفس کے افتتاح اسسٹنٹ کمشنر داریل اور ایس ڈی او داریل و سب انجینٸر داریل واں نمبردار اعلیٰ محمد بشیر و دیگر ٹھیکدار حضرات و عماٸدین داریل نے بقاٸدہ فیتہ کاٹ کر أفس کے افتتاح کردیا گیا

01/05/2026

*Update – Niat Valley Road*
The road has been successfully opened and restored for traffic on an emergency basis.

Yesterday at around 5:00 PM, the road was blocked due to heavy rainfall. Due to darkness, machinery could not be deployed at night.

Early this morning, the C&W Department mobilized a wheeled dozer and cleared the road at 3–4 major slide locations. Traffic has been temporarily restored through private land near the Agricultural University at Nagran along the main Niat Valley Road.

This is the 2nd road blockage within a week due to heavy rains in the area.
Departmental staff remain fully alert and are continuously monitoring the situation.

Regards
Engr Usama
SDO C&W Dept
Chilas

انجینئر مبشر حسن کو چیف انجینئر دیامر استور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔*نوٹیفکشن جاری*
22/04/2026

انجینئر مبشر حسن کو چیف انجینئر دیامر استور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ۔
*نوٹیفکشن جاری*

*محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ حکومت گلگت بلتستان**دیامر استور ڈویژن کے چیف انجینئر وزیر غلام رسول کی ملازمت سے سبکدوشی ک...
07/03/2026

*محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ حکومت گلگت بلتستان*

*دیامر استور ڈویژن کے چیف انجینئر وزیر غلام رسول کی ملازمت سے سبکدوشی کے موقع پر ان کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب دیامر استور ڈویژن کی جانب سے منعقد کی گئی۔*

الو داعی تقریب میں صوبائی سیکریٹری برائے محکمہ مواصلات و تعمیراتِ عامہ سجاد حیدر، ایڈیشنل سیکریٹری آمین اللہ غزنوی، چیف انجینئر گلگت ڈویژن سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور متعلقہ عملے نے شرکت کی اور انجینئر وزیر غلام رسول کی طویل اور قابلِ قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری برائے محکمہ مواصلات و تعمیراتِ عامہ نے انجینئر وزیر غلام رسول کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے دوران انتہائی دیانتداری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دیے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئر وزیر غلام رسول کا شمار محکمہ کے اُن قابل اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے ہمیشہ ادارے کی بہتری اور عوامی فلاح کو ترجیح دی۔

صوبائی سیکریٹری نے کہا کہ ایسے مخلص اور محنتی افسران کسی بھی ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ اگرچہ آج وہ سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہو رہے ہیں، تاہم ان کی خدمات اور تجربہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے انجینئر وزیر غلام رسول کی آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، خوشحالی اور کامیابی سے ہم ہنکار کریں ۔

بعد ازاں دیامر استور ڈویژن کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ انجینئر دیامر استور ڈویژن انجینئر عبدالہادی نے انجینئر وزیر غلام رسول کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےانہوں نے کہا
کہ بطور چیف انجینئر دیا میر استور ڈویژن انجینئر وزیر غلام رسول نے دورانِ ملازمت ہمیشہ اپنے ماتحت عملے کا خاص خیال رکھا اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی۔ وہ نہ صرف ایک قابل اور ذمہ دار افسر تھے بلکہ ایک مخلص اور شفیق رہنما بھی تھے، جنہوں نے اپنے عملے کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے ذریعے محکمہ میں مثبت اور دوستانہ ماحول قائم رکھا۔ ان کی یہی خوبی انہیں اپنے ساتھیوں اور عملے کے درمیان ایک محترم اور قابلِ قدر شخصیت بناتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیراتِ عامہ میں اہم منصوبوں کی تکمیل میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ دیامر اور استور کے علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور ترقی کے لیے بھی قابلِ قدر خدمات سرانجام دیں۔ ان کی قیادت اور تجربے سے محکمہ کو ہمیشہ فائدہ پہنچا۔

تقریب کے دوران افسران اور ساتھیوں نے انجینئر وزیر غلام رسول کے ساتھ گزارے گئے پیشہ ورانہ لمحات اور ان کی خوش اخلاقی، رہنمائی اور خدمتِ خلق کے جذبے کو بھی یاد کیا۔ اس موقع پر انہیں یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کیے گئے جبکہ شرکاء نے ان کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے خطاب میں انجینئر وزیر غلام رسول نے تقریب کے انعقاد پر محکمہ کے افسران اور ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری ملازمت کے دوران دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھیوں کی محبت اور تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

تقریب کے اختتام پر دیامر استور ڈویژن کی جانب سے انجینئر وزیر غلام رسول کو عزت و احترام کے ساتھ ثقافتی ٹوپی پہنائی گئی اور انہیں یادگاری تحفہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کی صحت، خوشحالی اور کامیاب زندگی کے لیے دعا کی۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں افسران اور عملے نے انجینئر وزیر غلام رسول کو پرتپاک انداز میں الوداع کرتے ہوئے انہیں عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا۔

بی اینڈ آر ڈویژن چلاس جناب ایکسن ریاض  احمد اور ایس ڈی او نسیم اللہ صاحب کے حکم پر سائیڈ انجینر احسان صاحب کام کامعیار چ...
06/02/2026

بی اینڈ آر ڈویژن چلاس جناب ایکسن ریاض احمد اور ایس ڈی او نسیم اللہ صاحب کے حکم پر سائیڈ انجینر احسان صاحب کام کامعیار چیک کرتے ہوئے۔ انجینئر احسان سائیڈ میں کھڑا ہو کر کام کروا رہے ہیں۔ &R

بی اینڈ آر ڈویژن  چلاس سے۔ کالونی ٹاون چلاس میں روڈ میٹلنگ کا کام جاری ہے ۔ مزید کچھ دونوں میں بازار میں بھی میٹلنگ کا ک...
06/02/2026

بی اینڈ آر ڈویژن چلاس سے۔ کالونی ٹاون چلاس میں روڈ میٹلنگ کا کام جاری ہے ۔ مزید کچھ دونوں میں بازار میں بھی میٹلنگ کا کام مکمل کرینگے۔ &R

ہیڈ کواٹر چلاس میں بی اینڈ آر ڈویژن کے مختلف سکیموں  پر کام  تیزی کے ساتھ ہو رہا ہے جس کی نگرانی سائیڈ انجینرز غفار صاحب...
04/02/2026

ہیڈ کواٹر چلاس میں بی اینڈ آر ڈویژن کے مختلف سکیموں پر کام تیزی کے ساتھ ہو رہا ہے جس کی نگرانی سائیڈ انجینرز غفار صاحب اور سب انجینئر احسان کر رہے ہیں

04/02/2026

سب انجینر واٹر سپلائی مبشر احمد اپنی ٹیم کے ساتھ واٹر سپلائی کا پائیپ ٹھیک کراتے ہوے

ایکسن  بی اینڈ آر ریاض صاحب ایس ای سرکل اور ایس ڈی او مختلف سکیموں کے کام کا جائزہ لے رہے ہیں
04/02/2026

ایکسن بی اینڈ آر ریاض صاحب ایس ای سرکل اور ایس ڈی او مختلف سکیموں کے کام کا جائزہ لے رہے ہیں

Address

Near Ssp House
Chilas
0000

Telephone

+925812920137

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when B&R division Diamer C&WD GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share