Diamer Police

Diamer Police Good work done by Diamer Police

Gilgit-Baltistan Police
18/08/2026

Gilgit-Baltistan Police

Gilgit-Baltistan Police
18/08/2026

Gilgit-Baltistan Police

لاھور: ورلڈ تائیکوانڈو آٹھویں پریذیڈنٹ کپ 2026 ایشین ریجن کا شاندار بین الاقوامی مقابلہ لاہور، پاکستان میں جاری ہے، جس میں گلگت بلتستان پولیس کے باصلاحیت جوان اور تائیکوانڈو کھلاڑی سلمان خان پاکستان پولیس تائیکوانڈو ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

گلگت بلتستان پولیس اپنے باصلاحیت جوانوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

Gilgit-Baltistan Police
14/08/2026

Gilgit-Baltistan Police

دیامر۔راولپنڈی سے گلگت آنے والی رینٹ کار کو دیامر کے حدود میں گن پوائنٹ پر مسافروں کو لوٹنے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
دیامر پولیس نے اس حوالے سے مکمل تحقیقات کی ہیں، کسی بھی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن 15 پر اس نوعیت کے واقعے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

عوام الناس سے اپیل ہے کہ غیر مصدقہ اور بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کریں اور نہ ہی ایسی اطلاعات کو آگے شیئر کریں۔ کسی بھی واقعے یا خبر کی تصدیق کیلئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

Gilgit-Baltistan Police
12/08/2026

Gilgit-Baltistan Police

چلاس: شاہراہِ بابوسر کے جل بیٹ کے مقام پر تعینات ایگل پولیس کے جوان سپاہی حفیظ اللہ نے فرض شناسی اور ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے سیاح شعیب کا گمشدہ قیمتی موبائل فون تلاش کرکے بحفاظت اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔

موبائل فون واپس ملنے پر سیاح شعیب نے کانسٹیبل حفیظ اللہ اور دیامر پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے مثبت کردار کو سراہا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیامر نے کانسٹیبل حفیظ اللہ کی فرض شناسی اور ایمانداری کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔

سیاحوں کی حفاظت اور ان کے قیمتی سامان کی حفاظت گلگت بلتستان پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

Gilgit-Baltistan Police
07/08/2026

Gilgit-Baltistan Police

ضلع دیامر میں شدید بارش کے باعث سڑکوں کی صورتحال

شدید بارش کے جاری سلسلے کے باعث درج ذیل مقامات پر سڑکیں بند ہیں:

بابوسر روڈ

* گیانچے کے مقام پر روڈ بحال کر دی گئی ہے، تاہم مسلسل بارش کے باعث زیرو پوائنٹ پر ٹریفک عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔

قراقرم ہائی وے (KKH)

* گینی کے مقام پر اچانک سیلاب کے باعث سڑک بند ہے۔ قراقرم ہائی وے کا کچھ حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے جبکہ سڑک پر ملبہ بھی جمع ہو گیا ہے۔
* یاشوکل داس اور ہلتاشی نالہ کے قریب متعدد مقامات پر مٹی کے تودے گرنے اور اچانک سیلاب کے باعث سڑک بند ہے۔
* تتہ پانی کے مقام پر بھی اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے متعلقہ اضلاع سے چلاس اور زیریں علاقوں (ڈاؤن کنٹری) کی جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں.سفر سے قبل روڈ کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابط کریں ۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

Gilgit-Baltistan Police
07/08/2026

Gilgit-Baltistan Police

شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لیے بحال

شاہراہِ قراقرم بمقام گینی، یاشوگل اور تتہ پانی پر سیلابی ریلے کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند تھا۔اب اس شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے ۔
مسافروں سے گزارش ہے کہ سفر سے قبل روڈ کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابط کریں ۔

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)
Gilgit-Baltistan Police

Address

Farooqabad Colony Office Block
Chilas
14100

Telephone

+925812930037

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Diamer Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Diamer Police:

Shortcuts

Share

Category