Assistant Commissioner Chichawatni

Assistant Commissioner Chichawatni Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Chichawatni, Government Organization, Chichawatni District Sahiwal, Chichawatni.

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کی زیر صدارت ٹی۔ایم۔اے ہال میں تحصیلدار، نائب تحصیلداران، گرداورز، اور پٹواریوں...
05/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کی زیر صدارت ٹی۔ایم۔اے ہال میں تحصیلدار، نائب تحصیلداران، گرداورز، اور پٹواریوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کا بنیادی ایجنڈا سرکاری واجبات اور ریونیو شعبے کے انتظامی امور کو مزید بہتر بنانا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے دیے گئے تمام ریکوری اہداف کو ہر صورت وقت پر مکمل کیا جائے۔
زرعی انکم ٹیکس اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

تمام متعلقہ ریونیو افسران کو پابند کیا گیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بقایاجات کی وصولی کے عمل کی خود نگرانی کریں اور اس عمل کو شفاف اور تیز رفتار بنائیں۔

دفاتر میں آنے والے سائلین کے امور (انتقالات، تصدیق اور دیگر ریونیو معاملات) کی جلد از جلد اور بلا تاخیر تکمیل پر زور دیا گیا۔

شعبہ ریونیو کو مزید فعال اور منظم انداز میں چلانے کے لیے درپیش انتظامی و عملی مشکلات پر تفصیلی ڈسکشن کی گئی اور آئندہ کی حکمتِ عملی طے کی گئی۔

Chief Secretary Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری  اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہد...
04/09/2026

اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انفورسمنٹ آفیسر پیرا فورس ذوالقرنین، اور تحریم اشرف اپنی ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں متحرک
اشیائے خوردونوش کے نرخ چیک کیے گئے اور ناجائز منافع خوری پر متعدد دکانداروں کو تنبیہ کی گئی۔
قانون کے مطابق جرمانے بھی عائد کیے گئے تاکہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی روکی جا سکے۔
عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
تمام دکانداروں کو ہدایت دی گئی کہ مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں۔
اس مہم کا مقصد عوام کو سستا اور معیاری کھانے پینے کی اشیاء کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔
تحصیل انتظامیہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہے۔

Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

گراں فروشی ایک سنگین جرم ہے، خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن۔ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جا...
03/09/2026

گراں فروشی ایک سنگین جرم ہے، خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن۔

عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی پر آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
مارکیٹ چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے تاکہ اشیاء خوردونوش عوام کو مقررہ نرخوں پر فراہم ہو سکیں۔

اندرون شہر مہنگے داموں کریانہ، گوشت، دودھ، روٹی، بیکری آئٹمز اور دیگر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔
اس دوران متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے نرخنامہ سے زائد وصولی پر تنبیہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کی زیر صدارت ریونیو فیلڈ سٹاف اور محکمہ انہار کے افسران کے ساتھ آبیانہ ریکوری، ...
03/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کی زیر صدارت ریونیو فیلڈ سٹاف اور محکمہ انہار کے افسران کے ساتھ آبیانہ ریکوری، اور ای بل کی درستگی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی، آبیانہ واجبات کی بروقت وصولی، ای بل سسٹم کو مزید مؤثر بنانے اور بلوں میں موجود غلطیوں کی فوری درستگی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ آبیانہ ریکوری کے عمل کو شفاف اور منظم بنایا جائے اور سرکاری واجبات کی بروقت اور سو فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ای بل کی درستگی کے تمام معاملات فوری طور پر حل کیے جائیں تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal

اوپن ڈور، فوری انصاف — عوامی خدمت اولین ترجیحوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے عو...
03/09/2026

اوپن ڈور، فوری انصاف — عوامی خدمت اولین ترجیح

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے عوام کو بلا رکاوٹ رسائی اور فوری داد رسی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری نے روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

عوامی مسائل کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔

Chief Secretary Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

علی نواز اسٹیڈیم کو تفریح اور صحت مند سرگرمیوں کا جدید مرکز بنایا جا رہا ہے 🌳🏏⚽🏋️‍♂️اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چو...
02/09/2026

علی نواز اسٹیڈیم کو تفریح اور صحت مند سرگرمیوں کا جدید مرکز بنایا جا رہا ہے
🌳🏏⚽🏋️‍♂️

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری نے چیف آفیسر ایم سی پیام غنی کے ہمراہ نواز سٹیڈیم کے ساتھ ٹینس کورٹ کی تعمیر کے لیے مختص سائٹ کا دورہ کیا۔ موقع پر ٹینس کورٹ کی تعمیر کا کام تاحال شروع نہ ہونے پر متعلقہ کنٹریکٹر کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا۔

دورانِ معائنہ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے سیمنٹ کے معیار کو بھی ناقص قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ متعلقہ کنٹریکٹر کو ایک دن کے اندر معیاری سیمنٹ موقع پر پہنچانے اور ٹینس کورٹ کی تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

اس موقع پر واضح کیا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، رفتار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

یہ جدید سہولیات علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کریں گی اور شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

Chief Secretary Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

02/09/2026
اوپن ڈور پالیسی، عوامی مسائل کا فوری حلاسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاق...
02/09/2026

اوپن ڈور پالیسی، عوامی مسائل کا فوری حل

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات براہِ راست سنے گئے۔
متعلقہ افسران کو عوامی مسائل کے بروقت اور میرٹ پر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

عوام کی آسان رسائی، فوری ریلیف اور بہترین عوامی خدمت ہماری ترجیح ہے۔

Chief Secretary Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

تحصیل بھر میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری!ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چ...
01/09/2026

تحصیل بھر میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن منصوبوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری!

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کا شہر کے مختلف روڈز کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ٹف ٹائلز کی تنصیب اور دیگر کاموں میں پیشرفت کو چیک کرتے ہوئے کام کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تحصیل بھر میں بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، جن کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جا رہی ہے۔

Chief Secretary Punjab
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کی نگرانی میں سبز...
01/09/2026

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی غضنفر نوید چوہدری کی نگرانی میں سبزی منڈی میں تجاوزات کے خاتمے کے بعد دوکانداروں اور پھڑی بانوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں نشاندھی پر جگہوں کا دورہ کیا۔

عارضی تجاوزات / ریڑھی بانوں/ لوڈرز کو منڈی سے ہٹا کر متبادل جگہ پر شفٹ کیا جا رہا ہے۔
تحصیل انتظامیہ نے اس پورے آپریشن کے دوران اس امر کو یقینی بنایا کہ کسی بھی شہری کا روزگار متاثر نہ ہو۔
تمام ریہڑی بانوں اور دکانداروں کو ان کی مرضی، مشاورت اور تعاون سے متبادل جگہ فراہم کی جا رہی ہے۔


سبزی منڈی کو ماڈل بازار بنانے کے لیے تحصیل انتظامیہ اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں عوام و تاجر برادری کا تعاون کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
اس کا مقصد یہ ہے کہ یہ مقام عام آمد و رفت کے لیے آسان اور دیکھنے میں خوبصورت ہو، تاکہ تمام شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Commissioner Sahiwal
Deputy Commissioner Sahiwal
Municipal Committee Chichawatni

Address

Chichawatni District Sahiwal
Chichawatni

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92405480033

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Chichawatni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Chichawatni:

Shortcuts

Share