Jamaat-E-Islami PK21 DISTT Charsadda

Jamaat-E-Islami PK21 DISTT Charsadda This page is for any complain ,suggestions and problms in PK21 Distt Charsadda. It will also update about JI activity at PK21 as well as UC batagram.

Maulana Hidayat ur Rehman Baloch Inayatullah Khan Siraj ul Haq
05/04/2025

Maulana Hidayat ur Rehman Baloch Inayatullah Khan Siraj ul Haq

لاہور :سینئیر صحافی ، کالم نگار اور تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کو سابق ایم پی اے احسان اللہ وقاص اور صوبائی سیکرٹری اطلاع...
05/04/2025

لاہور :سینئیر صحافی ، کالم نگار اور تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کو سابق ایم پی اے احسان اللہ وقاص اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان نے جماعت اسلامی پنجاب وسطی کے زیراہتمام کسانوں کے ایشوز پر 7 اپریل کو لاہور میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا ۔

22/11/2024

Thank you so much for supporting 💝

22/11/2024

I want to give a huge shout-out to my top Stars senders. Thank you for all the support!

Rani Sana

‏دبئی پراپرٹی لیکس میں غیر ملکیوں کے نام 400 ارب ڈالر کی پراپرٹیز کا انکشاف۔ پہلے پانامہ لیکس پھر پینڈورا پیپرز اور اب د...
16/05/2024

‏دبئی پراپرٹی لیکس میں غیر ملکیوں کے نام 400 ارب ڈالر کی پراپرٹیز کا انکشاف۔ پہلے پانامہ لیکس پھر پینڈورا پیپرز اور اب دبئی پراپرٹی لیکس۔ دبئی لیکس میں پاکستان جائیدادیں خریدنے میں دوسرے نمبر پر ہے22 ہزار پاکستانیوں نے 23 ہزار سے زائد جائیدادیں دبئی میں خرید رکھی ہیں۔ان میں حکومتی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہلیہ، سینیٹر فیصل واوڈا ، شرجیل میمن اور انکی اہلیہ، حسین نواز ، آصف زرداری کے تینوں بچوں ,کے نام بھی شامل ہیں۔کیا فہرست میں شامل حکمران طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد یہ بتانا پسند کریں گے کہ۔ان کے پاس دبئی میں جائیداد کی خریداری کے لیے رقم کہاں سے آئی؟یہ رقم کن ذرائع سے دبئی منتقل ہوئی؟کیا یہ تمام جائیدادیں بروقت ایف بی ،آر الیکشن کمیشن اور اسٹیٹ بینک میں ڈیکلیئر کی گئیں ؟ سرمایہ کاری پاکستان سے باہر کیوں کی گئی؟اگر جب حکمران طبقہ ملک سے باہر سرمایہ کاری کرے گا تو پاکستان میں سرمایہ کاری کون کرے گا؟پاکستان کے عوام مہنگائی، بدامنی کا شکار ہیں،تعلیم و صحت کی سہولیات سے محروم ہیں،اور ہمارے حکمران و اشرافیہ بیرون ملک جائیدادیں بنانے میں مصروف ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے، ایسے تمام افراد کو اب اعلیٰ عہدوں سے الگ ہونا چاہیے کیونکہ ایسے عناصر پاکستان کو سرمایہ کاری کے لئے غیر محفوظ بناتے جارہے ہیں۔ان تمام لوگوں کے نام سامنے لائے جائیں اور اس کی بے لاگ تحقیقات کی جائے۔

قومی انتخابات کی ساری مشق مذاق بن چکی ہے، الیکشن پر قومی خزانہ سے50ارب ضائع کیے گئے، اس کا حساب کون دے گا؟ جماعت اسلامی ...
18/02/2024

قومی انتخابات کی ساری مشق مذاق بن چکی ہے، الیکشن پر قومی خزانہ سے50ارب ضائع کیے گئے، اس کا حساب کون دے گا؟
جماعت اسلامی انتخابات میں دھاندلی پر خاموش نہیں رہے گی۔ ووٹ کے تقدس کی بحالی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

جماعت اسلامی کاالیکشن2024کی بدترین دھاندلی کےخلاف احتجاج کااعلاناحتجاجی مظاہرہ 16فروری   جمعہ   4بجےدن نیشنل پریس کلب اس...
14/02/2024

جماعت اسلامی کاالیکشن2024کی بدترین دھاندلی کےخلاف احتجاج کااعلان

احتجاجی مظاہرہ

16فروری جمعہ 4بجےدن
نیشنل پریس کلب اسلام آباد
Siraj ul Haq Hafiz Naeem ur Rehman Mushtaq Ahmad Khan

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا اپنی سیٹ پہ حلف نہ لینے کا اعلان ہمارے پاس موجود فارم 45 کے مطابق یہ سیٹ پی ...
12/02/2024

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا اپنی سیٹ پہ حلف نہ لینے کا اعلان
ہمارے پاس موجود فارم 45 کے مطابق یہ سیٹ پی ٹی آئ جیتی ہے، یہ حق پی ٹی آئ کا ہے.
ہم نے جو سیٹیں جیتی ہیں ہمیں وہی چاہیے اس کا مکمل رزلٹ ہمارے پاس ہے.
عوام کے دیے ہوئے مینڈیٹ کا تحفظ چاہتے ہیں ۔ اتنا ظرف ہے کے اپنی شکست تسلیم کروں.
Siraj ul Haq Hafiz Naeem ur Rehman

الیکشن 2024ء ایک تناظر نصراللہ گورایہالیکشن 24 اپنی تمام ترکار گزاریوں، سازشوں، ریشہ دوانیوں، دھونس و دھمکی اور من مانیو...
11/02/2024

الیکشن 2024ء ایک تناظر
نصراللہ گورایہ

الیکشن 24 اپنی تمام ترکار گزاریوں، سازشوں، ریشہ دوانیوں، دھونس و دھمکی اور من مانیوں کے ساتھ پوری طرح آشکار ہو گیا ہے۔ جو جیتے ہیں، جیت کر ہار گئے ہیں اور جو ہارے ہیں ہار کر بھی جیت گئے ہیں۔ جماعت اسلامی اپنی تمام تر کاوشوں، جذبوں، ولولوں اور بہتری کی امیدوں کے ساتھ میدان میں آخری لمحے تک موجود رہی ہے ۔۔ کراچی سے گوادر تک، مکران سے چترال تک، منصوبے سے امکان تک، عوامی پذیرائی کی دلیل ،بھرپور جلسوں سے لے کر سروے رپورٹوں کی نشان دہی تک ، کارکنان نے اپنا تن من، دھن لگایا۔ قائدین نے اپنی صلاحیتوں کو یکجا رکھا ۔عوام نے متبادل جانتے ہوئے اعتماد دیا مگر نتیجہ وہی نکلا جو نکلنا طے کر لیا گیا تھا۔ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیا ہوتی ہے!
یاد رہے کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی سیاسی جماعت ہے اس کی جدو جہد محض الیکشن کے انعقاد تک محدود نہیں بلکہ الیکشن کے بعد سے اگلے الیکشن تک محیط ہے۔ اس الیکشن میں بظاہر میدان تو سیاسی جماعتوں نے ہی مارا ہے مگر درحقیقت اسٹیبلشمنٹ کی جیت یا ہار کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے۔ آج کا الیکشن ایک کھلی کتاب کی طرح عیاں ہے کہ کون ؟کہاں ؟ کیا کر رہا ہے ؟ کچھ بھی ڈھکا ہوا نہیں کچھ بھی چھپا ہوا نہیں ۔اس حوالے سے جماعت اسلامی کے کارکن و قیادت کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں ۔ الیکشن لڑنا ایک آرٹ ہے اور اس کو اس کی روح کے ساتھ سمجھنا ناگزیر ہے۔ الیکشن یک رخا عمل نہیں بلکہ ہمہ جہت عنوان ہے، اچھی ا لیکشن مہم کے ساتھ ساتھ اچھی بارگیننگ صلاحیت بھی درکار ہے۔ ملکی سطح پہ یکجائی اہم مگر بعض جگہ سیٹ ٹو سیٹ خاص منصوبہ بندی بھی درکار ہے۔ یہ سب تب ہوگا جب ہم سیاسی عمل میں جیتنے کے لئے اتریں گے ۔ جیت کا عتماد الیکشن کی جان ہے۔ ہمیں الیکشن گیم کو سمجھنا چاہئے، گیم الٹنے کی صلاحیت ہونی چاہئے۔ یقیناً سامنے حریف پی ٹی آئی، ن لیگ و پی پی پی وغیرہ ہیں مگر اصل حریف اسٹیبلشمنٹ کی بے جا من مانی و غیر جمہوری دخل اندازی ہے۔ اس کا کیا ہو ؟ اس کو کیسے مثبت سمت دی جائے ؟ یہ ایک بڑا سوال ہے اور آج کا پاکستان اس حوالے سے جماعت اسلامی کی ستر سالہ تنظیمی و تفہیمی صلاحیت کا منتظر ہے ۔کیا جماعت اسلامی آج کے پاکستان کے اس بڑے چیلنج کا جواب دے سکتی ہے ؟
اگر ہاں تو پھر تیار رہیے کہ ستاروں سے آگے آسمان اور بھی ہیں ۔
مایوس ہونے کی ضرورت نہیں حوصلہ وامید توانا رکھیں۔ اپنے حصے کا کام کریں ۔آپ جہاں بھی ہیں، گیم کو سمجھیں، نظام کو سمجھیں، حالات کا ادراک کریں، اپنے گلی، محلے کے مورچے کو سنبھالیں ، یہ سب سے مضبوط مورچہ ہے۔ کم از کم پانچ سو لوگوں پر اثر انداز ہوں۔اپنے حصے کا پورا کام کریں۔ باقی اس کا حصہ ہے جو رب کائنات ہے، مالک الملک ہے وہ بہتر جانتا ہے کہ کب، کتنا اور کہاں دینا ہے۔ اپنا حق لینے کی صلاحیت رکھیں ،اپنے کارکن کا دفاع کریں، بہادری اور جوانمردی سے مقابلہ کریں، مایوسی سے کم از کم 100 کلومیٹر دور رہیں کیونکہ یہ متعدی مرض ہے۔ بڑی تیزی سے پھیلتی ہے۔ اپنے معاملات(اللہ کیساتھ ) بندوں کیساتھ آئینے کیطرح صاف اور شفاف رکھیں، اللہ کیساتھ اپنے تعلق کو جتنا مضبوط کرسکتے ہیں کر گزریں اسکی کوئی حد نہیں ہے۔وہیں سے حرارت اور انرجی پائیں اسی سے آہ و مناجات کریں تاکہ جب اسکے سامنے حاضری ہو تو وہ رب مسکرا کر کہے "یہ بندہ دو عالم سے خفا میرے لئے تھا "۔ اسے جنت میں انبیاء، شہداء، صدیقین اور صالحین کیساتھ سب سے اونچے درجے میں داخل کردو۔ یہ کشمکش اور جدوجہد کی دنیا ہے، یہ کرجگ ہے، یہ آخرت کی کھیتی ہے ، بیج بکھیرتے جائیں ، اپنی صلاحیتوں کو نکھارتے جائیں، موجودہ دور کے، dynamics کو سمجھیں اور آگے بڑھیں۔ انشاء اللہ یہ دور اب آپ کا ہے۔ آنکھوں میں خواب، ہونٹوں پہ تبسم اور مسکراہٹ ، سینے میں عزم و حوصلہ اور اللہ اور اسکے رسول کی سچی محبت اور اطاعت کا سچا جذبہ موجود ہوتو دنیا کوئی طاقت آپکو نہیں روک سکے گی۔ اور آخری بات یہ کہ! " آپ اب ایک سیکولر ریاست میں رہ رہے ہیں" اسلئے حکمت عملی اسی کے مطابق بنائیے گا ۔

امیرجماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کے حلقہ PP-28 گجرات میں بدانتظامی عروج پررہیمتعددپولنگ اسٹیشنوں پرپولنگ کئی ...
11/02/2024

امیرجماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کے حلقہ PP-28 گجرات میں بدانتظامی عروج پررہی

متعددپولنگ اسٹیشنوں پرپولنگ کئی گھنٹےتاخیرکا شکار، بعض پرپولنگ ہی نہیں ہوئی

جماعت اسلامی اوردیگرسیاسی جماعتوں کےاحتجاج کے بعدالیکشن کمیشن نے8پولنگ اسٹیشنوں پردوبارہ پولنگ کااعلان کیاہے

امیرصوبہ کی اپنےگاؤں میں 919ووٹ کےساتھ برتری،دیگر پولنگ اسٹیشن میں بھی پوزیشن مستحکم ہے

Siraj ul Haq Mushtaq Ahmad Khan
11/02/2024

Siraj ul Haq Mushtaq Ahmad Khan

Address

Charsadda
24420

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-E-Islami PK21 DISTT Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamaat-E-Islami PK21 DISTT Charsadda:

Share