Ayub Khan Doaba

Ayub Khan Doaba Social & Political Worker | Member Central Media Committee Awami National Party
(1)

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کمیٹی کے ممبر عامر خان وردگہ کے دادا، نثار خان کاکا کی وفات پر ایوب خان دُوآبہ نے ان کے گھر جا...
27/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی کمیٹی کے ممبر عامر خان وردگہ کے دادا، نثار خان کاکا کی وفات پر ایوب خان دُوآبہ نے ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شاہ فہد نیشنلسٹ بھی ہمراہ تھے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

| |

چارسدہ میں خواتین بھی واپڈا کی ناروا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے خواتین کا شدید احت...
27/08/2026

چارسدہ میں خواتین بھی واپڈا کی ناروا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئیں۔ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے خواتین کا شدید احتجاج اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام اب بنیادی سہولیات کے معاملے پر مزید خاموش رہنے کو تیار نہیں۔

احتجاج کے دوران عوام نے منتخب نمائندوں، بالخصوص ایم این اے فضل محمد خان اور صوبائی وزیر فضل شکور خان، کے خلاف بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

یہ صرف بجلی کا مسئلہ نہیں، یہ عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے۔ چارسدہ کے عوام کو بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا حکومت اور منتخب نمائندوں کی ذمہ داری ہے۔

عوام کی آواز کو دبانے کے بجائے سننا ہوگا۔

ہم علی وزیر سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔سینیٹر ایمل ولی خان، صدر اے این پی   |   |   |   |
27/08/2026

ہم علی وزیر سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سینیٹر ایمل ولی خان، صدر اے این پی

| | | |

اے این پی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی، سینیٹر ایمل ولی خان اجلاس سے...
26/08/2026

اے این پی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی، سینیٹر ایمل ولی خان اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔

| |

ہری پور میں خاتون کے ساتھ مبینہ پولیس بدسلوکی کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔ صوبائی حکومت فوری نوٹس لے، واقعے کی شفاف تحق...
25/08/2026

ہری پور میں خاتون کے ساتھ مبینہ پولیس بدسلوکی کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔ صوبائی حکومت فوری نوٹس لے، واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ خواتین کی عزت و تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

شہدائے سپین تنگی، 24 اگست1930کی 96ویں برسی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا پیغام⚫️شہدائے سپین تنگ...
24/08/2026

شہدائے سپین تنگی، 24 اگست1930کی 96ویں برسی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا پیغام

⚫️شہدائے سپین تنگی کی قربانیاں پختون قومی و جمہوری جدوجہد کا لازوال باب ہیں، ایمل ولی خان

⚫️قاضی فضل قادر شہید اور دیگر خدائی خدمتگاروں کی قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا

⚫️انگریز استعمار نے سپین تنگی میں 80 سے زائد خدائی خدمتگاروں کو شہید جبکہ سینکڑوں کو زخمی کیا

⚫️مولانا قاضی فضل قادر شہید کی میت کو قید کرنا استعماری ظلم و جبر کی بدترین مثال ہے

⚫️خدائی خدمتگاروں نے اپنے بنیادی حقوق کے حصول اور جمہوری آزادی کے لیے بڑی قیمت ادا کی

⚫️ظلم، جبر اور استبداد کے باوجودانہوں نے کبھی اپنے اصولی مؤقف سے دستبرداری اختیار نہیں کی

⚫️سانحہ سپین تنگی سمیت قصہ خوانی، ٹکر اور بابڑہ کے شہداء کی قربانیاں ہماری سیاسی جدوجہد کی بنیادوں میں شامل ہیں

⚫️ظلم و جبر کی یہ داستانیں استعماری قوتوں کے دامن پر ہمیشہ ایک سیاہ داغ کی صورت میں موجود رہیں گی

⚫️آج بھی پختون سرزمین پر امن، وسائل، آئینی حقوق، سیاسی آزادی اور اختیار کے سوالات موجود ہیں

⚫️سانحہ سپین تنگی کے شہداء کو 96 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

⚫️ہمیں شہداء کی قربانیوں کو صرف یاد نہیں کرنا بلکہ ان کے نظریے، فکر اور جدوجہد کو آگے بڑھانا ہے

⚫️اپنی سرزمین پر پائیدار امن کے قیام، جمہوریت، وسائل پر اختیار اور پختون قوم کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

⚫️اکابرین کی قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر ہماری سیاسی اور عملی جدوجہد اسی عزم کے ساتھ جاری رہے گی

| | |

23/08/2026

فؤاد چوہدری صاحب! جب تک پختونخوا کا حقیقی ترجمان ایمل ولی خان ہے، آپ لوگوں کی چیخیں نکلتی رہیں گی۔

23/08/2026

کنویں میں کتا مر جائے تو ہزاروں لیٹر پانی نکالنے سے کنواں صاف نہیں ہوتا، بلکہ کتا نکالنا پڑتا ہے۔
ایسا ہی جب تک امریکہ کو یہاں سے نہیں نکالتے، تب تک آپ اس ملک کا اختیار حاصل نہیں کر سکتے۔
— رہبر خان عبدالولی خان بابا

| | | |

22/08/2026

وہ دن پاکستان کا آخری دن ہوگا، جس دن پختونخوا کو چھیڑا گیا!
سینیٹر ایمل ولی خان کی للکار 🔥

نقوی صاحب کرکٹ بورڈ کے اب کتنے صوبے بنائیں گے؟سسٹم تو کرکٹ کا بھی کریش ہو چکا ہے! 🏏💥سینیٹر ایمل ولی خان   |   |   |
22/08/2026

نقوی صاحب کرکٹ بورڈ کے اب کتنے صوبے بنائیں گے؟
سسٹم تو کرکٹ کا بھی کریش ہو چکا ہے! 🏏💥
سینیٹر ایمل ولی خان

| | |

Address

Charsadda

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ayub Khan Doaba posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share