01/06/2026
صوبائی حکومت کے "سرسبز و شاداب خیبر پختونخوا" وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹی ایم اے چارسدہ کا عملہ شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے پودوں کو باقاعدگی سے پانی فراہم کر رہا ہے۔
اس اقدام کا مقصد موجودہ شدید گرمی کے باعث پودوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کو یقینی بنانا اور ان کی بہتر نشوونما کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے۔
ٹی ایم اے چارسدہ صوبائی حکومت کے "گرین چارسدہ" مشن کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہر کو مزید سرسبز، صاف ستھرا اور ماحول دوست بنایا جا سکے۔
Local Government Elections & Rural Development Department KP
Local Council Board
Deputy Commissioner Charsadda