Assistant Commissioner Charsadda

Assistant Commissioner Charsadda Official Page of Assistant Commissioner (HQ) Charsadda

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 29 اگست 2026 کو اسسٹ...
29/08/2026

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 29 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمٰن نے مختلف پٹرول پمپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔*

معائنے کے دوران پٹرول کے ریٹس، گیج، آگ بجھانے کے آلات، قانونی دستاویزات اور موجودہ سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران ایک پٹرول پمپ کا گیج مقررہ معیار سے کم پایا گیا، جس پر اسے موقع پر سیل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دیگر پٹرول پمپس کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گیج، آگ بجھانے کے آلات اور دیگر تمام ضروری سہولیات کو درست حالت میں رکھا جائے اور سرکاری ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 29 اگست 2026 کو اسسٹ...
29/08/2026

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 29 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمٰن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور ہسپتال کے مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔*

دورے کے دوران فائر سیفٹی، فائر ایکسٹنگوشرز، ہنگامی راستوں، ایمرجنسی ایگزٹ، بجلی کی تنصیبات، انخلاء کے انتظامات اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر مریضوں اور تیمارداروں سے بھی ملاقات کی گئی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔

*اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور فائر سیفٹی سمیت تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے*

*صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 19 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمش...
19/08/2026

*صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 19 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمٰن نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ راجڑ بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔*

دورے کے دوران بیکری شاپس، جنرل سٹورز، سبزی فروشوں، چکن فروشوں اور تندوروں کی انسپکشن کی گئی۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار، سرکاری نرخ نامے اور صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ناقص صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد دوکانداروں کوجیل بھجوا دیا گیا، جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
یہ کارروائی عوام کو معیاری، صاف ستھری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کی گئی

*ریونیو سے متعلق شکایات کی سماعت**وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل الرحیم مروت  کی ...
19/08/2026

*ریونیو سے متعلق شکایات کی سماعت*

*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں، آج مورخہ 19 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمٰن نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریونیو سے متعلق عوامی شکایات،* *درخواستوں اور مقدمات کی سماعت کی*.

سماعت کے دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین نے اپنی شکایات، درخواستیں اور ریونیو سے متعلق مسائل پیش کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا، فریقین کا مؤقف سنا اور متعلقہ ریونیو عملے کو قانون کے مطابق بروقت کارروائی اور ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ بعض معاملات میں موقع پر ہی مناسب احکامات بھی صادر کیے گئے تاکہ مسائل کا جلد، شفاف اور منصفانہ حل یقینی بنایا جا سکے۔

*اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلق شکایات اور مقدمات کو مقررہ مدت میں نمٹایا جائے اور عوام کو بروقت، شفاف اور بلاامتیاز انصاف فراہم کیا جائے,*

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں، آج مورخہ 17 اگست 2026 کو اسس...
17/08/2026

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں، آج مورخہ 17 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمن کی زیرِ صدارت 41ویں قومی حفظ و قرأت مقابلہ جات اور سیرت کانفرنس کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔*
اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I محترمہ ندا شمس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-III محمد ساجد، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر عبدالقادر خان، اے ڈی ای او سید فضلِ امین، اے ڈی ای او فیمیل مس کوثر، تحصیل خطیب چارسدہ مفتی عبدالباسط، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد حارث اور اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج چارسدہ حامد علی نے شرکت کی۔
اجلاس میں مقابلہ جات اور سیرت کانفرنس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ امور پر غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے مقابلہ جات اور سیرت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یومِ آزادی کی تقریب — خاؤلہ ماڈل سکول چارسدہ صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ، فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی...
14/08/2026

یومِ آزادی کی تقریب — خاؤلہ ماڈل سکول چارسدہ

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ، فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 14 اگست کو خاؤلہ ماڈل سکول میں یومِ آزادی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمن نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے طلبہ و طالبات اور سکول انتظامیہ کے ہمراہ کیک کاٹا اور یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران طلبہ و طالبات نے ملی نغمے اور مختلف پروگرام پیش کیے، جنہیں حاضرین نے سراہا۔

*یوم آزادی تاجر برادری کی مختلف تقریبات میں شرکت*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی ہدایات...
14/08/2026

*یوم آزادی تاجر برادری کی مختلف تقریبات میں شرکت*

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں تاجر برادری کی جانب سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں یومِ آزادی کے سلسلے میں 14 اگست کو کیک کاٹنے کی تقریب بھی شامل تھی۔ اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمن نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تاجر برادری کے ہمراہ کیک کاٹا اور مختلف تقریبات میں ان کی شمولیت کو سراہا۔ ان تقریبات میں ملکی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل رحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں، آج مورخہ 11.08.2026 کو اسسٹنٹ ...
11/08/2026

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل رحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں، آج مورخہ 11.08.2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمٰن نے تاجر برادری کے ساتھ 14 اگست یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا۔*

اجلاس میں 14 اگست کی تقریبات کے حوالے سے انتظامات، بازاروں کی سجاوٹ، قومی پرچموں کی تنصیب اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تاجر برادری پر زور دیا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

*انہوں نے کہا کہ 14 اگست ہماری قومی یکجہتی اور آزادی کی علامت ہے، اس لیے تمام طبقات بالخصوص تاجر برادری قومی دن کی تقریبات میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں*

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل رحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں، آج مورخہ 11.08.2026 کو اسسٹنٹ ...
11/08/2026

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل رحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں، آج مورخہ 11.08.2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ جناب وقاص الرحمٰن سے ترناب کے عوامی وفد نے ملاقات کی اور واٹر سپلائی سے متعلق اپنے مسائل پیش کیے۔*

عوامی وفد نے تارناب میں واٹر سپلائی سے متعلق درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے وفد کے مسائل غور سے سنے اور متعلقہ حکام کو مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل رحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں، آج مورخہ 11.08.2026 کو اسسٹنٹ ...
11/08/2026

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل رحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں، آج مورخہ 11.08.2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمٰن کی زیرِ صدارت میگا مون سون شجرکاری مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔*
اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I مس ندا شمس، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، محکمہ جنگلات کے نمائندے، سپروائزر، محکمہ لوکل گورنمنٹ کے نمائندے، سول ڈیفنس کے نمائندے، ڈی ای او میل و فیمیل کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں 13 اگست کو منعقد ہونے والی میگا مون سون شجرکاری مہم کی مرکزی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داریاں بروقت مکمل کرتے ہوئے تقریب کو کامیاب بنائیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ شجرکاری ماحولیاتی تحفظ اور آنے والی نسلوں کے لیے صاف، صحت مند اور سرسبز ماحول کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے، لہٰذا تمام متعلقہ محکمے میگا مون سون شجرکاری مہم میں بھرپور کردار ادا کریں۔

Address

Charsadda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share