05/05/2026
خیبر پختونخوا کے محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے امتحانی ڈیوٹیوں کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دیں۔
🔹 ایک استاد کو سال میں صرف ایک ہی امتحانی ڈیوٹی دی جائے گی
🔹 اساتذہ کی بار بار ڈیوٹی پر پابندی لگا دی گئی
🔹 اسکولوں میں اساتذہ کی کمی اور طلبہ کی تعلیم متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار
🔹 تمام تعلیمی بورڈز کو DEOs کے ساتھ مکمل رابطہ رکھنے کی ہدایت
محکمہ تعلیم کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی نظام کو بہتر بنانا اور طلبہ کی پڑھائی کو متاثر ہونے سے بچانا ہے۔