JI VC Muhammad Nari Charsadda

JI VC Muhammad Nari Charsadda Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JI VC Muhammad Nari Charsadda, Political organisation, Village council Muhammad Nari, Charsadda.

ویلج کونسل محمد ناڑی کو ضلع چارسدہ کا ماڈل ویلج کونسل بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
آئیں!
معاشی، معاشرتی، دینی، تعلیمی اور ترقیاتی میدان میں اپنے ویلج کونسل کو نمبر ون بنانے کیلئے عملی قدم اٹھائیں۔

آواز اٹھائیں، آگاہی پھیلائیں، قدم بڑھائیں، ⚖️

الخدمت فری میڈیکل کیمپ کس گاؤں میں ہونا چاہئے؟اپنی رائے کا اظہار کریں
24/03/2026

الخدمت فری میڈیکل کیمپ کس گاؤں میں ہونا چاہئے؟
اپنی رائے کا اظہار کریں

Press release
10/03/2026

Press release

09/03/2026

Bruj kaly

09/03/2026

اسلامی جمعیت طلبہ حلقہ برج کلے کی جانب سے طلبہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں کارکنان اور ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر باہمی اخوت، تنظیمی استحکام اور طلبہ کی فکری و تعلیمی رہنمائی کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی۔
رمضان المبارک کی برکتوں میں ایسی محافل اتحاد، تربیت اور
خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

جماعت اسلامی ویلج کونسل محمد ناڑی کی جانب سے برج کلے میں Alkhidmat Foundation کے ہیلتھ یونٹ کے ذریعے مفت میڈیکل کیمپ کا ...
08/03/2026

جماعت اسلامی ویلج کونسل محمد ناڑی کی جانب سے برج کلے میں Alkhidmat Foundation کے ہیلتھ یونٹ کے ذریعے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں 130 مریضوں، جن میں بچے، بزرگ اور خواتین شامل تھے، کا مفت چیک اپ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

07/03/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت بھی قبول نہیں۔
حکومتی نااہل ٹولے کو عوام کی مجبوریوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ صرف عوام کا خون چوس کر عیاشیاں نہیں کرنے دیں گے۔
جماعت اسلامی ویلج کونسل محمد ناڑی

جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ایران سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل و امریکہ کے ایران پر حملوں کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج...
06/03/2026

جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ایران سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل و امریکہ کے ایران پر حملوں کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے۔

نوجوانوں سمیت لاکھوں افراد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر اسلام آباد،تمام صوبائی ہیڈکوارٹرز اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز پر پُرامن مظاہروں میں حصہ لیا۔ اور ایران کے عوام، حکومت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ایران پر اسرائیل و امریکی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے سکھر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں امریکہ، اسرائیل اور بھارت کو تثلیث خبیثہ قرار دیا،جن کی شیطانی کارروائیوں کے باعث دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے معصوم انسانوں کے خون کے پیاسے امریکی صدرٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی مذمت کرتے ہوۓ حکومتِ پاکستان سے نام نہاد بورڈ آف پیس سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ کیا۔

06/03/2026

*دعوت افطار۔*
7 مارچ بروز ہفتہ اسلامی جمعیت طلبہ حلقہ برج کلے کی جانب سے افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اہل علاقہ طلبہ کو شرکت کی دعوت ہے

چارسدہ- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر امریکہ و اسرائیل  کی طرف سے ایران پر کھلی جارحیت اور دہشت...
06/03/2026

چارسدہ- امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر امریکہ و اسرائیل کی طرف سے ایران پر کھلی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ریلی اور فاروق اعظم چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششو...
05/03/2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔

وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں و اقدامات پر اعتماد میں لیا گیا۔

وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اقدامات پر بھی آگاہی دی گئی۔

06 مارچ بروز جمعہ، ایران سے اظہار یکجہتی اور امرایکہ و اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان بھر میں تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹ...
05/03/2026

06 مارچ بروز جمعہ، ایران سے اظہار یکجہتی اور امرایکہ و اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان بھر میں تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز پر پُرامن مظاہرے کیے جائیں گے۔

Address

Village Council Muhammad Nari
Charsadda
24420

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JI VC Muhammad Nari Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JI VC Muhammad Nari Charsadda:

Share