02/09/2026
چکوال کے لیے خصوصی گرانٹ، ترقیاتی منصوبوں کا نیا آغاز
چکوال: وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کی تجویز پر ضلع چکوال کے لیے خصوصی گرانٹ کے تحت متعدد اہم ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے ہیں، جن سے ضلع میں سڑکوں، نالوں، گلیوں اور نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری آئے گی۔
منظور ہونے والی اسکیموں میں چوہان گاؤں مین پل تا ہسولا روڈ کی بحالی، چک باقر شاہ میں وینٹڈ کاز وے کی تعمیر، دھیدوال میں نالہ کی تعمیر، تھنیل روڈ سے گاؤں تھنیل تک سڑک و نالہ، مین چوک سے پنڈی پھاٹک تک گلیوں و نالوں کی تعمیر، اشرف ٹاؤن تا تھنیل روڈ گلیوں و نالوں کی تعمیر، مصطفیٰ آباد چوآ سیدن شاہ میں PCC روڈ اور میلاد چوک کی ری ڈیزائننگ شامل ہیں۔
ان منصوبوں کی مجموعی لاگت تقریباً 243.324 ملین روپے بنتی ہے، جو چکوال کے شہری و دیہی علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) اور ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا ہے، جن کی کاوشوں اور خصوصی توجہ سے چکوال کے عوام کے لیے یہ اہم ترقیاتی منصوبے ممکن ہوئے۔
چکوال کے عوام کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہری و دیہی آبادی کو بہتر سفری سہولیات، نکاسیٔ آب اور بنیادی انفراسٹرکچر میسر آئے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
چکوال کی ترقی، عوام کی خوشحالی — خدمت کا سفر جاری رہے گا۔
#جنداعوان