Nadral Chakwal - ندرال چکوال

Nadral Chakwal - ندرال چکوال Village in Chakwal Distt.

28/12/2025
اسلام نے انسانوں کو جو حقوق دیئے ہیں، ان کا دائرہ بہت وسیع ہے، چنانچہ انسان جب شکمِ مادر میں ہوتا ہے، اس وقت سے ہی دین ا...
11/12/2025

اسلام نے انسانوں کو جو حقوق دیئے ہیں، ان کا دائرہ بہت وسیع ہے، چنانچہ انسان جب شکمِ مادر میں ہوتا ہے، اس وقت سے ہی دین اسلام میں اس کے حقوق کا آغاز ہوجاتا ہے اور وفات پر یہ حقوق ختم نہیں ہوتے ،بلکہ وفات کے بعد بھی ان حقوق کا سلسلہ جاری رہتاہے۔انسان کے ان بنیادی حقوق میں سے غسل، کفن ،جنازہ اور دفن شامل ہیں۔

مسلمانوں کی تدفین کے لیے باقاعدہ قبرستانوں کا قیام ابتدائے اسلام سے چلا آرہا ہے ،دورِنبویؐ میں مکہ مکرمہ میں جنت المعلیٰ اور مدینہ منورہ میں جنت البقیع کے قبرستان قائم کیے گئے تھے، طبقات ابن سعد میں ہے کہ رسول کریم ﷺ مدینہ تشریف لائے تو اپنے اصحابؓ کے لیے قبرستان کی تلاش میں تھے، آپ مدینے کے اطراف آئے اور فرمایا کہ مجھے اس جگہ کا حکم دیا گیا ہے، یعنی بقیع کا، چنانچہ یہ جگہ قبرستان کے لیے مختص کردی گئی، اس قبرستان میں سب سے پہلے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی تدفین ہوئی،ان کے علاوہ اکثر امہات المؤمنینؓ اہلِبیت اور بڑے بڑے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یہاں مدفون ہیں۔ عہد نبوی کی تاریخ اوراحادیث مبارکہ سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم علیہ السلام اپنے اعزہ ،اقرباء اور قبیلے کے افراد کی تدفین بھی ان ہی عام قبرستانوں میں فرماتے۔

اس تفصیل سے معلوم ہوا کہ اموات کی تدفین کے لیے قبرستان مختص کرنا اسلامی ریاست اور حکمران وقت کی ذمہ داری ہے،اگر ریاست اس ذمہ داری کو نبھانے میں کردار ادا نہ کرے تو صاحب ثروت مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ مسلمانوں کے لیے ایسی جگہوں کا انتظام کریں۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا قبرستان کی دیکھ بھال، زیب و زیبائش ، اور خوبصورت بنانا جائز ہے ؟؟؟

بلاشبہ قبرستان میں مدفون افراد کو بے حرمتی سے بچانے کیلئے قبرستان کی دیکھ بھال کرنا ایک شرعی عمل ہے، لیکن دیکھ بھال صرف اتنی ہی کی جائے گی جس سے مقصد پورا ہوجائے، چنانچہ حد سے تجاوز کرتے ہوئے قبرستان کی دیکھ بھال ، زیبائش و آرائش وغیرہ کرنے کیلئے پیسہ خرچ کرکے شرعی حدود کو پامال نہیں کیا جائے گا۔

شرعی حکم تو یہ ہے کہ قبروں کو انکی اپنی اصلی حالت میں رکھا جائے؛ کیونکہ قبروں کی زیارت سے نصیحت حاصل ہوتی ہے، اور اصلی حالت پر برقرار رکھنے سے قبروں کی تعظیم اور انکے بارے میں غلو کی نفی ہوتی ہے۔

اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ قبرستان کے ارد گرد حفاظتی دیوار بنائی جائے، ایسے ہی وہاں روشنی ، اور قبروں کی صفائی کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں، داخلی راستے بنائے جائیں، لیکن ان کاموں کیلئے اسراف اور غلو سے بچیں، قبرستان میں داخلی راستہ بنائیں لیکن فرش نہ لگائیں، اور روشنی کا انتظام دفن کرتے ہوئے ضرورت کے وقت استعمال کیلئے ہو، اسی طرح قبرستان کی انتطامیہ کو قبرستان میں ضرورت سے زیادہ زیبائش و آرائش سے روکا جائے، صرف اس حد تک دیکھ بھال کی جائے کہ تدفین کے مراحل آسان رہیں، اور کوئی قبرستان کی بے حرمتی نہ کرے۔
کیا قبرستان میں شجر کاری کی جا سکتی ہے
مختلف آراء اور فتاوں کی روشنی میں اور دنیا میں مختلف مزاہب کے قبرستان دیکھنے کے بعد میرے رائے میں قبرستان میں شجرکاری کی ممانت نہیں ہے بشرطییکہ اس سے کسی قبر اور میت کی بے حرمتی نہ ہو۔ اس لیے قبرستان میں سایہ دار پھولدار اور خوشبودار پودے لگانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
اس بار چھٹی جانے پر ہمیشہ کی طرح اپنے رفتگان کی قبور پر حاضری دیتے ہوئے مجھے ایک خاص خوشگوار حیرت اس وقت ہوئی جب قبرستان کو مکمل صاف ستھرا پایا اور پرانی قبروں پربھی تازہ مٹی دیکھی۔ یقینا یہ کام کسی ایک فرد کا نہیں ہو سکتا بلکہ ایک مشترکہ کوشش اور تعاون سے ہی ایسے کام سرانجام دیئے جا سکتے ہیں۔ لیکن اس تعاون اور کوشش کے لیے کسی ایک شخص کا دوسروں کی سوچ سے بڑھ کر سوچنا، دوسروں کو اس کام پر آمادہ کرنا اور پھر اس پورے کام کا نہ صرف بیڑا اٹھانا بلکہ بدرجہ احسن اس کو انجام دینا یقینا داد کا مستحق ہے جس کا اجر اسے اللہ سبحان تعالی کی طرف سے تو ہے ہی ساتھ ساتھ ہم اور آپ دوستوں رفقا کی معمولی سی داد رسی اسے مذید ایسے اقدام کےلیے حوصلہ اور تقویت پہنچاتی ہے۔ میں اس غیر معمولی کام پر نوجوان شیخ آفتاب اور اس کی پوری ٹیم اور اس کارِ خیر میں مالی اور جسمانی تعاون کرنے والے ہر فرد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اس کے ساتھ میں یہ تجویز دینا چاہوں گا کہ جہاں پہلے قبرستان کے اوزاروں کا فنڈ دیا جاتا تھا وہیں قبرستان کی دیواروں کے ساتھ ساتھ پھولدار پودے لگانے اور ان کی نگہداشت کےلیے اور قبرستان کی سالانہ صفائی کے لیے گاؤں میں شادی کے موقع پر خصؤصی اور موت پر عمومی فنڈ کا اجرا کیا جائے جو کہ ایک متعین رقم بھی ہو سکتی ہے یا پھر حسبِ توفیق۔ اس کے علاوہ جو لوگ اپنے مرحومین کےلیے مجالس کا اہتمام کرتے ہیں وہ نذر و نیاز علما و ذاکرین کے ساتھ ساتھ کچھ رقم اس کام کےلیے بھی دے سکتے ہیں جو یقینا ان کے مرحومین کے لیے باعثِ ثواب و رحمت بنے گی۔
آخر میں ، میں اپنی طرف سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتا ہوں کہ جہاں تک ہو سکا میں جسمانی اور مالی مدد کرنے کےلیے ہمہ وقت تیار ہوں۔
خدا بزرگ و بر تر آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین بحقِ آلِ یسین۔
دعاؤں کا طلب گار۔ چوہدری مسرت عباس

(یواے ای ویزہ اپ ڈیٹ)اب متحدہ عرب امارات کا ویزا لینے کا طریقہ بھی سعودی طرز پر ہو گا پہلے آن لائن ویزہ نکلے گا پھر پاکس...
22/02/2025

(یواے ای ویزہ اپ ڈیٹ)

اب متحدہ عرب امارات کا ویزا لینے کا طریقہ بھی سعودی طرز پر ہو گا پہلے آن لائن ویزہ نکلے گا پھر پاکستان میں ویزہ سنٹر جا کر ویزہ سٹیکر لگوانا پڑے گا۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے ویزا لینے کے خواہشمند افراد کے لیے معلومات دوبارہ جاری کر دیں۔
متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سب درخواست دہندگان کے لیے ویزا پراسیس فیس 69 امریکی ڈالرز فی کس ہوگی اور سوائے ملازمت ویزا کے تمام ویزوں بشمول وزٹ، سیاحتی و فیملی ویزا کے لیے درخواست دہندہ خود آن لائن اپلائی کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ویزا اپلائی کرنے کے بعد درخواست دہندہ کو سفارت خانہ/ ویزا سینٹر طلب کرنے کا نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا۔

درخواست دہندہ کو کن باتوں کا خیال رکھنا ہوگا؟

امارات کے سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا کہ درخواست دہندہ کو مندرجہ ذیل ہدایات کا خیال رکھنا ہوگا۔
-درخواست دہندہ کو ویزا اپلیکیشن دستاویز کا ثبوت ساتھ رکھنا ہو گا۔
-درخواست دہندہ کو اپنے/ والدین/ سپانسر کی گذشتہ 6 ماہ کی دستخط/مہر شدہ بینک اسٹیٹ مینٹ ساتھ رکھنا ہو گا۔
- 5 ہزار امریکی ڈالرز یا مساوی کی بینک سٹیٹمنٹ ہونا ضروری ہے۔
-ہوٹل ریزرویشن، گھر اور احباب یا رشتہ دار کے گھر کا دستاویز ساتھ لانا ہوگی۔
-سفارت خانے یا ویزا سینٹر آتے ہوئے کنفرم ریٹرن ایئر ٹکٹ ساتھ لانا ہو گا۔
-اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لانا ہو گا۔
-اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا کم از کم 6 ماہ کے لیے ویلڈ ہونا ضروری ہے۔
-69 امریکی ڈالرز فی ویزا درخواست مخصوص الفلاح بنک اکاؤنٹ میں جمع کرانا ضروری ہو گا۔
-جمع شدہ ویزا فیس کی اصلی رسید سفارت خانہ یا ویزا سینٹر آتے ہوئے ساتھ لانا لازمی ہے۔

5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے ویزا سینٹر آنا ضروری نہیں ہے بلکہ ان کے لیے صرف سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصویر ضروری ہو گی لیکن وہ تصویر میں دھوپ والے چشمے نہ پہنے ہوئے ہوں۔
5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ تصویر میں مناسب انداز میں بیٹھے ہوئے ہوں۔
6 تا 15 برس کے بچوں کے لیے تصویر ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہے ان کی تصویر ویزا سینٹر میں ہی لی جائے گی۔
15 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کا ویزا سینٹر آنا ضروری ہو گا۔
15 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کآ سارا پراسیس بالغ افراد کی طرح ویزا سینٹر میں ہی ہو گا۔
اسلام آباد کے ویزا مرکز جانے کے لیۓ شٹل سروس ۱۵۰۰ روپیہ ایک دفعہ کا وصول کرے گی۔

براہ کرم تمام کاغذات کی فوٹو کاپی کروا کہ ضرور لے جائیں ورنہ ۵۰ روپیہ فی کاپی خرچ کرنا پڑے گا-

مندرجہ بالا دستاویز مکمل کرنے کے بعد 5 برس اور اس سے بڑی عمر کے افراد ویزا سینٹر کا دورہ کریں گے جہاں ان کا بائیو میٹرک اور ویزا پراسیس مکمل کیا جائے گا۔

30/12/2023

چکوال پی ٹی آئی کی نامزد امیدوار ایڈوکیٹ شازیہ عباس چوہدری کے حلقہ این اے 58 سے کاغذات نامزدگی منظور۔

اپنے اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کےلیے بھرپور شرکت کریں
16/08/2022

اپنے اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کےلیے بھرپور شرکت کریں

Nadral Cricket Ground
18/12/2021

Nadral Cricket Ground

12/07/2021

تیار ہو جاو ٹیم گرین ندرال

كل نفس ذائقة الموتإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَیہ شہر خموشاں تو بڑھے ہی جا رہا ہے۔ مولا کے ایک اور مولائی ا...
03/07/2021

كل نفس ذائقة الموت

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
یہ شہر خموشاں تو بڑھے ہی جا رہا ہے۔
مولا کے ایک اور مولائی اپنے امام سے ملاقات کو چل دیے۔
چچا بلند نمبردار لقائے عجل پر لبیک کہتے ہوئے اس فانی جہان سے رخصت ہو گئے
اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائین اور ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائین اور ان کے تمام لواحقین کو صبر عطا فرمائیں ۔

كل نفس ذائقة الموتإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَکچھ لوگ مر تو بہت پہلے جاتے ہیں لیکن دفنائے بہت بعد میں جاتے...
23/06/2021

كل نفس ذائقة الموت

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
کچھ لوگ مر تو بہت پہلے جاتے ہیں لیکن دفنائے بہت بعد میں جاتے ہیں۔
حاجی اللہ دتہ مرحوم بھی اپنے جوان بیٹوں کی موت کے ساتھ ہی مر چکے تھے بس یوں سمجھیں دفنائے آج گئے ہیں۔
اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائین اور ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائین اور ان کے تمام لواحقین کو صبر عطا فرمائیں ۔

ندرالینز قبرستان اور جنازہ گاہ کی دیوار کے ساتھ ساتھ اس قسم کے پھولدار اور دوسرے سایہ دار پودے لگانے کے بارے میں کیا خیا...
16/06/2021

ندرالینز
قبرستان اور جنازہ گاہ کی دیوار کے ساتھ ساتھ اس قسم کے پھولدار اور دوسرے سایہ دار پودے لگانے کے بارے میں کیا خیال ہے۔ کون کون جسمانی اور مالی تعاون کو تیار ہے۔ اپنی اپنی رائے ضرور دیں۔

Address

Nadral
Chakwal
03335760472

Opening Hours

Monday 08:00 - 12:00
Tuesday 08:00 - 12:00
Wednesday 08:00 - 12:00
Thursday 08:00 - 12:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 12:00
Sunday 08:00 - 12:00

Telephone

+923129796900

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nadral Chakwal - ندرال چکوال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Nadral Chakwal - ندرال چکوال:

Share

Category