MQM Chakwal

MQM Chakwal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MQM Chakwal, Political Party, CHAKWAL, Chakwal.

28/01/2024
چکوال۔۔سید عمران سجاد نقوی البخاری سجادہ نشین دربار حضرت سخی سجاد معصوم قلندر گاہی کا امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک قلب ...
27/01/2024

چکوال۔۔سید عمران سجاد نقوی البخاری سجادہ نشین دربار حضرت سخی سجاد معصوم قلندر گاہی کا امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک قلب عباس NA 58 اور ملک اسد عباس امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP 20 کی الیکشن کمپین کی سربراہی کرتے ہوئے حلقہ کے مختلف سماجی و کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔۔اس موقع پر چودھری کاشف بھون بمعہ برادری' ملک ظفر اقبال کھائی بمعہ برادری 'چودھری شیراز حیدر تھوہ اور علی مھدی تھوہ'چودھری فیعم ایاز'چودھری یاور عباس'اور چودھری حسنات ہمایوں نے اپنے دوست احباب کے ہمراہ سید عمران سجاد کے عمل کی تائید کی اور یقین دہانی کرائی کے وہ ہر ممکن اپنی تمام تر سیاسی توانائیاں ملک قلب عباس اور ملک اسد عباس کی حمایت میں صرف کریں گے۔

22/01/2024

ووٹ ہمارا بنیادی حق۔۔۔
یہ فقرا ہر سیاسی جلسے میں دہرایا اور ہر بینر پہ آویزاں ہوتا ہے۔۔مگر افسوس اس حق کو آج تک ہم استمعال نہیں کر پائے۔۔ہمیشہ سے نہ نظر آنے والے ہمارا نام نہاد لیڈر جو الیکشن کے موسم میں دستیاب ہوتے ہیں اور ہمارے سادے بزرگ اس لیئے ووٹ دیتے ہیں کیونکہ یہ وڈیرے اس موسم میں جنازہ پڑھ لیتے ہیں یا آپکو سلام کرتے ہیں اس کو اپنی عزت و عنا سمجھ کر سارے خاندان کا بنیادی حق ان سیاسی لٹیروں کی جھولی میں ڈال دیتے۔۔۔
اس حق کے بدلے پڑھے لکھے قابل و ہونہار جوان کے نصیب میں صرف دھول رہ جاتی ہے جو نوکری کی تلاش میں صاحب بہادر کی گاڑی کا پیچھا کرتے اس کو وافر مقدار میں ہمیشہ میسر رہتی ہے۔۔

17/01/2024

اپنے حصے کی شمع جلائیے ظلم کے اندھیرے میں اجالا کرنا مشکل لیکن تاریکی سے سودا کرنا بزدلی۔۔ اپکا اک قدم آپکو کو ہدہد کی فہرست میں لاتا ہے گوکہ دو قطروں سے نار نمرود نہ بجھ سکے مگر اپکا شمار ان پر کٹے شاہینوں میں نہ ہو جس کو نہ پرواز کی فکر رہی نہ اقدار کی۔۔۔۔رہی فکر تو بس ان ٹکڑوں کہ جو اس لیئے اس کو ڈالے جا رہے کہ بس وہ غلامی کی موت مر نہ سکے۔۔۔۔

16/01/2024

ہم کیا کر سکتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان کی موجودہ صورتحال جب کبھی زیر بحث آئی تو طویل گفتگو کے بعد یہی جملہ سننے کو ملا۔ ہم کیا کر سکتے ہیں۔ تاریخ نے انہی لوگوں کو یاد رکھا جنہوں نے میدان میں آکر اپنا کردار ادا کیا نہ کے اپنی آرام گاہ میں بیٹھ کہ شکوہ کیا۔۔۔ ہم کیا کر سکتے ہیں۔۔ آخر کب تک اقتدار وڈیروں اور جاگیرداروں کے گھر باندی بنے رہے گا اگر آپ اپنے حق کے لیئے اکیلے کھڑے ہیں تو اطمنان قلب ہے کہ آپ ان غلاموں کے ہجوم سے بہتر ہیں جو فقط اس لیے غلامی کی زنجیر پہنے کھڑے ہیں کہ انکا منشور ہے۔ ہم کیا کر سکتے ہیں۔۔۔۔

Address

CHAKWAL
Chakwal
0543

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MQM Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to MQM Chakwal:

Share