Raja Furqan PPP

Raja Furqan PPP PPP Chakwal Official
Secretary Information District Chakwal
Pakistan peoples party

*پاکستان پیپلز پارٹی چکوال کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔*راجہ رضوان ڈنڈوت ضلعی صدر پاکستان پیپ...
26/05/2026

*پاکستان پیپلز پارٹی چکوال کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔*

راجہ رضوان ڈنڈوت ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ مظہر ہستال ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ فرقان اختر ضلعی سیکرٹری انفارمیشن اور راجہ غلام عباس سینئر نائب صدر ضلع چکوال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ اس مقدس موقع پر ہماری قربانیوں، عبادات اور نیک تمناؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ عیدِ قرباں ہمیں ایثار، محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔

ہم دعاگو ہیں کہ یہ بابرکت عید پاکستان میں امن، خوشحالی، ترقی اور قومی یکجہتی کا پیغام لے کر آئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی چکوال
عوامی خدمت، جمہوری جدوجہد اور بھائی چارے کی علامت۔

*جاری کردہ*
*راجہ فرقان اختر*
*ضلعی سیکرٹری انفارمیشن*
*پاکستان پیپلز پارٹی چکوال*

PPP Chakwal
26/05/2026

PPP Chakwal

*محلہ کنگ ٹاون بھون روڈ چکوال میں پیپلز پارٹی کا بڑا کھڑاک*محلہ کنگ ٹاون بھون روڈ چکوال کے عمائدین نے راجہ مظہر ہستال کی...
25/05/2026

*محلہ کنگ ٹاون بھون روڈ چکوال میں پیپلز پارٹی کا بڑا کھڑاک*

محلہ کنگ ٹاون بھون روڈ چکوال کے عمائدین نے راجہ مظہر ہستال کی خصوصی کاوشوں سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی شمولیتی پروگرام کے مہمان خصوصی نائب صدر راولپنڈی ڈویژن ٹکٹ ہولڈر پی پی 20 چوہدری نوشاد علی خان ۔ ضلعی سیکرٹری انفارمیشن راجہ فرقان اختر ۔ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ملک اظہر وسنال اور بزرگ سیاسی رہنما ملک امداد حسین تھے ۔ عمائدین علاقہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
شمولیت اختیار کرنے والوں میں ملک عامر شہزاد۔ ظہیر احمد رانجھا ۔ چاچو نعیم ۔ محمد زبیر ۔ عبدالرشید۔ محمد عمر۔ شیخ آصف اور دیگر دوست احباب شامل تھے

یہ شمولیتی پروگرام ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ مظہر ہستال کی خصوصی کاوشوں سے ہوا جو خود خرابی صحت کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے

*جاری کردہ*
*راجہ فرقان اختر*
*ضلعی سیکرٹری انفارمیشن*
*پاکستان پیپلز پارٹی چکوال*

پاکستان پیپلز پارٹی چکوال کی ضلعی قیادت کی علاقہ ونہار تحصیل کلرکہار آمدراجہ رضوان ڈنڈوت ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چک...
23/05/2026

پاکستان پیپلز پارٹی چکوال کی ضلعی قیادت کی علاقہ ونہار تحصیل کلرکہار آمد

راجہ رضوان ڈنڈوت ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ مظہر ہستال ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ فرقان اختر ضلعی سیکرٹری انفارمیشن ملک اظہر وسنال ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری منظور بھون اور ملک امداد حسین نے تحصیل کلرکہار علاقہ ونہار ڈھوک دند داخلی سیتھی میں تحصیل کلرکہار کے عہدیداران اور کارکنان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا آمدہ بلدیاتی انتخابات سمیت تحصیل کلرکہار کی تنظیم سازی پر بھی مفصل گفتگو ہوئی
ضلعی قیادت نے تحصیل کلرکہار کے رہنماؤں کی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے خدمات کو خوب سراہا
تحصیل کلرکہار کے صدر راجہ تنویر گاہی اور انفارمیشن سیکرٹری ملک اختر چٹو نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور جئے بھٹو کے فلک شگاف نعرے لگوائے

جاری کردہ
راجہ فرقان اختر
ضلعی سیکرٹری انفارمیشن
پاکستان پیپلز پارٹی چکوال

11/05/2026

ڈیرہ راجہ مظہر ہستال چکوال پر صاحبزادہ سلطان بہادر عزیز سائیں دربار حق باھو سے ملاقات

07/05/2026

معرکۂ حق میں پاکستان نے دشمن کے ہر غرور کو خاک میں ملا کر ثابت کیا کہ قوم جب متحد ہو تو کوئی طاقت اس کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والی افواجِ پاکستان کی بہادری، حکمتِ عملی اور عوام کی یکجہتی قابلِ فخر ہے۔
پاکستانی قوم اپنے بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے جرات، قربانی اور پیشہ ورانہ مہارت سے وطنِ عزیز کا دفاع یقینی بنایا۔ یہ معرکہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتا۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
راجہ فرقان اختر
ضلعی سیکرٹری انفارمیشن
پاکستان پیپلز پارٹی چکوال

05/05/2026
05/05/2026
05/05/2026

*3 مئی ورلڈ پریس ڈے کے موقع پر تمام صحافی بھائیوں اور میڈیا پیشہ ور افراد کو دلی مبارکباد راجہ فرقان اختر*

*راجہ فرقان اختر ضلعی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی چکوال کا کہنا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت کی پہچان اور مستند صحافت معاشرے کی ترقی کی ضمانت ہے*

*پاکستان پیپلز پارٹی صحافت کی آزادی اظہار رائے کے حق اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی جمہوری معاشرے کی مضبوطی کے لیے آزاد اور زمہ دار صحافت ناگزیر ہے*

Address

Chakwal

Telephone

+923335919601

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Furqan PPP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Raja Furqan PPP:

Share