Abuzar Ghaffari

Abuzar Ghaffari President MSF Distt Dir Lower

شمولیتی پروگرام – شاہ آباد چوکشاہ آباد چوک میں ایک پُروقار شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں درجنوں افراد نے مخت...
06/06/2026

شمولیتی پروگرام – شاہ آباد چوک

شاہ آباد چوک میں ایک پُروقار شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں درجنوں افراد نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔

میٹنگ میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیرمین فیض اللہ خان صاحب، وائس چیئرمین پرویز باچا، تحصیل جنرل سیکٹری داؤد خان، پارٹی عہدیداران مراد خان، میاں سید نبی باچا اور دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا

شرکاء نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور عوامی خدمت کے ویژن پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے قافلے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی، خوشحالی اور عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ عوام جوق در جوق پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔

نئے شامل ہونے والے افراد کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی اتحاد، اخوت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ علاقے کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

“عوام کا اعتماد، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ”
“ترقی، خدمت اور خوشحالی کا سفر جاری ہے”
“جوق در جوق شمولیتیں، مسلم لیگ (ن) کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت”
“ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیں”

یونین کونسل اوچ کا اہم اجلاسآج جناب فرمان اللہ خان صاحب کے حجرہ، ورسک ہاؤس، میں یونین کونسل اوچ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہ...
06/06/2026

یونین کونسل اوچ کا اہم اجلاس

آج جناب فرمان اللہ خان صاحب کے حجرہ، ورسک ہاؤس، میں یونین کونسل اوچ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی جناب فیض اللہ خان صاحب، وائس چیئرمین پرویز خان، تحصیل صدر یوسف خان، صدر یونین کونسل اوچ مراد خان، سینئر نائب صدر جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری داؤد خان، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ناصر خان کوکودا، ناصر خان وردگ، فیصل خان یوسفزئی، سوشل میڈیا ٹیم کے صدر ابوذر غفاری، ادریس خان اور جنرل سیکٹری حسیب درانی سمیت دیگر ایگزیکٹو ممبران، کارکنان اور علاقے کے معزز مشران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تنظیمی امور، پارٹی کی فعالیت، عوامی مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

چارسدہ کی معروف مذہبی شخصیت، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی بے دردی سے شہادت ان...
05/05/2026

چارسدہ کی معروف مذہبی شخصیت، سابق رکن صوبائی اسمبلی اور شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی کی بے دردی سے شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ اس دلخراش سانحے پر اہلِ خانہ اور تمام لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال لمحۂ فکریہ ہے۔ صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے، مگر مسلسل ایسے واقعات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ اس سفاکانہ قتل میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

انجنئر فیض اللہ خان چئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی مسلم لیگ ن تحصیل ادینزئی

یونین کونسل اوچ گاؤں بٹھانوں (افتتاحی تقریب سوئی گیس)مینہ بٹھانوں کے گاؤں سے کیا گیا وعدہ پورا۔۔۔کچھ دن پہلے مینہ بٹھانو...
20/04/2026

یونین کونسل اوچ گاؤں بٹھانوں
(افتتاحی تقریب سوئی گیس)
مینہ بٹھانوں کے گاؤں سے کیا گیا وعدہ پورا۔۔۔
کچھ دن پہلے مینہ بٹھانوں کے وفد نے چیئرمین فیض اللہ خان صاحب سے ملاقات کی تھی
ملاقات میں مینہ بٹھانوں کیلئے سوئی گیس کا ڈیمانڈ کیا تھا
جس پر اسی وقت چیئرمین صاحب نے یقین دہانی کرائی تھی کہ انشاء اللہ بہت جلد آپ کیلئے بھی سوئی گیس کا میگا پراجیکٹ لائینگے

انشاء اللہ بروز بدھ بوقت 04 بجے عصر بٹھانوں میں سوئی گیس کا افتتاح بدست جناب انجنیئر فیض اللہ خان چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی مسلم لیگ ن تحصیل ادینزئی ہوگا

پروگرام میں وائس چیئرمین پرویز باچا، ضلعی نائب صدر جاوید اقبال، تحصیل صدر یوسف خان، جنرل سیکرٹری داؤد خان اور دیگر مشران شرکت کرینگے۔

یونین کونسل اوچ بالخصوص مینہ بٹھانوں کے عوام سے درخواست ہے کہ اس افتتاحی پروگرام میں بھرپور شرکت کرے۔

ابوزر غفاری صدر مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم تحصیل ادینزئی

*یوم تشکر و تنظیمی مشاورتی اجلاس تحصیل ادینزئی*انشاءاللہ 10 اپریل بروز جمعہ صبح 10 بجے حجرہ چیرمین فیض اللہ خان میں وزیر...
08/04/2026

*یوم تشکر و تنظیمی مشاورتی اجلاس تحصیل ادینزئی*

انشاءاللہ 10 اپریل بروز جمعہ صبح 10 بجے حجرہ چیرمین فیض اللہ خان میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور معمار پختونخوا انجنئر امیر مقام کے ہدایت کے مطابق *یوم تشکر* اور تحصیل ادینزئی کے *تنظیمی مشاورتی* اجلاس منعقد ہوئی ہے

تحصیل ادینزئی کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے تمام ممبران، پارٹی تنظیم، سوشل میڈیا ٹیم، یونین کونسل اور ویلج کے صدور اور جنرل سیکٹریز کو ھدایت دی جاتی ہے کہ اس اجلاس میں اپنا حاضری یقینی بنائے اور ٹائم کی پابندی لازمی ہے شکریہ۔
(معمار ادینزئی چیئرمین فیض اللہ خان صاحب)

ابوزر غفاری صدر مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم تحصیل ادینزئی

مسلم لیگ ن ہاؤس اوچ آج مینہ بھٹان کا ایک گرینڈ وفد کا اوچ میں چیرمین فیض اللہ خان کیساتھ ملاقات ملاقات میں مینہ بٹھان کے...
08/04/2026

مسلم لیگ ن ہاؤس اوچ

آج مینہ بھٹان کا ایک گرینڈ وفد کا اوچ میں چیرمین فیض اللہ خان کیساتھ ملاقات

ملاقات میں مینہ بٹھان کے گرینڈ وفد نے چئرمین صاحب سے کچھ مطالبات کئے جن میں سوئی گیس سرفہرست تھی وفد نے کہا کہ ہمارا علاقہ بہت پسماندہ رہ گیا ہے لوگوں کو مشکلات ہے۔

سڑکوں کو برا حال ہے انفراسٹرکچر مکمل طور پر خراب ہے اب ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں اسلئے ہم سارے گاؤں کے لوگ آپ کے پاس ائے ہیں منتخب ممبران سے کوئی توقع نہیں۔

چئرمین صاحب نے وفد کے سارے مطالبات سنے اور اعلان کیا کہ انشاءاللہ بہت جلد آپ کو بھی سوئی گیس کے کام پر آغاز کرینگے انشاءاللہ بہت جلد بارشوں کے بعد باقاعدہ سروے کے لیے آپ کے ہاں سوئی گیس ٹیم آئیگی آپ کے علاقے کا سروے کرے گا اور پھر ڈسٹریبیوشن کے کام پر آغاز ہوگا

چئرمین صاحب کے مکمل یقین دہانی کرانے پر وفد نے انجنئر امیر مقام صاحب اور چئرمین فیض اللہ خان صاحب کا شکریہ ادا کیا۔

ابوزر غفاری صدر مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم تحصیل ادینزئی

06/04/2026
*مسلم لیگ ن ہاؤس اوچ شمولیتی پروگرام* میاں نواز شریف، صوبائی صدر *انجنئر امیر مقام* اور انجنئر فیض اللہ خان پر عوام کا ا...
29/03/2026

*مسلم لیگ ن ہاؤس اوچ شمولیتی پروگرام*

میاں نواز شریف، صوبائی صدر *انجنئر امیر مقام* اور انجنئر فیض اللہ خان پر عوام کا اعتماد جاری۔۔۔

آج مسلم لیگ ن ہاؤس اوچ (ہجرہ انجنئر فیض اللہ خان) میں تازہ گرام سے تعلق رکھنے والے خائستہ رحمان، عمیر خان، سہراب خان، قیس باچا، وقاص خان، شاہد خان اور دیگر دوستوں نے چئرمین فیض اللہ خان کے ہاتھوں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی

شمولیتی پروگرام سے انجنئر فیض اللہ خان نے خصوصی خطاب کیا اور پارٹی میں نئے شامل ہونے والے دوستوں کو خوش آمدید کہا

شمولیتی پروگرام اشفاق باچا، داؤد خان، اسامہ باچا اور شہریار خان کی کوششوں سے ہوا

اس موقع پر وائس چیرمین پرویز باچا اور پارٹی کے دیگر عہدیدار اور ورکرز موجود تھے۔

ابوزر غفاری صدر مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم تحصیل ادینزئی

Address

Tekni Payeen
Chakdara Fort

Telephone

+923466059686

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abuzar Ghaffari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share