صدائے چکدرہ

صدائے چکدرہ chakdara trade center university Road near Kashmir bakery chakdara Dir lower kpk Fighting against the culprit of society, justice to raise voice

02/09/2026

مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
ٹریڈ یونین تحصیل ادینزی کے صدر خواجہ فیض الغفور کا اعلان ۔۔۔۔نایب صدر علی باچا ۔۔۔۔جنرل سیکرٹری اکبر خان سلطان خیل نے 3 ستمبر کو زبردست شٹر ڈاؤن اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ۔۔۔۔۔۔2.....9.....2026

01/09/2026

بزنس فورم کےصوبائی صدر اور انجمن تاجران تحصیل ادینزی کے صدر خواجہ فیض الغفور نے تین ستمبر کو پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَنہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جناب شاہ نسیم اور بخت نسیم خان کی وال...
30/08/2026

اِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جناب شاہ نسیم اور بخت نسیم خان کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔

نمازِ جنازہ: شام 4:00 بجے
مقام: اوسکی کی جنازگاہ

اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰

ریاستی اداروں کی پالیسیوں سے اختلاف ہو سکتا ہے، اُن عناصر سے نفرت بھی ہو سکتی ہے جو ملک کو نقصان پہنچانے کا سبب بن رہے ہوں، اور اُن سیاست دانوں سے بھی سوال کیا جا سکتا ہے جو قومی وسائل کے ضیاع کے ذمہ دار ہیں۔

مگر پاکستان سے محبت، اپنی مٹی سے وفاداری اور سبز ہلالی پرچم سے وابستگی کسی اختلاف سے کم نہیں ہو سکتی۔

ہماری تنقید کا مقصد ملک کو کمزور کرنا نہیں، بلکہ اسے بہتر، مضبوط اور خوشحال دیکھنا ہے۔

پاکستان ہمارا وطن ہے، ہماری پہچان ہے اور ہماری امید ہے۔ 🇵🇰💚

پاکستان زندہ باد — جشنِ آزادی مبارک

— صدائے چکدرہ

08/08/2026

صوبائی و وفاقی حکومت نے ٹیکس نفاذ کا وعدہ پورا نہیں کیا، تاحال سرکاری نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

پاکستان بزنس فورم کے صوبائی صدر خواجہ فیض الغفور نے جماعت اسلامی کے موٹر وے مقام پر منعقدہ عظیم الشان احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے ساتھ ڈرامہ بازی بند کی جائے، وعدوں کو عملی شکل دی جائے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں جلد حکومت کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

ڈاکٹر دوست محمد یوسفزئی، جو یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکر ایڈمنسٹریشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں پ...
07/08/2026

ڈاکٹر دوست محمد یوسفزئی، جو یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکر ایڈمنسٹریشن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں پبلک ریلیشنز آفیسر (PRO) کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

صدائے چکدرہ کی جانب سے ڈاکٹر دوست محمد یوسفزئی کو یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں پبلک ریلیشنز آفیسر (PRO) کی اضافی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس نئی ذمہ داری میں مزید کامیابیاں، عزت، ترقی اور بہترین انداز میں عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

بہت بہت مبارک ہو! 🎉

SSC Annual-I 2026 کے شاندار نتائج پر تمام پوزیشن ہولڈرز، ان کے والدین، اساتذہ کرام اور متعلقہ تعلیمی اداروں کو صدائے چکد...
06/08/2026

SSC Annual-I 2026
کے شاندار نتائج پر تمام پوزیشن ہولڈرز، ان کے والدین، اساتذہ کرام اور متعلقہ تعلیمی اداروں کو صدائے چکدرہ کی جانب سے دلی مبارکباد۔

سائنس گروپ
🥇 پہلی پوزیشن: ساویرا گل
🥈 دوسری پوزیشن: طوبیٰ ایمان
🥉 تیسری پوزیشن (مشترکہ): اویس احمد اور طلحہ داؤد

ہیومینٹیز گروپ
🥇 پہلی پوزیشن: فاطمہ زہرہ
🥈 دوسری پوزیشن: بلقیس غنی
🥉 تیسری پوزیشن: حفصہ شاہ

یہ کامیابی آپ کی محنت، لگن اور عزم کا ثمر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید کامیابیاں، علم میں برکت اور روشن مستقبل عطا فرمائے۔ آمین۔

🌹 صدائے چکدرہ کو اپنے علاقے کے ان ہونہار طلبہ و طالبات پر فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہمیشہ کامیاب و کامران رکھے

03/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا سوات کا ہنگامی دورہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد سوات پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے ملاقات، فاتحہ خوانی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جاری کی۔

بعدازاں انہوں نے سوات میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام اور پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جبکہ امن کے قیام کے لیے تمام سیاسی، مذہبی قوتوں اور عوام کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اور صوبے میں امن کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

03/08/2026

چکدرہ میں H-MAK کے زیرِ اہتمام منعقدہ گرینڈ پراپرٹی ایکسپو میں صدائے چکدرہ کے ڈائریکٹر شاہ زیب نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر نعمان اعجاز اور جاوید خیال بھی موجود تھے۔ شرکاء نے ایکسپو میں لگائے گئے مختلف رہائشی و کمرشل منصوبوں کا جائزہ لیا اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس نوعیت کی سرگرمیاں نہ صرف مقامی کاروباری ماحول کو فروغ دیتی ہیں بلکہ سرمایہ کاروں اور عوام کو ایک ہی پلیٹ فارم پر معلومات اور مواقع فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

Address

Chakdara Fort
18800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when صدائے چکدرہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to صدائے چکدرہ:

Shortcuts

Share