Pukhtoon students federation Malakand University-UOM

Pukhtoon students federation Malakand University-UOM Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pukhtoon students federation Malakand University-UOM, Political organisation, Chakdara Fort.

Pukhtoon SF is a platform for students from where the students can raise their voices peacefully to get their rights if not given by the administration and to stand against the brutal decisions taken by the administrators.

22/04/2026

پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن کے سابقہ صدر معوذ باچا کی مسلسل جدوجہد، بار بار اصرار اور انتھک کوششوں کے نتیجے میں بالآخر آج اسکالرشپ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ یہ کامیابی صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ تمام طلبہ کی اجتماعی آواز اور حق کے لیے کی گئی مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ یہ مسئلہ 2024 سے لے کر تاحال نیڈ بیسڈ اسکالرشپس سے متعلق درپیش تھا، جس نے متعدد طلبہ کو شدید مشکلات سے دوچار رکھا۔ الحمدللہ، آج اس اہم مسئلے کا حل ممکن ہوا۔

اب تمام طلبہ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ آج ہی سے اپنی اسکالرشپ کی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں اور اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں طلبہ کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کی ہے، انتظامیہ کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی ہے اور کسی بھی ناانصافی کو ہرگز برداشت نہیں کیا۔ ہم اپنے طلبہ کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ بھی اسی عزم، حوصلے اور جرات کے ساتھ ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر موجود رہیں گے، اور کسی بھی صورت ان کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن ملاکنڈ یونیورسٹی

پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن کے سابقہ صدر معوذ باچا کی مسلسل جدوجہد، بار بار اصرار اور انتھک کوششوں کے نتیجے میں بالآخر آج اسکال...
22/04/2026

پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن کے سابقہ صدر معوذ باچا کی مسلسل جدوجہد، بار بار اصرار اور انتھک کوششوں کے نتیجے میں بالآخر آج اسکالرشپ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ یہ کامیابی صرف ایک فرد کی نہیں بلکہ تمام طلبہ کی اجتماعی آواز اور حق کے لیے کی گئی مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ یہ مسئلہ 2024 سے لے کر تاحال نیڈ بیسڈ اسکالرشپس سے متعلق درپیش تھا، جس نے متعدد طلبہ کو شدید مشکلات سے دوچار رکھا۔ الحمدللہ، آج اس اہم مسئلے کا حل ممکن ہوا۔

اب تمام طلبہ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ آج ہی سے اپنی اسکالرشپ کی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں اور اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں طلبہ کے حقوق کے لیے بھرپور آواز بلند کی ہے، انتظامیہ کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی ہے اور کسی بھی ناانصافی کو ہرگز برداشت نہیں کیا۔ ہم اپنے طلبہ کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ بھی اسی عزم، حوصلے اور جرات کے ساتھ ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر موجود رہیں گے، اور کسی بھی صورت ان کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پشتون سٹوڈنٹ فیڈریشن ملاکنڈ یونیورسٹی

ملاکنڈ یونیورسٹی کے سابقہ صدر حیدر خان نے صوبائی الیکشن آرگنائزنگ کمیٹی پختونخوا کے لیے اپنی درخواست باچا خان مرکز پشاور...
21/04/2026

ملاکنڈ یونیورسٹی کے سابقہ صدر حیدر خان نے صوبائی الیکشن آرگنائزنگ کمیٹی پختونخوا کے لیے اپنی درخواست باچا خان مرکز پشاور میں جمع کرا دی۔

آج سابقہ صدر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف ملاکنڈ معوذ باچہ نے مختلف طلباء تنظیموں کے سربراہان کے ہمراہ ڈائریکٹر فا...
15/04/2026

آج سابقہ صدر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف ملاکنڈ معوذ باچہ نے مختلف طلباء تنظیموں کے سربراہان کے ہمراہ ڈائریکٹر فائنانس اسرار صاحب کے ساتھ خصوصی ملاقات کی انشاءاللہ جتنے بھی طلبہ کے نیڈ بیسڈ سکالر شپس باقی ہے وہ بہت جلد ان کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر دئے جاینگے ۔
معوذ باچہ نے واضح کیا کہ اگر سکالر شپ کہ چیک بر وقت ادا نہیں کئے گئے تو نئے داخلہ لینے والے غریب طلباء کو تعلیمی سرگرمیاں برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنہ کرنا پڑے گا اور ان کا تعلیمی سال خطرے میں پڑھ سکتا ہے

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف ملاکنڈ

یونیورسٹی آف ملاکنڈ چکدرہ میں چند دن قبل پرائیویٹ ہاسٹلز میں ہونے والی چوری کے واقعے پر فوری ایکشن دیکھنے میں آیاپختون س...
15/04/2026

یونیورسٹی آف ملاکنڈ چکدرہ میں چند دن قبل پرائیویٹ ہاسٹلز میں ہونے والی چوری کے واقعے پر فوری ایکشن دیکھنے میں آیا
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابقہ صدر معوذ باچہ نے اس معاملے پر ایس ایچ او تھانہ چکدرہ سے رابطہ کیا، جس پر آج ایس ایچ او فضل غفور صاحب نے خود پرائیویٹ ہاسٹلز کا دورہ کیا
دورے کے دوران چوری میں ملوث افراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور انشاءاللہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے ریکوری بھی کی جائے گی

ایس ایچ او صاحب نے تمام پرائیویٹ ہاسٹلز کے مالکان سے ملاقات بھی کی اور واضح ہدایات جاری کیں کہ جہاں سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں یا خراب ہیں، وہاں فوری طور پر نئے کیمرے نصب کیے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہاسٹلز میں سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کو بھی لازمی قرار دیا گیا
ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ادارے اسی طرح ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف ملاکنڈ

10/04/2026

ملاکنڈ یونیورسٹی کے قریب واقع پرائیویٹ “ریور بوائز ہاسٹل” میں طلبہ کے 3 لیپ ٹاپ اور 35 ہزار روپے کی چوری نہایت افسوسناک ہے۔ اس واقعے سے طلبہ کو مالی اور تعلیمی نقصان پہنچا ہے۔

پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس سلسلے میں حیدر خان نے مقامی پولیس اسٹیشن چکدرہ سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

ہم طلبہ کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ اکیلے نہیں ہیں، ہم ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حیدر خان سابق صدر، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن ملاکنڈ یونیورسٹی

09/04/2026

الحمدللہ، ایک بار پھر طلبہ کے حق میں آواز اٹھانے کا مثبت نتیجہ سامنے آیا۔
کل AI Department کے Chairman نے کہا تھا کہ طالبعلم کی ایپلیکیشن Finance Director اور Administration سے سائن کروائی جائے۔
الحمدللہ، آج ہم نے دونوں سے سائن کروا دیے، جس کے بعد طالبعلم کو امتحان دینے کی اجازت دے دی گئی اور وہ آج اپنا پیپر دے گا۔
متعلقہ طالبعلم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی فیس Due Date تک جمع کروا دے گا۔
ہمیشہ کی طرح ہم طلبہ کے جائز حق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔

سابقہ صدر
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن
یونیورسٹی آف ملاکنڈ

08/04/2026

آج ایک بار پھر وہی مسئلہ سامنے آیا، اس دفعہ AI ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کو بھی فیس جمع نہ کرانے کی وجہ سے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی، حالانکہ فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ابھی ایک ماہ باقی تھا۔

اس صورتحال پر سابق صدر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن حیدرخان نے AI کے طلبہ کے ہمراہ چیئرمین AI سے ملاقات کی۔ تفصیلی گفتگو کے بعد انتظامیہ اس بات پر متفق ہو گئی اور ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کل سے امتحانات کا سلسلہ باقاعدہ جاری رہے گا۔

مزید یہ کہ چیئرمین نے ہدایت کی ہے کہ فنانس اور ڈائریکٹر کی طرف سے تحریری سفارش (ریکمینڈیشن لیٹر) فراہم کیا جائے۔ چونکہ آج وہ موجود نہیں تھے، ان شاء اللہ کل ان سے لیٹر حاصل کر کے چیئرمین AI کو جمع کرا دیا جائے گا۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ طلبہ کو اس طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور تعلیمی معاملات کو طلبہ کے مفاد میں بہتر انداز میں حل کیا جائے گا۔

07/04/2026

آج BBA ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جہاں انہیں فیس واجبات جمع نہ کروانے کی وجہ سے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث آج کا پیپر بھی منسوخ ہو گیا۔

اس مسئلے کے حل کے لیے BBA ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے سابقہ صدر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن حیدر خان کے ہمراہ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر صاحب نے یقین دہانی کروائی کہ سیکنڈ سمسٹر کے طلباء کو کل امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ وہ امتحان کے بعد اپنے واجبات ادا کریں گے۔ اسی طرح 6th سمسٹر کے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان سے قبل کم از کم ایک سمسٹر کی فیس جمع کروائیں۔

ہم ڈائریکٹر صاحب کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے بروقت اس مسئلے کو حل کیا۔

آج BBA ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جہاں انہیں فیس واجبات جمع نہ کروانے کی وجہ سے امتحان می...
07/04/2026

آج BBA ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جہاں انہیں فیس واجبات جمع نہ کروانے کی وجہ سے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے باعث آج کا پیپر بھی منسوخ ہو گیا۔

اس مسئلے کے حل کے لیے BBA ڈیپارٹمنٹ کے طلباء نے سابقہ صدر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن حیدر خان کے ہمراہ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر صاحب نے یقین دہانی کروائی کہ سیکنڈ سمسٹر کے طلباء کو کل امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ وہ امتحان کے بعد اپنے واجبات ادا کریں گے۔ اسی طرح 6th سمسٹر کے طلباء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحان سے قبل کم از کم ایک سمسٹر کی فیس جمع کروائیں۔

ہم ڈائریکٹر صاحب کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے بروقت اس مسئلے کو حل کیا۔

سابقہ صدر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی آف ملاکنڈ، حیدر خان نے آج یونیورسٹی میں بٹ خیلہ کے لیے بس سروس کی بندش کے خلا...
01/04/2026

سابقہ صدر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی آف ملاکنڈ، حیدر خان نے آج یونیورسٹی میں بٹ خیلہ کے لیے بس سروس کی بندش کے خلاف طلباء کے پرامن احتجاج میں بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر سابق صدر ISF شہزاد خان بھی موجود تھے۔ احتجاج کے دوران طلباء اور یونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان تفصیلی مذاکرات ہوئے۔
ڈپٹی چیف پروکیٹر ڈاکٹر سمندر خان کے ساتھ ملاقات میں طلباء کے مسائل مؤثر انداز میں پیش کیے گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ بٹ خیلہ کے لیے بس سروس ہر وقت دستیاب ہوگی، تاکہ طلباء کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید یہ کہ بٹ خیلہ سے تعلق رکھنے والے تمام طلباء کو ہم نے یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ کل بھی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے

یونیورسٹی آف ملاکنڈ کی انتظامیہ اور خاص کر انگلش ڈیپارٹمنٹ کے نام ایک سوال…عید سے پہلے طلبہ نے اساتذہ  سے نہایت ادب کے س...
24/03/2026

یونیورسٹی آف ملاکنڈ کی انتظامیہ اور خاص کر انگلش ڈیپارٹمنٹ کے نام ایک سوال…
عید سے پہلے طلبہ نے اساتذہ سے نہایت ادب کے ساتھ گزارش کی تھی کہ امتحانات کو 30 تاریخ تک مؤخر کر دیا جائے، کیونکہ زیادہ تر طلبہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور عید کے فوراً بعد واپس آنا ان کے لیے نہایت مشکل ہے۔ مگر افسوس، اُس وقت انتظامیہ نے اپنی ضد اور انا کو ترجیح دی اور 25 تاریخ کو ہی امتحانات رکھنے پر اصرار کیا۔
اب جب طلبہ سخت مشکلات برداشت کرتے ہوئے ہاسٹل پہنچ چکے ہیں، تو اچانک نوٹیفکیشن جاری کر کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
کیا یہ انسانیت ہے؟
کیا طلبہ کے وقت، وسائل اور جذبات کی کوئی قدر نہیں؟
کیا یہی ایک تعلیمی ادارے کا رویہ ہونا چاہیے؟
یہ صرف ایک فیصلہ نہیں، بلکہ طلبہ کے ساتھ ناانصافی اور غیر سنجیدہ رویے کی مثال ہے۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ ایسے فیصلوں میں طلبہ کے حالات، مشکلات اور جذبات کو بھی مدِنظر رکھے۔

Address

Chakdara Fort

Telephone

+923409420033

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pukhtoon students federation Malakand University-UOM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share