09/02/2026
*بورے والاجمخانہ کلب کے انتخابات التواء کا شکار،ممبران کا شدید ردِعمل,انتخابی شیڈول جاری نہ ہونے پر ہنگامی اجلاس میں سابقہ بورڈ کو عارضی اختیار دیدیا،صدر جمخانہ سےفوری الیکشن کا مطالبہ*
بورے والا (نامہ نگار)
بورے والا جمخانہ کلب کے انتخابات جو جنوری میں ہونا طے تھے تاحال منعقد نہ ہو سکے اور انتخابی شیڈول جاری نہ ہونے پر ممبران میں شدید بے چینی اورغم و غصہ پایا جا رہا ہے ممبران کا کہنا ہے کہ اس غیر معمولی تاخیر نے کلب کے جمہوری اور انتظامی ڈھانچے کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہےاس صورتحال پر آج کلب میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے سابقہ بورڈ کو عارضی طور پر کلب کے امور چلانے کا اختیار دے دیا گیا تاکہ ادارہ مکمل طور پر مفلوج ہونے سے بچ سکے قرارداد میں واضح کیا گیا کہ ڈسپلن کمیٹی کی سفارش کے مطابق موجودہ بورڈ نئے انتخابات تک ذمہ داریاں نبھاتا رہے گااجلاس کے شرکاء نے صدر جمخانہ و اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سے سخت مطالبہ کیا کہ کلب کے آئین کے مطابق فی الفور انتخابی شیڈول جاری کر کے شفاف انتخابات کروائے جائیں۔ ممبران کا مؤقف تھا کہ بلاجواز تاخیر کلب کے جمہوری عمل کو دانستہ طور پرمفلوج کرنے کا منصوبہ ہے جس سے ادارے کی ساکھ اور سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ممبران نے اس امر پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا کہ کلب کی ڈائننگ اور دیگر سہولیات بند پڑی ہیں جبکہ اس تعطل کے باعث اسٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی خطرے میں پڑ سکتی ہےاجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غیر آئینی طرزِ عمل اور انتظامی غفلت ادارے کو تنزلی کی طرف دھکیل رہی ہےاجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ ممبران کی کثیر تعداد جلد اسسٹنٹ کمشنر سے احتجاجی ملاقات کرے گی اور کلب کے مفاد میں فوری اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا تاکہ ممبران کی فیسوں سے قائم اس ادارے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے اور جمہوری عمل بحال کیا جا سکے۔