Salute To punjab Police

Salute To punjab Police Police

19/11/2025

نظر ثانی کی اپیل 📢👑
عزت مآب جناب ڈاکٹر عثمان انور صاحب سے اپیل ھےکہ انسپکٹر شاہ فیصل شیخپورہ کی دوبارہ انکوائیری کروائی جائے انسپکٹر شاہ فیصل ایک ایماندار،بہادر اور اپنے اعلی افسران کا حکم بجالانے والا
ماتحت ھے
پوری فورس کو اپنے سپہ سالار پر فخر ھے

10/09/2025
اگر آپ چاہتے ہیں آپ کے بچوں کے موٹر سائیکل نہ چھینے  جائیں،  کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ ہو ، آپ کے خالی پلاٹوں پر قبضے نہ ہو...
04/07/2025

اگر آپ چاہتے ہیں آپ کے بچوں کے موٹر سائیکل نہ چھینے
جائیں، کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ ہو ، آپ کے خالی پلاٹوں پر قبضے نہ ہوں، آپ کے بچوں کا ریپ نہ ہو، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر چوری نہ ہو، آپ کے بچوں کے سامنے کوئی نودولتیا دولت کا ننگا ناچ نہ دکھا سکے تو سی سی ڈی کو سپورٹ کریں، یہ امن کی ضامن فورس ھے

*ایس پی انویسٹی گیشن گجرات مہر محمد ریاض ناز نئے ڈی پی او گجرات کے تعینات ہونے تک آج سے ڈی پی او گجرات کا  چارج سنبھالیں...
30/06/2025

*ایس پی انویسٹی گیشن گجرات مہر محمد ریاض ناز نئے ڈی پی او گجرات کے تعینات ہونے تک آج سے ڈی پی او گجرات کا چارج سنبھالیں گے سابقہ ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ صاحب اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد آج محکمہ پولیس سے باعزت ریٹائر ہو گئے ہیں**

26/06/2025

Well done Bhai Ali Akram goraya
*فیصل آباد ۔ سی سی ڈی فیصل آباد* کی بڑی کاروائی بھکر میں کھڈیاں وڑائچاں کے مشہور گینگ کو انجام تک پہنچا دیا سی سی ڈی ہیڈ کوارٹر اور سی سی ڈی مدینہ ٹاؤن کے ساتھ مقابلے میں گینگ کا سرغنہ گلفام شاہ اس کا بھائی عمر شاہ، بلال شاہ اور حسنین شاہ اپنے انجام کو پہنچ گئے ہلاک چاروں بھائیوں کی لاشیں دریائے خان کے ہسپتال منتقل چاروں بھائیوں کے مقابلے میں ہلاک ہونے کی خبر فیصل آباد میں جنگل میں آگ کی طرف پھیل گئی کھڈیاں وڑائچاں کے رہائشیوں سمیت شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈکیتی راہزنی اغوا پولیس مقابلوں قتل سمیت درجنوں مقدمات میں ملوث چاروں بھائیوں کو انجام تک پہنچانے والے سی سی ڈی فیصل آباد کے ایس پی ملک طارق، ارم رضا شاہ اور علی اکرام گورایہ سمیت پوری ٹیم نے جس محنت اور لگن کے ساتھ کام کرکے ان کے دل جیت لیے ہیں۔۔

It is reported that today at 7.30am, a police party´ CCD bhakkar´ CCD faisalabad´ Elite team bhakkar held a police encounter.

▪️In result, 04 accuseds of shah gang faisalabad killed and their dead bodies shifted to RHC Dullewala.

Detail of accuseds is as under.

1- Muhammad bilal s/o dastagir
2- Umar hayat s/o dastagir
3- Gulfam s/o dastagir
4- Hassan s/o dastagir cast shah r/o 237 khadian warraichan wala faisalabad.
Accuseds were wanted in FIR no 753/25 u/s 302/324´ 353/186´148/149 Ao/13/20/65´ 7ATA PS sadar faisalabad.

23/05/2025

*ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد کا فوری نوٹس – سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر کانسٹیبل معطل، کلوز ٹو پولیس لائنز – ریگولر محکمانہ انکوائری کا حکم*

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن حافظ آباد، محمد عمران کالرو نے پولیس کانسٹیبل صدام ناصر کو فوری طور پر معطل کر کے لائن حاضر کر دیا ہے، اور اس کے خلاف ریگولر محکمانہ انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق، کانسٹیبل صدام ناصر نے پولیس کی وردی میں ٹک ٹاک پر ویڈیو اپلوڈ کی، جس میں وہ ایک بھارتی گانے پر لپ سنگ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو محکمہ پولیس کے قواعد و ضوابط اور وردی کے تقدس کے صریح خلاف ہے۔ پولیس فورس ایک باوقار ادارہ ہے، اور اس کی وردی کی حرمت کا خیال رکھنا ہر اہلکار کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد جب یہ معاملہ اعلیٰ حکام کے علم میں آیا، تو ایس پی انویسٹی گیشن محمد عمران کالرو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کانسٹیبل صدام ناصر کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا، اور مکمل محکمانہ انکوائری کا حکم جاری کیا تاکہ ضابطے کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔
ایس پی انویسٹی گیشن محمد عمران کالرو نے واضح کیا کہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط اور ڈسپلن کی پابندی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی اہلکار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پولیس اہلکاروں کو سوشل میڈیا کے استعمال میں اعلیٰ اقدار، سنجیدگی اور ادارے کی ساکھ کا خیال رکھنا چاہیے۔ ایسے تمام واقعات پر سختی سے نوٹس لیا جائے گا، اور کسی کو بھی ادارے کی عزت مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٓآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے جاری کردہ نئے سٹینڈنگ آرڈر 1/2025مورخہ 28.04.2025کے مطابق محکمہ پنجاب پولیس کے تمام اف...
06/05/2025

ٓآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے جاری کردہ نئے سٹینڈنگ آرڈر 1/2025مورخہ 28.04.2025کے مطابق محکمہ پنجاب پولیس کے
تمام افسران و جوانوں کیلئے سوشل میڈیا پالیسی کانیا حکم نامہ جاری کر دیا گیاہے،جس کے مطابق کو ئی بھی پولیس آفیسرکس بھی قسم کی
سوشل میڈیا پلیٹ فارم جیسا کہWhatsapp،Tiktok,Facebook,instagram,youtube,Threadsو دیگر پر
اپنی کو ئی بھی تصویراور ویڈیوز جو پولیس وردی میں ہو، نہیں لگائے گا
نہ ہی واٹس ایپ پر کوئی ا سٹیٹس اور فیس بک سٹوری لگائے گا
نہ ہی کوئی ایسی تصویر پوسٹ کرئے گا جس میں کسی بھی محکمہ کی سرکاری بلڈنگ نظر آ رہی ہویا کسی بھی سرکاری ادارے کے متعلق گفتگو کی جاری رہی ہو
نہ ہی ویڈیوز اور تصویر میں پولیس کے دفاتر اور تھانہ جات سمیت دیگر سرکاری بلڈنگ و املاک کو دیکھایا جائے گا
جس کسی بھی ملازم نے ایسی تصویر یا ویڈیوز پہلے سے اپلو ڈ کی ہوئی ہے وہ فوراً اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے اسے ہٹادیں
آپ تمام پولیس افسران و جوانوں کو اطلاع کی جاتی ہے کہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں،خلاف ورزی کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی

Address

No 5 House No
Burewala
6

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923030547104

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Salute To punjab Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Salute To punjab Police:

Share