KOMAK Welfare Organization Girarai

KOMAK Welfare Organization Girarai A community-based initiative dedicated to helping those in need.

K.W.O's focus is on supporting underprivileged individuals and families through various welfare activities and community support programs. KOMAKS's Is A Welfare Organization Where Our First Priority Is To Help Needy Peoples And To Clear The Sociaty Crisis !

Komak welfare organization girarai:   #گیراڑی  #امن Muhammad Kabir Ibad Ur Rehman Ajab Khan Ehsan Ullah Amjad Jani
07/09/2026

Komak welfare organization girarai:
#گیراڑی #امن Muhammad Kabir Ibad Ur Rehman Ajab Khan Ehsan Ullah Amjad Jani

🌿 کومک ویلفیئر آرگنائزیشن، گیراڑئیایک درخت اتنی زمین بچا سکتا ہے، باقی اپ کی مرضی! 🌳درخت صرف زمین کی خوبصورتی نہیں بلکہ ...
05/09/2026

🌿 کومک ویلفیئر آرگنائزیشن، گیراڑئی

ایک درخت اتنی زمین بچا سکتا ہے، باقی اپ کی مرضی! 🌳

درخت صرف زمین کی خوبصورتی نہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کی زندگی اور ہمارے ماحول کی حفاظت ہیں۔
آئیں! زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، قدرت کی حفاظت کریں اور اپنی زمین کو سرسبز بنائیں۔ 🌱

کومک ویلفیئر آرگنائزیشن، گیراڑئی
خدمتِ خلق — ہمارا عزم ❤️

01/09/2026

کوماک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑی 🌿

گیراڑی میں کومک ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں معزز ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے اہلِ علاقہ کا مفت معائنہ، مفت دوائیاں اور طبی رہنمائی کی۔

یہ کاوش انسانیت کی خدمت، صحت کی بہتری اور معاشرے کی بھلائی کے لیے ایک خوبصورت قدم ہے۔ ❤️

اللہ تعالیٰ تمام خدمت کرنے والے ڈاکٹروں اور کومک ویلفیئر آرگنائزیشن کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ آمین۔ 🤲

خدمتِ خلق ہی عظیم ترین عبادت ہے۔ 🌸

🌳💔 یہ صرف ایک درخت کی تصویر نہیں، بلکہ ہمارے لیے ایک خاموش پیغام ہے۔یہ ایک درخت آج کتنے ہی جانوروں کو سایہ، سکون اور گرم...
29/08/2026

🌳💔 یہ صرف ایک درخت کی تصویر نہیں، بلکہ ہمارے لیے ایک خاموش پیغام ہے۔
یہ ایک درخت آج کتنے ہی جانوروں کو سایہ، سکون اور گرمی سے پناہ دے رہا ہے۔ 🌿🐄
درخت صرف جانوروں کے لیے نہیں، انسانوں کے لیے بھی زندگی ہیں—یہ ہمیں آکسیجن دیتے ہیں، گرمی کم کرتے ہیں، ماحول کو صاف رکھتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے خوبصورت مستقبل بناتے ہیں۔
لیکن افسوس… 😔
ہم نے جو پودے محبت سے لگائے، محنت سے پروان چڑھانے کا خواب دیکھا، وہ بھی اُکھاڑ دیے گئے۔ 💔🌱
پودا اُکھاڑنا صرف ایک پودے کو ختم کرنا نہیں، بلکہ ایک درخت، ایک سایہ اور ایک بہتر مستقبل کے خواب کو نقصان پہنچانا ہے۔
آئیں درخت لگائیں، ان کی حفاظت کریں اور اپنے علاقے کو سرسبز بنائیں۔ 🌳💚
کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑی
🌱

آج کا میٹنگ ایک نئے عزم اور نئے سفر کا آغاز ہے۔ ❤️محلہ خوڑ کے  نوجوانوں کا شکریہ جنہوں نے شرکت کرکے کومک ویلفیئر آرگنائز...
27/08/2026

آج کا میٹنگ ایک نئے عزم اور نئے سفر کا آغاز ہے۔ ❤️

محلہ خوڑ کے نوجوانوں کا شکریہ جنہوں نے شرکت کرکے کومک ویلفیئر آرگنائزیشن کو مضبوط بنایا۔ 🤝
ان شاء اللہ اتحاد، خدمت اور نوجوانوں کی شمولیت سے اپنے گاؤں میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔

آؤ مل کر اپنے گاؤں کے لیے کچھ اچھا کریں! 🌱❤️

کومک ویلفیئر آرگنائزیشن کی یوتھ انگیجمنٹ میٹنگ میں نوجوانوں کی شرکت، شجرکاری، خدمتِ خلق اور علاقے کی بہتری کے لیے مل کر ...
26/08/2026

کومک ویلفیئر آرگنائزیشن کی یوتھ انگیجمنٹ میٹنگ میں نوجوانوں کی شرکت، شجرکاری، خدمتِ خلق اور علاقے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم۔ 🤝🌿
📅 27 اگست 2026
📍 ساجد ڈیرہ / بھٹک (خوڑا)
🕋 نمازِ عشاء کے بعد
آئیں، خدمت اور شجرکاری کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں۔

🌿 کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑی — اہم اجلاس 🌿آج کے اہم اجلاس میں گاؤں کی بہتری اور خدمتِ خلق کے حوالے سے چند اہم فیصلے ...
25/08/2026

🌿 کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑی —
اہم اجلاس 🌿
آج کے اہم اجلاس میں گاؤں کی بہتری اور خدمتِ خلق کے حوالے سے چند اہم فیصلے کیے گئے۔
🔹 *روڈ کی مرمت* : گاؤں کی سڑک پر موجود گڑھوں کو بھرنے اور راستے کو بہتر بنانے کے لیے عملی کام شروع کرنے کا فیصلہ۔
🔹 *نوجوانوں کا انگیجمنٹ پروگرام* : نوجوانوں کو تنظیم کے ساتھ جوڑنے اور خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے آئندہ پروگرام پر مشاورت۔
🔹 *تنظیم کا دفتر* : کومک ویلفیئر آرگنائزیشن کے لیے مناسب دفتر کی جگہ تلاش کرنے پر اتفاق، تاکہ ہماری سرگرمیوں کو مزید منظم کیا جا سکے۔
🔹 *شجرکاری کا نیا عزم:* اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ شجرکاری سیزن ختم ہو چکا ہے، اس لیے ان شاء اللہ فروری میں دوبارہ شجرکاری مہم شروع کی جائے گی۔ اس مرتبہ ہم کوشش کریں گے کہ نسبتاً بڑے پودے لائے جائیں اور انہیں مضبوط طریقے سے لگایا جائے، تاکہ بچے یا کوئی اور انہیں آسانی سے نہ اُکھاڑ سکیں اور ہماری محنت محفوظ رہے۔ 🌱
❤️ ہم صرف باتیں نہیں، عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔
مشکلات چاہے کتنی بھی ہوں، ہمارا عزم کمزور نہیں ہوگا۔ ان شاء اللہ اتحاد، اخلاص اور محنت کے ساتھ اپنے علاقے کی خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔
*کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑی*
🌱 خدمت ہمارا مقصد، اتحاد ہماری طاقت

*ہم نے جنازہ گاہ میں یہ پودے کسی دکھاوے یا ذاتی فائدے کے لیے نہیں لگائے تھے، بلکہ اپنے گاؤں کو سرسبز بنانے اور آنے والی ...
25/08/2026

*ہم نے جنازہ گاہ میں یہ پودے کسی دکھاوے یا ذاتی فائدے کے لیے نہیں لگائے تھے، بلکہ اپنے گاؤں کو سرسبز بنانے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک خوبصورت ماحول چھوڑنے کی نیت سے لگائے تھے۔
افسوس کہ ہماری محنت سے لگائے گئے پودے دوبارہ اکھاڑ دیے گئے۔ دل کو دکھ ضرور ہوا، لیکن ہم نہ کسی سے شکایت کر رہے ہیں اور نہ کسی سے شکایت کرنا چاہتے ہیں۔ ہم صرف اپنی بات محبت سے سب تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ ❤️
یہ پودے کسی ایک فرد کے نہیں، ہم سب کے ہیں۔ انہیں لگانا ہماری ذمہ داری ہے اور ان کی حفاظت کرنا بھی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ 🌱🤝
ہم مایوس نہیں ہوئے، ان شاء اللہ دوبارہ پودے لگائیں گے۔
کیونکہ ہماری جنگ کسی کے خلاف نہیں، ہماری کوشش اپنے ماحول کے حق میں ہے۔* 🌿
*کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑی*

🌧️ 15 اگست 2025 — بونیر فلیش فلڈاس مشکل گھڑی میں کومک ویلفیئر آرگنائزیشن اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی اور متاثرہ خاندانوں...
15/08/2026

🌧️ 15 اگست 2025 — بونیر فلیش فلڈ
اس مشکل گھڑی میں کومک ویلفیئر آرگنائزیشن اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی اور متاثرہ خاندانوں کی خدمت و مدد میں اپنا کردار ادا کیا۔ 🤝❤️
🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں آئندہ ایسے مشکل امتحانات اور قدرتی آفات سے محفوظ فرمائے، ہمارے بونیر اور اس کے عوام پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے۔ آمین۔
خدمتِ خلق ہمارا عزم ہے۔ ❤️

19/02/2026

🌙⭐ رمضان پیکج 🌙⭐

بنام: کومک ویلفیئر آرگنائزیشن گیراڑئی....

رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور غریبوں کی مدد کا مہینہ ہے۔
آئیے اس مقدس مہینے میں اپنے مستحق بھائی بہنوں کے گھروں تک خوشیاں پہنچائیں۔ ہم ضرورت مند خاندانوں کے لیے راشن پیکج تیار کر رہے ہیں۔

📦 ایک پیکج میں شامل:
آٹا، چاول، دالیں، چینی، چائے، تیل اور دیگر بنیادی اشیاء

🤲 حدیث مبارکہ:
قال رسول الله ﷺ:
"أفضل الصدقة صدقة في رمضان"
ترجمہ: رمضان میں دیا گیا صدقہ سب سے افضل صدقہ ہے۔

ایک چھوٹی سی مدد کسی کے گھر میں پورا مہینہ آسانی لا سکتی ہے۔

💝 آپ کی مالی معاونت درکار ہے
آئیں اس نیکی کے کام میں حصہ ڈالیں اور اپنا صدقہ و زکوٰۃ مستحق لوگوں تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔

آپ کی تھوڑی سی رقم کسی کی پوری رمضان کی خوشی لا سکتی ہے۔

اللہ پاک آپ کے مال اور رزق میں بے شمار برکت عطا فرمائے۔ آمین۔۔۔
💸 easypaisa: 03419135530 Ajab khan
🏦bank: Pk60BAHL2045098100244001 Ihsan Ullah

Address

Village Girarai
Bunerwal
19290

Telephone

+923489300015

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KOMAK Welfare Organization Girarai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to KOMAK Welfare Organization Girarai:

Shortcuts

Share