20/07/2026
صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں کی چیف سیکریٹری آفس میں اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت
وفاقی وزیر خوراک کی زیر صدارت ملک میں گندم کی صورتحال پر اہم اجلاس، تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت
اجلاس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری خوراک اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے
ملک میں گندم کی دستیابی اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، آٹے کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، مخدوم محبوب الزماں
ضرورت پڑنے پر پاسکو سے گندم حاصل کرنے کے لیے کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی، صوبائی وزیر خوراک
فی الحال گندم کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں، صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں
ذخیرہ اندوزوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں بڑی مقدار میں گندم برآمد ہوئی، مخدوم محبوب الزماں
حکومت سندھ گندم کی فراہمی اور آٹے کی قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، اجلاس میں اظہار اطمینان
وفاق اور صوبوں میں رابطہ مزید مؤثر بنانے پر اتفاق، گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کا عزم