Jamat e islami District Bhakkar

Jamat e islami District Bhakkar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamat e islami District Bhakkar, Political Party, Bhakkar.

سید افتخار حسین شاہ ضلعی امیر جماعت اسلامی بھکر ۔ ضلعی نائب امیر جماعت  اسلامی نوید احسن نیاز ۔ امیر جماعت اسلامی بھکر ش...
18/07/2026

سید افتخار حسین شاہ ضلعی امیر جماعت اسلامی بھکر ۔ ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی نوید احسن نیاز ۔ امیر جماعت اسلامی بھکر شہر ڈاکٹر نثار احمد ملک ۔ امیر جماعت اسلامی دریاخان رستم علی ساقی نے کہا کہ
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی جیبوں پر روزانہ ڈاکا ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے روزانہ کی بنیادوں پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا مطلب حکمرانوں نے عوام کو روزانہ لوٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بجائے پٹرول پر عائد 120 روپے فی لیٹر ٹیکسز کا خاتمہ کیوں نہیں کرتی، جن کا پٹرول کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔
حکومت لیوی کے نام پر عوام سے بھتہ وصول کرنا کیوں بند نہیں کرتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ناکام حکومت اپنی معاشی ناکامیوں کا بوجھ مسلسل مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کی صورت میں عوام پر منتقل کر رہی ہے۔
مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پر عائد غیر ضروری ٹیکسز اور لیوی ختم کرے تاکہ مہنگائی سے پریشان عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

17/07/2026

بھکر ( ) امیر جماعت اسلامی سید افتخار حسین شاہ اور امیر جماعت اسلامی بھکر شہر ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا کہ  شہر کے ریڑھ...
08/07/2026

بھکر ( ) امیر جماعت اسلامی سید افتخار حسین شاہ اور امیر جماعت اسلامی بھکر شہر ڈاکٹر نثار احمد ملک نے کہا کہ شہر کے ریڑھی بانوں کے ساتھ پیرا فورس کا افسوناک رویہ قابل مذمت ہے ۔ یہ غریب لوگوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے ۔ روزگار سے محروم کرنے کی بجاۓ روزگار فراہم کیا جاۓ لیکن موجودہ دور غریب عوام کو روٹی کے لیے مزدوری مشکل بنا دی گئی ہے ۔ غریب ریڑھی بانوں کی کبھی ریڑھی توڑ دی جاتی اور کبھی ترازو اٹھا لیا جاتا ہے ۔ ڈنڈے سوٹے کی بجاۓ ان غریب مزدوروں کے ساتھ پیار محبت کا روایہ اپنایا جائے ۔ لیکن جو غریب ریڑھی بانوں کے ساتھ نامناسب روایہ اختیار کیا اس رویہ کی مذمت کرتے ہین اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ریڑھی بانوں کے مسئلہ کو فوری حل کیا جائے اور ان کے لیے مناسب روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ ریڑھی بانوں کے روزگار کے لیے مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

رانا محمد اسماعیل شاہد امیر جماعت اسلامی کانجن ڈگر کی چچی قضائے الٰہی سے وفات پا چکی ہیں جن کی نماز جنازہ مغرب کی نماز ک...
08/07/2026

رانا محمد اسماعیل شاہد امیر جماعت اسلامی کانجن ڈگر کی چچی قضائے الٰہی سے وفات پا چکی ہیں جن کی نماز جنازہ مغرب کی نماز کے بعد سنی رضوی عید گاہ میں ادا کی جائے گی۔

شہادتِ حضرت امام حسینؓ کانفرنسجماعتِ اسلامی بہل کے زیرِ اہتمام مسلم مسجد بہل میں منعقدہ کانفرنس سے جناب سید افتخار حسین ...
04/07/2026

شہادتِ حضرت امام حسینؓ کانفرنس

جماعتِ اسلامی بہل کے زیرِ اہتمام مسلم مسجد بہل میں منعقدہ کانفرنس سے جناب سید افتخار حسین شاہ (امیر جماعتِ اسلامی ضلع بھکر)، جناب ڈاکٹر نثار احمد ملک (نائب امیر جماعتِ اسلامی ضلع بھکر) اور حکیم محمد عثمان غنی (امیر جماعتِ اسلامی بہل) نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

03/07/2026

شہادتِ حضرت امام حسینؓ کانفرنس

جماعتِ اسلامی بہل کے زیرِ اہتمام مسلم مسجد بہل میں شہادتِ حضرت امام حسینؓ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس سے جناب سید افتخار حسین شاہ (امیر جماعتِ اسلامی ضلع بھکر)، جناب ڈاکٹر نثار احمد ملک (نائب امیر جماعتِ اسلامی ضلع بھکر) اور حکیم محمد عثمان غنی (امیر جماعتِ اسلامی بہل) نے خطاب کیا۔

کانفرنس میں بہل شہر سے مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے واقعۂ کربلا کے پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے حق، صبر، استقامت اور دین کی سربلندی کے لیے حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں سیرتِ حضرت امام حسینؓ سے رہنمائی حاصل کرنے اور حق پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

جماعت اسلامی کانجن کے زیرِ اہتمام شہادتِ امام حسینؓ کانفرنس آئیں! نواسۂ رسول ﷺ، حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی، صبر، حق ...
03/07/2026

جماعت اسلامی کانجن کے زیرِ اہتمام شہادتِ امام حسینؓ کانفرنس آئیں! نواسۂ رسول ﷺ، حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی، صبر، حق گوئی اور دینِ اسلام کی سربلندی کے پیغام کو سمجھنے کے لیے اس بابرکت اجتماع میں شرکت کریں۔ 5 جولائی (بروز اتوار) بعد نمازِ عشاءجامع مسجد قباء (المعروف مسجد مہاجرین)، کاجن شہر، شاہ عالم، ضلع بھکر
خصوصی خطاب: مفتی قاری امیر عثمان صاحب ( صدر جمیعت اتحاد العلماء شمالی پنجاب)
زیرِ صدارت: سید افتخار حسین شاہ (امیر جماعت اسلامی ضلع بھکر)
تشریف لائیں، اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کو بھی ساتھ لائیں،

Address

Bhakkar
30000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamat e islami District Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share