09/10/2024
بھکر ( )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے خصوصی احکامات پر محکمہ تحفظ ماحولیات بھکر کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ابوزر،انسپکٹر بلا ل احمد، انسپکٹر رانا فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر بھکر کی جانب سے مختص کردہ ٹیم کی مشترکہ کارروائی بہل کروڑ روڈ پر واقع مختلف بھٹہ جات کے خلاف ایکشن زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عمل پیرا نہ ہونے والے تین بھٹہ جات کو مسمار کردیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے علاوہ بھٹوں کو چلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور ضلع بھر میں قانون شکن افراد کے خلاف ایکشن جاری رہے گا #