01/06/2026
تاریخ:01جون2026
ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کا ڈی پی ایس بھکر کا خصوصی دورہ۔
اس موقع پرانہوں نے سکول میں سمر کیمپس کے دوران تدریسی سرگرمیوں کو فعال اور موثر بنانے کیلئے جاری ٹیچرز ٹریننگ سیشن کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تدریس کے معیار میں بہتری کیلئے مسلسل ٹریننگ اور عملی تربیت نہایت ضروری ہےتاکہ طلبہ کو بہتراور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے۔
بعدازاں انہوں نے جماعت دہم کے کیمسٹری کے پریکٹیکل امتحانات کا بھی معائنہ کیا اور سنٹر پردستیاب سہولیات کاجائزہ لیا۔
انہوں نے سنٹرز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت اور معیار کو ہرصورت یقینی بنایا جائےاس موقع پر سکول پرنسپل غلام حسین بھی موجود تھے #
Govt of Punjab Commissioner Sargodha Division