02/09/2026
02 ستمبر 2026
صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بشام سید جاوید اقبال نے آج تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بشام کا سرپرائز وزٹ کیا۔
دوران وزٹ ہسپتال میں سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ غیر حاضر سٹاف کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی بروقت فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Deputy Commissioner Shangla