Deputy Commissioner Battagram

Deputy Commissioner  Battagram This is the official page of Deputy Commissioner Battagram Government of Khyber Pakhtunkhwa.

ضلع بٹگرامآج کا سرکاری نرخ نامہ – مورخہ 01/06/2026
01/06/2026

ضلع بٹگرام
آج کا سرکاری نرخ نامہ – مورخہ 01/06/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے تھاکوٹ کے مختلف پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران پٹرول اور ڈیزل کے سرکاری نرخوں، گیج ا...
31/05/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے تھاکوٹ کے مختلف پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران پٹرول اور ڈیزل کے سرکاری نرخوں، گیج اور مقدار کی جانچ کی گئی۔ معائنے کے دوران پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ نرخوں اور معیار کے مطابق عوام کو سہولیات فراہم کریں، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل نے تھاکوٹ بازار میں مختلف بیکرز کا معائنہ کیا۔ اس دوران مٹھائی اور دیگر اشیائے خورونو...
31/05/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل نے تھاکوٹ بازار میں مختلف بیکرز کا معائنہ کیا۔ اس دوران مٹھائی اور دیگر اشیائے خورونوش کے معیار، صفائی کی صورتحال اور ایکسپائری تاریخوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے بیکرز مالکان کو ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور تازہ اشیاء فراہم کی جائیں اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے (RHC) تھاکوٹ کا دورہ اور معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طب...
31/05/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے (RHC) تھاکوٹ کا دورہ اور معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں، بالخصوص عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ایمرجنسی خدمات کو ہر صورت فعال رکھا جائے۔

30/05/2026

عمران خان کا خیبر پختونخوا - عید پر خدمت، صفائی اور تحفظ کی عملی مثال!

✅ 21 ہزار سے زائد اہلکار اور 3 ہزار سے زائد مشینری عید صفائی آپریشن میں متحرک

✅ 50 ہزار ٹن ہدف کے مقابلے میں ریکارڈ 1 لاکھ 20 ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگا کر نئی مثال قائم

✅ 16,331 کلیکشن پوائنٹس،294536 لاکھ ماحول دوست بیگز اور 4 ہزار سے زائد آگاہی مہمات

✅ ریسکیو 1122 نے صرف دو دنوں میں 1,514 ایمرجنسیز میں بروقت امداد فراہم کی

✅ 1,491 افراد کو ریسکیو کیا گیا، واٹر ریسکیو اور ہیٹ ویو کیمپس بھی مکمل فعال رہے

یہ صرف ایک صفائی یا ریسکیو آپریشن نہیں، بلکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت اور عمران خان کے عوام دوست وژن کے تحت عوامی خدمت، مؤثر حکمرانی اور ذمہ دار قیادت کا عملی ثبوت ہے۔

عوام کا اطمینان، کارکردگی کا سب سے بڑا اعتراف ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ علی شیر خلیل نے تحصیل الائی میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ...
30/05/2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ علی شیر خلیل نے تحصیل الائی میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے منصوبوں پر کام کی رفتار، معیار اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے بٹگرام بازار میں پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں، گیج...
30/05/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے بٹگرام بازار میں پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں، گیج کی درستگی اور سرکاری ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ایک پٹرول پمپ پر قانونی خلاف ورزیاں اور پیمائش میں بے ضابطگیاں سامنے آنے پر کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے آر ایچ سی کوزہ بانڈہ کا دورہ کیا، جہاں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہزاد نے انہیں ہسپتال میں فراہم...
30/05/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے آر ایچ سی کوزہ بانڈہ کا دورہ کیا، جہاں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہزاد نے انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور عید کے دوران مریضوں کو دی جانے والی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے بٹگرام بازار کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمت...
30/05/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے بٹگرام بازار کا دورہ کیا اور مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، صفائی کی صورتحال اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ نرخوں کے مطابق اشیاء فروخت کریں، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں۔ مزید برآں، متعلقہ عملے کو بازار میں روزانہ نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

عید الاضحی کے تیسرے دن پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہوٹل دیشان میں ملیریا...
29/05/2026

عید الاضحی کے تیسرے دن پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہوٹل دیشان میں ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں شہریوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور ملیریا و ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر شہریوں میں مچھر دانیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اس اقدام کو سراہا۔

Address

Battagram
21040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Battagram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Battagram:

Share