District Monitoring Officer RTS Commission Malakand

District Monitoring Officer RTS Commission Malakand The vision of RTPS Commission is to strive for “Good Governance”, measured by the leading pillars of good governance i.e.

Responsiveness, Transparency, Effectiveness, Efficiency, and Accountability.

03/06/2026
03/06/2026
خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا بنیادی مقصد عوام کو سرکاری محکموں کی جانب سے مقررہ وقت میں خدمات کی فراہمی یقی...
03/06/2026

خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا بنیادی مقصد عوام کو سرکاری محکموں کی جانب سے مقررہ وقت میں خدمات کی فراہمی یقینی بنانا اور تاخیر کی صورت میں شہریوں کو فوری داد رسی فراہم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسد کریم ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مالاکنڈ نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کے پروگرام ''حال احوال'' میں میزبان فضل خالق خان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ رائٹ ٹو سروسز ایکٹ کے تحت مختلف سرکاری محکمے شہریوں کو شناختی دستاویزات، ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، اراضی ریکارڈ، تعلیمی اسناد اور دیگر متعدد خدمات مقررہ مدت میں فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ اگر کسی شہری کو مقررہ وقت کے اندر سروس فراہم نہ کی جائے تو وہ RTS کمیشن سے رجوع کر سکتا ہے۔ شہری اپنی شکایات آن لائن پورٹل، موبائل ایپ، ای میل یا متعلقہ دفاتر کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں، شکایت موصول ہونے کے بعد اس کی باقاعدہ جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور ذمہ دار افسران سے وضاحت طلب کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کو ہر سال ہزاروں شکایات موصول ہوتی ہیں جن میں سے بڑی تعداد کامیابی کے ساتھ حل کی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی سرکاری افسر کی جانب سے غفلت، غیر ضروری تاخیر یا شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ثابت ہو جائے تو قانون کے مطابق اس کے خلاف جرمانہ یا دیگر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن عوامی آگاہی بڑھانے کے لیے میڈیا، سوشل میڈیا، تعلیمی اداروں اور مختلف عوامی تقریبات کے ذریعے مہمات چلا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اپنے حقوق سے آگاہ ہو سکیں۔ سوات، دیر، چترال، شانگلہ اور دیگر دور افتادہ علاقوں میں بھی عوام کو RTS کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مزید بتایا کہ بعض محکموں کے خلاف شکایات کی تعداد نسبتاً زیادہ ہوتی ہے تاہم کمیشن کے فیصلے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے لیے قابل عمل ہوتے ہیں اور عدم تعمیل کی صورت میں قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مزید سرکاری خدمات کو بھی RTS کے دائرہ کار میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔آخر میں RTS کمیشن کے نمائندے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے قانونی حقوق سے آگاہ رہیں اور اگر کسی سرکاری ادارے کی جانب سے مقررہ مدت میں سروس فراہم نہ کی جائے تو بلا خوف و خطر کمیشن سے رابطہ کریں تاکہ انہیں بروقت انصاف اور سہولت میسر آ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03 جون 2026*چیف کمشنر اور کمشنر آر ٹی ایس کمیشن کا ضلع چارسدہ کاایک روزہ دورہ*چیف کمشنر رائٹ ٹو سروسز (RTS) کمیشن، *محمد...
03/06/2026

03 جون 2026

*چیف کمشنر اور کمشنر آر ٹی ایس کمیشن کا ضلع چارسدہ کاایک روزہ دورہ*

چیف کمشنر رائٹ ٹو سروسز (RTS) کمیشن، *محمد علی شہزاد* ہ اور کمشنر آر ٹی ایس کمیشن، *ذاکر حسین آفریدی* نے آج ضلع چارسدہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس چارسدہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیف کمشنر محمد علی شہزادہ اور کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے شرکاء کو رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ 2014 کے مختلف پہلوؤں اور اس کے مؤثر نفاذ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عوام کو مقررہ وقت کے اندر معیاری اور شفاف خدمات کی فراہمی تمام محکموں کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

چیف کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائیں، زیر التواء معاملات کو بروقت نمٹائیں اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس قانون کا بنیادی مقصد عوام کو ان کے حقوق کے مطابق بروقت خدمات فراہم کرنا اور سرکاری اداروں میں جوابدہی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔

بعد ازاں چیف کمشنر محمد علی شہزادہ اور کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے سول سوسائٹی کے مشران سے ملاقات کی، جہاں آر ٹی ایس کمیشن کی جانب سے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان، آر ٹی ایس ایمبیسڈرز، سول سوسائٹی کے مشران اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کو رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ 2014 کے اغراض و مقاصد، عوامی حقوق اور خدمات کے حصول کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ چیف کمشنر اور کمشنر نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ آر ٹی ایس قانون سے متعلق معلومات کو عام شہریوں تک پہنچائیں اور عوام میں شعور اجاگر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے قانونی حقوق سے آگاہ ہو سکیں اور مقررہ وقت میں سرکاری خدمات حاصل کر سکیں۔ شرکاء نے آر ٹی ایس کمیشن کی جانب سے عوامی آگاہی اور مؤثر سروس ڈیلیوری کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
#شکایت

21/05/2026

ڈسٹرکٹ منیٹرنگ آفیسر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر کا کمیشن کے حوالے سے عوامی پیغام.
#شکایت

پریس ریلیز رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن حکومت خیبر پختونخوا   18/05/2026 ڈی جی ایکسائز کو شوکاز نوٹس جاری، کمیشن کے احکامات ...
18/05/2026

پریس ریلیز رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن حکومت خیبر پختونخوا
18/05/2026

ڈی جی ایکسائز کو شوکاز نوٹس جاری، کمیشن کے احکامات پر شہری کی ایف آئی آر درج، اسلحہ لائسنس جاری

آر ٹی ایس کمیشن میں پندرہ شہریوں کے شکایات کے شنوائی، خدمات کی فراہمی میں تاخیر ناقابلِ برداشت قرار

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں پندرہ عوامی شکایات کی شنوائی ہوئی۔ چیف کمشنر محمد علی شہزادہ اور کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کے درخواستوں پر سماعت کی۔ چارسدہ سے معزم علی نے گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ کمیشن کے احکامات کے باوجود تاخیر پر ڈائریکٹر جنرل ایکسائز کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ لکی مروت سے ناز علی نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ ڈی پی او نے کمیشن کو لکھا کہ کمیشن کے احکامات کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بنوں سے پرویز خان نے اسلحہ لائسنس کے اجراء کے لیے کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ کمیشن کے احکامات پر شہری کو اسلحہ لائسنس جاری کیا گی۔ کمیشن نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کی کہ تمام شکایت کنندگان کے شکایات کو جلدی نمٹایا جائے۔ جاسم خان نے اہنے غائب بھائی کے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کمیشن کو درخواست دی تھی۔ ڈی پی او مردان نے کمیشن کو لکھا کہ رپورٹ درج کر کے انکوائری کا آغاز کر چکے ہیں۔ اسی طرح زمین کی حد براری کے چھ درخواستوں، فرد کے ایک، وراثتی انتقالات کے دو، ایف آئی آر کے چار، گاڑی کے رجسٹریشن کے ایک اور اسلحہ لائسنس کے ایک درخواست پر کارروائی کی گئی۔
کمیشن نے سرکاری افسران کو عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے اور ان کا بروقت اور مؤثر طریقے سے مہیا کرنا سرکاری اداروں کی اہم ذمہ داری ہے جس میں کوئی کوتاہی نہ بھرتی جائے۔
#شکایت

When one person receives a right, it brings relief… but when an entire village receives its rightful services with digni...
12/05/2026

When one person receives a right, it brings relief… but when an entire village receives its rightful services with dignity, awareness, and justice, it becomes more than an achievement — it becomes a heartbeat of change. That is the true success story of RTS Commission

12/05/2026

Complainant response about resolution of complaint by RTS Commission

Address

District Secretariat Batkhela
Batkhela
23050

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Monitoring Officer RTS Commission Malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share