خیبر زما وطن Khyber Zama Watan

خیبر زما وطن  Khyber Zama Watan پڑھو اور اگے بڑھو....ا ب پ پر یقین رکھنا ہے.
صرف تعلیم ہی س it is an.

educational institution where people send their children to learn and explore the world and to make new destinations of their lives,,

سابق ہیڈماسٹر و سابق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وارث خان آفریدی سے ان کی حجرہ میں سابق پرنسپل نواب گل صاحب اور سابق ہی...
14/08/2026

سابق ہیڈماسٹر و سابق اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر وارث خان آفریدی سے ان کی حجرہ میں سابق پرنسپل نواب گل صاحب اور سابق ہیڈ ٹیچر گل محمد صاحب نے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، تعلیم اور دیگر اہم امور پر خوشگوار ماحول میں تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وارث خان آفریدی صاحب نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہیں دوبارہ حجرہ تشریف لانے کی دعوت دی۔ معزز مہمانوں نے بھی ان کی محبت اور خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دوبارہ ملاقات کے لیے آنے کا وعدہ کیا۔
یہ ملاقات باہمی احترام، محبت اور دیرینہ رفاقت کی خوبصورت عکاسی تھی۔

جنت نظیر وادی تیراہ اورکزئی کا تین روزہ ٹور  جس میں سابق پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول حصارہ نواب گل آفریدی، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ...
21/07/2026

جنت نظیر وادی تیراہ اورکزئی کا تین روزہ ٹور جس میں سابق پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول حصارہ نواب گل آفریدی، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیبر شاہد علی خان، سابق تحصیل باڑہ چیئرمین جاوید خان آفریدی، ٹیچر اورنگزیب اور ٹیچر سامل جان شامل تھے۔ ضلع اورکزئی کے خوبصورت مقامات شین غر، زیڑہ پارک، گودرے، سپرلی میلہ، طوطی باغ، ڈبری، مشتی میلہ، سم بوک، وچ پال ٹاپ، میرو دارہ، کوکو دارہ اور سید خلیل بابا کی سیر کی۔ ٹھنڈی ہواؤں، خوشگوار موسم اور دلکش قدرتی مناظر نے اس سفر کو یادگار بنا دیا۔ اس دوران ضلع اورکزئی کے مخلص دوست ایجوکیشن کلرک خالد خان اور ٹیچر ایدریس خان نے جس خلوص، محبت اور شاندار مہمان نوازی سے معزز مہمانوں کا استقبال کیا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ دونوں دوست اپنے علاقے میں تعلیم کے فروغ، طلبہ کی رہنمائی اور تعلیمی بہتری کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہے ہیں، جو یقیناً لائقِ تحسین ہیں۔ معزز مہمانوں نے ان کی محبت، خلوص اور تعلیم دوست کردار پر دل کی گہرائیوں سے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسی طرح نواب گل آفریدی کے کزن، ڈی ایچ کیو ہسپتال مشتی میلہ ایمرجنسی کے انچارج ڈاکٹر قاسم خان نے بھی بہترین مہمان نوازی کی، ہسپتال کا دورہ کروایا اور بہترین انتظامات و جدید مشینری کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر معزز مہمانوں نے ان کا بھی بے حد شکریہ ادا کیا۔ آخر میں حج کی سعادت حاصل کرنے پر محترم ٹیچر محمد باز اورکزئی کو مبارکباد دی، جنہوں نے تمام دوستوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرائیں۔ ضلع اورکزئی قدرتی حسن سے مالا مال ہے، ضرورت صرف حکومتی توجہ کی ہے تاکہ سیاحت کو مزید فروغ مل سکے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے علاقوں میں امن قائم رکھے۔ آمین۔
Nawab Afridi Khyber Shahid Ali Afridi Samal Jan Afridi Aurangzeb Javed Khan Afridi

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جمرود نمبر1 خیبر میں سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن خیبر کے صدر شاہد علی صاحب کی صدارت میں خیبر کے ...
16/07/2026

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جمرود نمبر1 خیبر میں سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن خیبر کے صدر شاہد علی صاحب کی صدارت میں خیبر کے آساتذہ برادری کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام آساتذہ تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں SOA خیبر کے سابقہ سینئر نائب صدر نواب گل صاحب ،RPDC کالج جمرود کے وائس پرنسپل شاہجہان صاحب، SOA خیبر کے چیئرمین عبدالرحمان صاحب، اکسا خیبر کے رہنما شیر بہادر صاحب ، انصاف ٹیچرز خیبر کے صدر احمد حسین صاحب اور چیف آرگنائزر سردار امین صاحب، ملگری استاذان خیبر کے صدر حفیظ اللہ آمین صاحب، ینگ ٹیچرز کے صدر شاہد گل صاحب اور ATA خیبر کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل طے کرنے کے لیئے متفقہ فیصلہ عمل میں لایا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعل کے ساتھ ملاقات، بھرپور احتجاج اور عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ میڈیکل کالج اور نرسنگ کالج کو ابادی سے باہر کسی موزوں جگہ پر تعمیر کیا کیا جائے۔

سکول آفیسرز ایسوسی ایشن (SOA) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر سمیع اللہ خلیل کی زیرِ صدارت RPDC کالج جمرود، ضلع خیبر میں ایک...
14/07/2026

سکول آفیسرز ایسوسی ایشن (SOA) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر سمیع اللہ خلیل کی زیرِ صدارت RPDC کالج جمرود، ضلع خیبر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مردانہ و خواتین ونگ کے پرنسپلز، تدریسی و انتظامی عملے کے علاوہ سکول آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اجلاس میں SOA خیبر کے صدر شاہد علی صاحب، چیئرمین عبدالرحمان صاحب، سرپرستِ اعلیٰ شاہجہان صاحب اور دیگر نمائندگان شریک ہوئے، جبکہ خصوصی دعوت پر SOA کے صوبائی جنرل سیکرٹری جانس خان صاحب، SOA پشاور کے صدر احترام ص اور SOA خیبر کے سابق سینیئر نائب صدر نواب گل صاحب نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی، جس کے ذریعے RPDC کالج جمرود کو میڈیکل کالج اور نرسنگ کالج میں تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا گیا کہ یہ فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
شرکاء نے واضح کیا کہ RPDC کالج ضلع خیبر میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کا ایک اہم ادارہ ہے، لہٰذا اس کی موجودہ حیثیت کو ختم کرنا ضلع کے تعلیمی مفادات کے خلاف ہے۔
اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو سکول آفیسرز ایسوسی ایشن اس کے خلاف بھرپور، منظم اور پرامن احتجاج کرے گی۔
اجلاس کے اختتام پر حکومتِ خیبر پختونخوا سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ضلع خیبر میں کسی مناسب اور موزوں مقام پر نئے میڈیکل کالج اور نرسنگ کالج تعمیر کیے جائیں تاکہ عوام کو طبی تعلیم کی جدید سہولیات میسر آئیں، جبکہ RPDC کالج جمرود کی اصل حیثیت اور تعلیمی کردار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

ڈاکٹر حیدر ایجوکیشن اکیڈمی سپاہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ پرنسپل نواب گل صاحب گورنمنٹ ہائی سکو...
05/06/2026

ڈاکٹر حیدر ایجوکیشن اکیڈمی سپاہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابقہ پرنسپل نواب گل صاحب گورنمنٹ ہائی سکول حصارہ و جان خان کلے باڑہ مہمان خصوصی تھے۔
ڈاکٹر حیدر علی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور جناب نواب گل صاحب سابقہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول حصارہ، و جان خان کلے باڑہ, سابقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شاہد علی صاحب، حاجی سہیل احمد صاحب، انجینئر جلیل صاحب اور حاجی مقیم خان صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ آدا کیا جنہوں نے ڈاکٹر حیدر ایجوکیشن اکیڈمی کے لیے ایک شمسی سولر سسٹم اور ایک سولر فین کا انتظام کیا انھوں نے کہا کہ
یہ تعاون ہمارے یتیم اور مستحق بچوں کے لیے ایک بہت بڑی سہولت ہے۔ بچے شدید گرمی اور دیگر مشکلات کا سامنا کر رہے تھے، لیکن آپ سب نے بروقت ہمارا ساتھ دے کر اپنی شفقت، احساسِ ذمہ داری اور تعلیم دوستی کا عملی ثبوت دیا۔
انھوں نے کہا کہ آپ سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ سب کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے، آپ کی عزت، صحت، رزق اور عمر میں برکت دے، اور آپ جیسے مخلص اور ہمدرد ساتھیوں کا سایہ اللہ تعالٰی ہم پر ہمیشہ قائم رکھے تاکہ آپ کی رہنمائی اور تعاون سے ہم اپنے علاقے اور یتیم بچوں کی مزید بہتر خدمت کر سکیں۔
مہمان خصوصی اور دوسرے مقررین نے ڈاکٹر حیدر علی کے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلباء کو نصیحت کی کہ آپنی تعلیم پر توجہ دیں اور آپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں میں ضائع کرنے سے بچائیں۔
پروگرام میں ہیڈ ماسٹر تراب علی صاحب، ثمل جان صاحب، آساتذہ، طلباء اور قومی مشران نے شرکت کی۔

محکمہ بلدیات خیبر کے زیراہتمام،جبکہ باڑہ تحصیل کونسل کے تعاون سے ویلج کونسل سپین قبر ڈی میں کرکٹ ٹورنامنٹ سخت مقابلے کے ...
29/05/2026

محکمہ بلدیات خیبر کے زیراہتمام،جبکہ باڑہ تحصیل کونسل کے تعاون سے ویلج کونسل سپین قبر ڈی میں کرکٹ ٹورنامنٹ سخت مقابلے کے بعد کا فائنل نام کر لیا۔.اس موقع پر مختلف ویلج کونسلز کے ویلج چیرمینز،خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے رہنماؤں،ویلج سیکرٹریز،فوکل پرسن برائے اے ڈی لوکل گورنمنٹ ہارون خان آفریدی اور تماشائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔۔"محکمہ بلدیات کا ویلج کی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد مقامی تماشائیوں کو تفریح جبکہ نوجوانوں کھلاڑیوں میں مقابلے کا رجحان اور اپنے صلاحیتوں کے اظہار کا مواقعے فراہم کرتا ہے"۔(مہمان خصوصی نواب گل آفریدی و صدر خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی گل عبادخان آفریدی)آج ویلج کونسل سپین قبر ڈی کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنرل کونسلر جھانگیر خان آفریدی کی ٹیم آفریدی واررئیر نے 137 رنز بنائے جبکہ مخالف ٹیم آفریدی ٹائٹان نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 87 رنز بنا سکے۔۔اس طرح آفریدی واررئیرز نے فائنل اپنے نام کرلیا۔موقع پر سابق ویلج چیرمین سپین قبر ڈی حاجی غلاف خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ویلج سیکرٹری سلیمان خان،یوتھ کونسلر عبدالصمد آفریدی،جنرل کونسلر جھانگیر خان و دیگر کے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون کو سراہا۔۔سابق ایکٹینگ تحصیل چیرمین جاوید خان آفریدی نے تحصیل باڑہ میں کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے سلسلے میں جدوجہد،اور حائل روکاوٹوں کے سلسلے میں تحصیل کونسل باڑہ کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔تقسیم انعامات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابقہ پرنسپل نواب گل آفریدی،خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر گل عباد خان آفریدی اور سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خیبر شاہد علی خان نے لوکل گورنمنٹ کے ضلع خیبر کی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھیل ٹیم ورک کا بہترین نمونہ ہے۔جبکہ اس کیساتھ ساتھ نوجوانوں میں مقابلے کے رجحان کو پروان چڑھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل امن کا پیغام دیتا ہے۔اور کھیل کے میدان آباف ھونے سے بیماریوں کے خاتمے کا بنیادی مقصد پنہاں ہے ۔اس موقع پر مہمان خصوصی نواب گل آفریدی نے ونر ٹیم کو چار ہزار جبکہ رنر اپ کو تین ہزار نقد حوصلہ افزائی کیلئے اعلان کیا۔جبکہ سابق ویلج چیرمین سپین قبر ڈی حاجی غلاف خان آفریدی نے ونر ٹیم کو نقد پانچ ہزار روپے اور رنر ٹیم کو تین ہزار نقد کا اعلان کیا۔ویلج کونسل سپین قبر ڈی کی جانب سے خدمت خلق ویلفیر سوسائٹی کے صدر گل عباد خان آفریدی سنئیر نائب صدر امیر شاہ آفریدی،،مہمان خصوصی نواب گل آفریدی،سابقہ ڈی ڈی او شاہد علی،تراب علی خان،لیکچرر عبدالمنان،، فوکل پرسن برائے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خیبر و ویلج سیکرٹری ہارون خان آفریدی، جنرل سیکرٹری خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی محمد حسین وغیرہ کوخصوصی شیلڈز سے نوازا گیا جبکہ یوتھ کونسلر عبدالصمد آفریدی اور ویلج سیکرٹری کو بھی بہترین کارکردگی پر خصوصی شیلڈز سے نوازا گیا۔

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Local Government Elections & Rural Development Department KP Commissioner Peshawar Division, Peshawar Directorate General Information & PRs, KP Deputy Commissioner Khyber SportsCenter Sportskeeda Cricket Government of Khyber Pakhtunkhwa Government of Pakistan Geo News Urdu

29/05/2026

سابق ممبر قومی اسمبلی و سینیٹر حاجی محمد شاہ آفریدی نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن سینکڑوں مستحق، نادار اور بے سہارا خاندانوں کے لئے قربانی کا خصوصی اہتمام کیا اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کیا۔
اس موقع پر مختلف علاقوں سے آنے والے دوستوں، عمائدین اور عوام الناس نے ان سے ملاقاتیں کیں اور عید کی مبارکباد پیش کی۔
اللہ تعالیٰ ان کی اس فلاحی خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

گورنمنٹ پرائمری سکول آبدار کلے میں سالانہ فائنل سمسٹر امتحانات 2026ء کے نتائج اور تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک شاندار ...
25/05/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول آبدار کلے میں سالانہ فائنل سمسٹر امتحانات 2026ء کے نتائج اور تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور ہیڈماسٹر تراب علی خان صاحب نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
تقریب میں سابقہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نواب گل آفریدی مہمان خصوصی تھے اسکے علاوہ سابقہ ایکٹنگ تحصیل چیئرمین باڑہ جاوید خان آفریدی،قاضی فرمان، ڈاکٹر حیدر خان آفریدی، پی ٹی سی ممبران،اساتذہ کرام، طلباء اور طلباء کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر بچوں نے تقاریر، ملی نغمے، کوئز اور دیگر آئٹمز پیش کیے جبکہ سالانہ امتحانات 2026ء کے نتائج کا باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا۔ سکول اور کلاس لیول پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ٹرافیاں، شیلڈزاور گولڈ میڈلز تقسیم کیے گئے۔
مہمان خصوصی نواب گل صاحب اور چیئرمین جاوید خان آفریدی نے تمام پوزیشن ہولڈر طلباء اور تقاریر اور دیگر آئٹمز پیش کرنے والے طلباء میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔
مہمان خصوصی اور مقررین نے اپنے تقاریر میں کامیاب اور پوزیشن ہولڈر طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولوں میں تعلیمی سہولیات میں بہتری آئی ہے، تاہم بچوں پر اب یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم کے حصول پر مرکوز رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں منفی سرگرمیوں، نشے کے عادی افراد اور بدکردار عناصر سے دور رہ کر ہی نوجوان نسل ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔
مقررین نے محکمہ تعلیم کی منصوبہ بندی میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں تعطیلات شروع ہو رہی ہیں مگر کتب کی تقسیم اور داخلہ مہم کے حوالے سے واضح حکمت عملی موجود نہیں۔ انہوں نے ہفتے میں تین تعطیلات کو بھی بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کیلئے نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ اسی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں داخل کروانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول آبدار کلے کے اساتذہ اور طلباء کے بہترین نظم و ضبط اور تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پروگرام کو ایک کامیاب اور مثالی تقریب قرار دیا۔تقریب کے اختتام پر جماعت پنجم کیلیے الوداعی پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

آج تحصیل کونسل باڑہ کی جانب سے اور JICA و لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے قوم سپاہ سپین قبر چوک میں عظیم الشان کرکٹ فائنل میچ م...
09/05/2026

آج تحصیل کونسل باڑہ کی جانب سے اور JICA و لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے قوم سپاہ سپین قبر چوک میں عظیم الشان کرکٹ فائنل میچ منعقد ہوا جہاں قوم برقمبرخیل اور قوم سپاہ کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز اور شاندار مقابلہ ہؤا۔ برقمبرخیل ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 اوورز میں 142 رنز کا بڑا ٹارگٹ دیا جبکہ قوم سپاہ ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی اور فائنل میچ برقمبرخیل ٹیم کے نام رہا۔ پروگرام کے آغاز میں چیئرمین اختیار بادشاہ آفریدی اور قاضی شامیر خان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تحصیل کونسل باڑہ کی مسلسل جدوجہد اور سپورٹس ایکٹویٹیز کو زبردست انداز میں سراہا۔ تقریب کے چیف گیسٹ حصارہ سکول کے پرنسپل نواب گل آفریدی، خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر گل آباد خان اور قاضی شامیر خان نے تحصیل کونسل باڑہ کے فعال کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچانے کیلئے سپورٹس کا فروغ انتہائی ضروری ہے اور تحصیل کونسل باڑہ نے محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں کیلئے مثبت ماحول پیدا کیا ہے۔ چیف گیسٹ نواب گل آفریدی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، اتحاد اور برداشت پیدا کرتے ہیں اور تحصیل کونسل باڑہ نے JICA کے تعاون سے تحصیل سطح پر بہترین اور منظم ٹورنامنٹ منعقد کرکے قابل تعریف مثال قائم کی ہے۔ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر گل آباد خان نے بھی تحصیل کونسل باڑہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپورٹس ایکٹویٹیز سے نوجوانوں کی صلاحیتیں سامنے آتی ہیں اور علاقے میں امن، بھائی چارے اور مثبت سوچ کو فروغ ملتا ہے، انشاءاللہ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی آئندہ بھی ایسے عوامی اور سپورٹس پروگراموں میں تحصیل کونسل باڑہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ چیف گیسٹ نواب گل آفریدی نے ونر ٹیم کیلئے 5000 روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق ایکٹنگ تحصیل چیئرمین جاوید خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے JICA کے تعاون سے تحصیل کونسل باڑہ کیلئے جاری تین اہم سمال ایکٹویٹیز پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ چار سال مکمل ہونے کے باوجود تحصیل کونسل باڑہ کو سرکاری فنڈز جاری نہ ہو سکے لیکن JICA نے تحصیل کونسل باڑہ پر اعتماد کرتے ہوئے قرآت و تقریر مقابلوں، خواتین سکیل ٹریننگ اور سپورٹس ایکٹویٹی کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کئے، جن کے تحت طلباء کو نقد انعامات، خواتین کو ٹول کٹس اور نقد رقم جبکہ تمام ٹیموں کو مکمل سپورٹس کٹس فراہم کی گئیں۔ جاوید خان آفریدی نے جیتنے والی برقمبرخیل ٹیم کو مبارکباد دی اور تحصیل کونسل باڑہ کے تمام چیئرمینز اور نمائندہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہر مرحلے پر بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر سابق ایکٹنگ تحصیل چیئرمین جاوید خان آفریدی نے تحصیل کونسل باڑہ کی جانب سے ونر ٹیم کیلئے 15000 روپے، رنر اپ ٹیم کیلئے 10000 روپے جبکہ بہترین انتظامات کرنے والی آرگنائزر کمیٹی کیلئے 20000 روپے نقد انعامات کا اعلان کیا اور موقع پر کھلاڑیوں کے حوالے بھی کئے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی تحصیل باڑہ کے نائب صدر حامد خان آفریدی کی جانب سے بھی ونر ٹیم کیلئے 10000 روپے نقد انعام کا اعلان کیا گیا۔ تحصیل کونسل باڑہ کی جانب سے چیف گیسٹ نواب گل آفریدی کو خصوصی ایوارڈ پیش کیا گیا جبکہ خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی، قوم سپاہ کے چیئرمینز، قوم برقمبرخیل چیئرمینز، قوم شلوبر آرگنائزر کمیٹی، قوم اکاخیل کے ایکٹیو چیئرمین عابد خان اور قوم ملک دین خیل کے قاری نعمت اللہ کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔ مہمانوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز بھی تقسیم کئے۔ پروگرام میں چیف گیسٹ نواب گل آفریدی، خدمت خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر گل آباد خان، تراب علی خان، مقبلی خان، امیر شاہ خان، شاہ میر خان، حسین خان ، واجد خان ، ثمرگل خان اور دیگر ساتھی، ہیڈ ماسٹر جان اکبر آفریدی، پروفیسر عبدالمنان خان , قومی مشر حاجی پیاوں جان لالا،سپاہ یوتھ آرگنائزیشن کے جاوید خان، احمد شاہ اور خواص خان، باڑہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری منیر خان، شفیق خان جبکہ تحصیل کونسل باڑہ سے قاری نعمت اللہ، شاہ نور خان، سلطان میر خان، عابد خان، رائیس خان، ازبرگل خان، ڈاکٹر کبیر خان اور قوم سپاہ کے چیئرمینز جاوید خان آفریدی ، اختیار بادشاہ آفریدی، انجنیئر بنارس خان ، حاجی غلافِ خان ، رحمان اللہ خان اور یوتھ کونسلر عبد القادر خان نے شرکت کی۔ آخر میں تحصیل کونسل باڑہ نے تمام آنے والے مہمانوں، کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا۔

Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Local Government Elections & Rural Development Department KP Commissioner Peshawar Division, Peshawar Directorate General Information & PRs, KP Deputy Commissioner Khyber DG ISPR

Address

Jan Khan Killi BQK
Bara

Telephone

+923339134340

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when خیبر زما وطن Khyber Zama Watan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to خیبر زما وطن Khyber Zama Watan:

Shortcuts

Share