Assistant Commissioner HQ Bannu

Assistant Commissioner HQ Bannu Assistant Commissioner (Headquarter) Bannu official page

ستر عید مے اومبارک شہ
27/05/2026

ستر عید مے اومبارک شہ

26/05/2026
ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم کے ہداپت یر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اللہ نواز خان کرایہ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ...
26/05/2026

ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم کے ہداپت یر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اللہ نواز خان کرایہ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے مسافروں سے کرایہ دریافت کررہے ہے زائد کرایہ مسافروں کو واپس کیا جارہا ہے۔

کمانڈر 116 بریگیڈ اور ڈپٹی کمشنر بنوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بہادری سے لڑنے والے زخم...
23/05/2026

کمانڈر 116 بریگیڈ اور ڈپٹی کمشنر بنوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بہادری سے لڑنے والے زخمی پولیس اہلکاروں اور سول زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر زخمی جوانوں کو جرات، بہادری اور فرض شناسی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بنوں پولیس نے ہمیشہ امن کے قیام کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بھی موجود تھے

شہید نوراللہ اور شہید وحید اللہ خان نے مادرِ وطن اور بنوں کے امن کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے بہادری اور قربانی کی نئی مثال قائم کی۔ ان کی یہ عظیم قربانیاں ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی اور پوری قوم اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر کرتی رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ بنوں کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر د...
22/05/2026

ضلعی انتظامیہ بنوں کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر دریاؤں، ڈیموں اور دیگر آبی ذخائر میں انسانی جانوں کو لاحق خطرات کے باعث دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر بنوں کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ضلع بھر خصوصاً سٹی کلہ ڈیم، باران ڈیم، برگناتو ڈیم، دریائے کرم اور دریائے ٹوچی میں کشتی رانی، نہانے، تیراکی، ماہی گیری، دریاؤں و ڈیموں کے کنارے اجتماعات اور لکڑیاں پکڑنے جیسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ پابندی 25 مئی 2026 سے 25 اگست 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کیلئے حکومتی احکامات پر عمل کریں اور خطرناک مقامات سے دور رہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر  بنوں اللہ نواز خان نے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ ...
19/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر بنوں اللہ نواز خان نے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر محمد ریحان سرفراز نے ادارے کی کارکردگی اور جاری تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت ضلع بھر میں 130 اسکولز فعال ہیں، جن میں تقریباً 11 ہزار 800 طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں سے ملاقات بھی کی اور ان میں تحائف تقسیم کیے۔ اسکے علاوہ “مرینہ پراجیکٹ گیکری” کا افتتاح بھی کیا گیا۔ یہ منصوبہ ایک طالبہ مرینہ کی یاد میں قائم کیا گیا، جو گزشتہ سال بارش کے دوران جاں بحق ہوگئی تھی۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اللہ نواز خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اخلاص سلیم سابق مئیر میریان پیرکمال شاہ ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو...
12/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اللہ نواز خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اخلاص سلیم سابق مئیر میریان پیرکمال شاہ ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو حکام ٹی ایم اے میریان اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ لوڑہ پل کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران حکام نے پل کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی معیار، آمدورفت اور عوام کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی اور پل کی بہتری کیلئے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس موقع پر سابق میئر پیر کمال شاہ نے علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل اور پل کی اہمیت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کوآگاہ کیا ۔ جس پر ضلعی نے انتظامیہ سی اینڈ ڈبلیو حکام آحکامات جاری کی کہ کل سے عوام کے آمد و رفت کے لئے متبادل راستے پر کام شروع کرے۔

اسسٹنٹ کمشنر بنوں ہیڈ کوارٹر اللہ نواز خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کا دورہ کیا جہاں ان...
12/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر بنوں ہیڈ کوارٹر اللہ نواز خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نورنگ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل میریان اخلاص سلیم بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اللہ نواز خان نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات اور تمام ضروری طبی امداد فوری طور پر فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ افراد کی ہر ممکن معاونت یقینی بنائے گی اور علاج کے عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

05/05/2026

بنوں۔۔۔۔ضلعی انتظامیہ اور ضلعی سپورٹس آفس سب ڈویژن وزیر بنوں کی جانب سے “بنیان مرصوص” (معرکہ حق) کے نام سے جانی خیل منڈی میں والی بال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے یہ شاندار اور سنسنی خیز سپورٹس ایونٹ میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

اس سلسلے میں آٹھ ٹیموں کے کپتانوں کو مدعو کیا گیا جہاں انہیں کٹس تقسیم کی گئیں کٹس کی تقسیم اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز اللہ نواز خان نے کی، جبکہ اس موقع پر سپورٹس آفیسر رضوان اللہ اعوان بھی موجود تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر اللہ نواز خان نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد حساس علاقے جانی خیل میں کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے، تاکہ علاقے میں صحت مند ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

آخر میں کھلاڑیوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی مثبت سرگرمیاں آئندہ بھی جاری

بنوں: ڈی آئی خان روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں، ایڈیش...
24/04/2026

بنوں: ڈی آئی خان روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر بنوں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خطاب اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہر ممکن بہترین علاج معالجہ اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Address

District Secretariat, CMH Road, Bannu Cantt
Bannu
28100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner HQ Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share