06/09/2026
اہم اطلاع برائے اراضی مالکان ضلع بنوں
ضلعی انتظامیہ بنوں کی جانب سے تمام اراضی مالکان سے گزارش ہے کہ اپنی زمین کا ریکارڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کے ساتھ منسلک کروائیں۔
اس مقصد کیلئے اپنے قریبی تحصیل سروس ڈیلیوری سنٹر (TSDC) یا پٹواری خانے سے رابطہ کریں اور اپنا شناختی کارڈ جمع کروائیں۔
یہ اقدام زمین کے ریکارڈ کو محفوظ، شفاف اور بروقت قابلِ رسائی بنانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔