Bajaur Police

Bajaur Police The Official page of Bajaur Police

02/06/2026

باجوڑ پولیس
02 جون 2026
ڈی پی او باجوڑ محمد خالد خان کی زیر صدارت پولیس اردلی روم کا انعقادباجوڑ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان کی زیر صدارت پولیس اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر کے پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔اردلی روم کے دوران پولیس اہلکاروں کے مسائل، محکمانہ امور، ڈیوٹی سے متعلق مشکلات اور فلاحی معاملات تفصیل سے سنے گئے۔ ڈی پی او باجوڑ محمد خالد خان نے اہلکاروں کے مسائل دریافت کرتے ہوئے ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے۔اردلی روم کے دوران پولیس اہلکاروں کو درپیش مسائل اور محکمانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ غیر حاضری، ڈیوٹی میں غفلت اور ناقص کارکردگی پر بعض پولیس اہلکاروں و افسران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ڈی پی او باجوڑ محمد خالد خان نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرائض میں غفلت، غیر ذمہ داری اور غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمانہ نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور عوام کو بہترین پولیسنگ فراہم کرنے کے لیے تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔آخر میں ڈی پی او باجوڑ نے تمام افسران و اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت، قانون کی بالادستی اور محکمانہ وقار کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔

باجوڑ پولیس مورخہ: 02 جون 2026ڈی پی او باجوڑ محمد خالد خان کا روزانہ عوامی مسائل کے حل کیلئے عوامی ملاقاتوں کا سلسلہ جار...
02/06/2026

باجوڑ پولیس
مورخہ: 02 جون 2026

ڈی پی او باجوڑ محمد خالد خان کا روزانہ عوامی مسائل کے حل کیلئے عوامی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

باجوڑ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی درخواست گزاروں سے ملاقات کی، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل، شکایات اور درخواستیں پیش کیں۔

ڈی پی او باجوڑ نے تمام درخواست گزاروں کے مسائل کو توجہ سے سنا اور متعلقہ پولیس افسران کو قانونی تقاضوں کے مطابق فوری کارروائی، شفاف تحقیقات اور بروقت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ڈی پی او باجوڑ محمد خالد خان نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی، جان و مال کا تحفظ اور ان کے مسائل کا بروقت حل باجوڑ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہری بلا جھجک اپنے مسائل کے حل کیلئے پولیس سے رابطہ کریں، باجوڑ پولیس ہر ممکن قانونی معاونت فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو مضبوط بنانے اور شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

باجوڑ پولیس۔مورخہ۔ یکم جون 2026*باجوڑ۔ تھانہ لوئی سم پولیس/تفتیشی ٹیم کی اہم کارروائی، 20 سالہ مقتول سہیل احمد سکنہ جنت ...
01/06/2026

باجوڑ پولیس۔
مورخہ۔ یکم جون 2026

*باجوڑ۔ تھانہ لوئی سم پولیس/تفتیشی ٹیم کی اہم کارروائی، 20 سالہ مقتول سہیل احمد سکنہ جنت شاہ قتل کیس کا معمہ 24 گھنٹوں کے اندر حل، ملزم گرفتار۔ مزید تفتیش کیلئے تھانہ منتقل۔*

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جنت شاہ میں سہیل احمد نامی لڑکے کے قتل کا واقعہ رونماء ہوا تھا۔ واقعہ کے بعد مقتول کے ورثاء کی جانب سے کسی کے خلاف دعویداری موجود نہیں تھی، جس کے باعث کیس ایک چیلنج کی صورت اختیار کر گیا تھا۔ واقعہ کا فوری اور سختی سے نوٹس لیتے ہوئے *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان* نے نامعلوم ملزم/ ملزمان تک رسائی کیلئے *ایس۔پی انوسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال* کی نگرانی میں خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی جسمیں میں *سرکل ڈی۔ایس۔پی خار سعید الرحمن، ایس۔ایچ۔او تھانہ لوئی سم بخت زمان اور تفتیشی آفیسر احسان اللہ* شامل تھے۔ ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور مسلسل محنت کے ذریعے مقتول سہیل احمد قتل کیس کا معمہ محض 24 گھنٹوں کے اندر حل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل (چُھری) بھی برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد طاہر ولد مثل خان سکنہ جنت شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جو مقتول کا قریبی دوست اور ہم گاؤں بھی تھا۔

*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان* نے کامیاب کارروائی پر تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس نے سنگین مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کیلئے ضلع میں کوئی جگہ نہیں اور قانون شکن عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ باجوڑ پولیس کی اس کامیاب کارروائی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ضلعی پولیس کی تفتیشی ٹیمیں پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے بھرپور ہیں اور پیچیدہ مقدمات کو مختصر وقت میں حل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کیلئے باجوڑ پولیس کے اقدامات بلا تعطل جاری رہیں گے۔

ترجمان باجوڑ پولیس

باجوڑ پولیسمورخہ: 29 مئی 2026شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہباجوڑ: عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کی...
29/05/2026

باجوڑ پولیس
مورخہ: 29 مئی 2026
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ

باجوڑ: عید الاضحیٰ کے تیسرے روز بھی ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی عید سیکیورٹی پلان کے تحت ضلع بھر میں مختلف اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں، رش والے مقامات اور سیاحتی مقام رغگان ڈیم پر سخت سیکیورٹی انتظامات اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

پولیس اہلکاروں نے سیاحوں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مختلف مقامات پر سنیپ چیکنگ، گشت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ڈیوٹیاں سرانجام دیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی یا ناخوشگوار صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ضلعی پولیس کی جانب سے عید سیکیورٹی پلان کے تحت کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس ڈرائیورز اور ون ویلنگ جیسے غیر اخلاقی اور غیر قانونی عمل کے خلاف بھی سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے اور ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

ضلعی پولیس نے والدین سے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلانے کیلئے ہرگز نہ دیں اور ان کی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

باجوڑ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پُرامن ماحول کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

28/05/2026

باجوڑ پولیس
باجوڑ پولیس کی جانب سے تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے کم عمر بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں۔آج ٹریفک پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے کم عمر ڈرائیوروں کو تحویل میں لیا، جنہیں بعد ازاں والدین کے حوالے کر دیا گیا۔❗ کم عمر ڈرائیونگ نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ یہ جان لیوا حادثات کا سبب بھی بن سکتی ہے۔والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کا پابند بنائیں اور ایک ذمہ دار شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔✅ باجوڑ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔❗ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

باجوڑ پولیسمورخہ: 28 مئی 2026»شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ«باجوڑ: عید کے موقع پر خصوصی سیکیورٹی پلان کے تحت ضلعی پولیس اور...
28/05/2026

باجوڑ پولیس
مورخہ: 28 مئی 2026
»شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ«

باجوڑ: عید کے موقع پر خصوصی سیکیورٹی پلان کے تحت ضلعی پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی جانب سے عید کے دوسرے روز بھی مختلف اہم شاہراہوں، سیاحتی مقامات اور دیگر رش والے علاقوں میں ناکہ بندیوں اور سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رہا۔

اس دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے کم عمر رائیڈرز، ون ویلنگ کرنے والوں اور دیگر خطرناک سٹنٹس میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا۔

مزید برآں راغگان ڈیم، گبر چینہ اور دیگر مصروف سیاحتی مقامات پر شدید گرمی کے باوجود ضلعی پولیس کے جوان اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے رہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہے۔

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام تھانہ جات کی حدود میں دورانِ عید کم عمر رائیڈرز کے خلاف خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج بھی بڑی تعداد میں کم عمر بچوں سے موٹر سائیکلیں ضبط کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کی گئیں۔

اس حوالے سے ضلعی پولیس کی جانب سے ایک مرتبہ پھر عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔ اولاد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے، تاہم غفلت کی صورت میں مسائل کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ لہٰذا بہتر تربیت اور حفاظت کے لیے والدین کا اپنے بچوں سے ہر وقت باخبر رہنا انتہائی ضروری ہے۔

باجوڑ پولیس۔مورخہ۔ 27 مئی 2026باجوڑ۔ عید کے پر مسرت موقع پر باجوڑ پولیس اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو نہیں بھولی۔ *ڈس...
27/05/2026

باجوڑ پولیس۔
مورخہ۔ 27 مئی 2026

باجوڑ۔ عید کے پر مسرت موقع پر باجوڑ پولیس اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کو نہیں بھولی۔ *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان* کی خصوصی ہدایت پر *سرکل ڈی۔ایس۔پی جمال شاہ نے شہید کانسٹیبل سید عزیز* کے گھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، شہید کے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔
اس موقع پر شہید کے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی گئی اور انہیں یقین دلایا گیا کہ باجوڑ پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ڈی۔ایس۔پی جمال شاہ نے شہید کے بچوں میں عیدی اور تحائف بھی تقسیم کئے جبکہ شہید کی وطن کیلئے دی گئی قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان کا کہنا تھا کہ پولیس شہداء ہمارا فخر ہیں جنہوں نے امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال اور ان کے دکھ سکھ میں شریک ہونا باجوڑ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ باجوڑ پولیس اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور ان کے اہل خانہ کی ہر ممکن معاونت جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان باجوڑ پولیس

باجوڑ پولیس۔مورخہ۔ 27 مئی 2026باجوڑ۔ عید ڈے کے موقع پر *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان* نے تھانہ لوئی سم سمیت مخ...
27/05/2026

باجوڑ پولیس۔
مورخہ۔ 27 مئی 2026

باجوڑ۔ عید ڈے کے موقع پر *ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان* نے تھانہ لوئی سم سمیت مختلف پولیس چوکیات اور ناکہ بندیوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں سے ملاقاتیں کی، انہیں عید کی مبارکباد پیش کی اور حوصلہ افزائی کیلئے عیدی بھی تقسیم کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے عید سیکیورٹی پلان کے تحت مختلف ناکہ بندیوں، سیکیورٹی پوائنٹس اور چیک پوسٹس پر تعینات اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے امن و امان کی مجموعی صورتحال کا بذاتِ خود تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہر وقت چوکس رہنے کی تاکید کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان نے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر بھی باجوڑ پولیس کے جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض تندہی اور جذبہ ایمانی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں جو قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جبکہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ باجوڑ پولیس عوام کی حفاظت اور ضلع میں پائیدار امن کے قیام کیلئے ہمہ وقت متحرک اور الرٹ ہے۔

ترجمان باجوڑ پولیس

27/05/2026
باجوڑ پولیس پولیس لائن باجوڑ میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔۔۔پولیس لائن باجوڑ میں عیدالاضحی کی نماز نہایت ...
27/05/2026

باجوڑ پولیس
پولیس لائن باجوڑ میں عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی۔۔۔

پولیس لائن باجوڑ میں عیدالاضحی کی نماز نہایت مذہبی جوش و جذبے سے ادا کی گئی، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد خان سمیت دیگر پولیس افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈی پی او باجوڑ محمد خالد خان نے نماز کے بعد ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو گلے لگا کر عید کی مبارکباد دی اور شہدائے پولیس، ملک و قوم کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ڈی پی او باجوڑ کی جانب سے جوانوں کے لیے خصوصی ٹی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پولیس افسران و جوانوں نے ضلعی پولیس سربراہ کو اپنے درمیان پاکر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈی پی او باجوڑ محمد خالد خان نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے کمزور طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔ انہوں نے پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی قربانیوں کی بدولت آج ہم پُرامن ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں۔

عید کے پرمسرت موقع پر تمام مساجد اور عیدگاہوں میں نماز خیریت سے ادا کی گئی، جہاں پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع باجوڑ پولیس

Address

Bajauri Koruna
18650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bajaur Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share