Said Badshah Chairman Sub Division Khar District Bajaur

Said Badshah Chairman Sub Division Khar District Bajaur To aware the people of Bajaur for any new development works

ناظم اعلی سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ تحصیل سلارزئی کے زیر اہتمام فضلاء کانفرنس و تربیتی کنونشن سے خطاب کررہے ہیں
26/03/2026

ناظم اعلی سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ تحصیل سلارزئی کے زیر اہتمام فضلاء کانفرنس و تربیتی کنونشن سے خطاب کررہے ہیں

امیر جمعیت علماء اسلام باجوڑ مولانا عبد الرشید صاحب، جنرل سیکرٹری مولانا محمد لائق صاحب، ناظم اعلیٰ سب ڈویژن خار حاجی سی...
26/03/2026

امیر جمعیت علماء اسلام باجوڑ مولانا عبد الرشید صاحب، جنرل سیکرٹری مولانا محمد لائق صاحب، ناظم اعلیٰ سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ صاحب، مولانا شمس الزمان صاحب اور مولانا فضل اللہ صاحب نے تحصیل سلارزئی میں قاری فضل سبحان صاحب کی عیادت کی
اللہ تعالیٰ قاری فضل سبحان صاحب کو جلد از جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین 🤲

23/03/2026
تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک یہ خوشیوں بھرا دن آپ کی زندگی میں محبت، سکون اور کامیابیاں لے کر آئے۔دعا ...
21/03/2026

تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک
یہ خوشیوں بھرا دن آپ کی زندگی میں محبت، سکون اور کامیابیاں لے کر آئے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن عزیز کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی کا گہوارہ بنائے

میری طرف سے تمام سیاسی قائدین قومی مشران  تمام علماء کرام بہن بھائیوں کے ساتھ خصوص طور پر تمام مسافر بھائیوں  کو عید الف...
20/03/2026

میری طرف سے تمام سیاسی قائدین قومی مشران تمام علماء کرام بہن بھائیوں کے ساتھ خصوص طور پر تمام مسافر بھائیوں کو عید الفطر کے خوشیاں بہت بہت مبارک ہو

تحصیل سلارزو تاریپشہ میں کل ہونے والے افسوسناک واقعے کے موقع پر لواحقین کو فاتح خوانی کے موقع میں شہداء کے لیے دعا کی
16/03/2026

تحصیل سلارزو تاریپشہ میں کل ہونے والے افسوسناک واقعے کے موقع پر لواحقین کو فاتح خوانی کے موقع میں شہداء کے لیے دعا کی

برسدین لیٹئی تاریفشہ میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کا شہید اور متعدد افراد کا زخمی ہونا نہایت افسوسن...
15/03/2026

برسدین لیٹئی تاریفشہ میں مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کا شہید اور متعدد افراد کا زخمی ہونا نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے۔ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے۔
ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
حاجی سید بادشاہ
تحصیل چیئرمین، سب ڈویژن خار

چیئرمین سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ صاحب کے صدارت میں سب ڈویژن خار کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بلدیاتی نمائن...
14/03/2026

چیئرمین سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ صاحب کے صدارت میں سب ڈویژن خار کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں نے متفقہ طور پر اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران صوبائی حکومت کے ناکام پالیسیوں نے بلدیاتی نظام کو عملی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیا ہے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے آئینی اور قانونی حقوق مسلسل پامال کیے گئے اور اختیارات سلب کر کے عوامی خدمت کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں

اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت کے طرف سے بنائے گئے متعدد کالے قوانین اور غیر منصفانہ فیصلوں نے بلدیاتی نظام کی روح کو مجروح کیا ہے یہ چار سال بلدیاتی تاریخ کے بدترین سال قرار دیے گئے جہاں منتخب نمائندوں کو اختیارات دینے کے بجائے ان سے دور رکھا گیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر نظام کو کمزور کیا گیا

اراکین کونسل نے واضح کیا کہ بلدیاتی نمائندوں کو نظر انداز کرنا دراصل عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اقدار کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے اجلاس میں صوبائی حکومت اور صوبائی نمائندوں کو اس صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر بلدیاتی اداروں کو ان کے آئینی اختیارات دیے جائیں اور ایسے تمام کالے قوانین واپس لیے جائیں جو مقامی حکومتوں کو کمزور کرنے کا سبب بن رہے ہیں

اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلدیاتی نمائندوں کے حقوق عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی اور عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچنے دی جائے گی

ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے یتیم و مستحق طلبہ میں عید تحائف کی تقسیم — ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کا دورہ12 مارچ 2...
12/03/2026

ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے یتیم و مستحق طلبہ میں عید تحائف کی تقسیم — ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کا دورہ
12 مارچ 2026

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے Government Model Higher Secondary School Khar کا دورہ کیا اور وہاں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر تحصیل چیئرمین سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ، ادارے کے پرنسپل خیال محمد، پی ٹی سی (PTC) کمیٹی کے ممبران اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران پی ٹی سی ممبران نے ادارے کی بہتری اور تعلیمی سہولیات سے متعلق اپنے مطالبات ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیے، جس پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا اظہار کیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان، تحصیل چیئرمین سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ اور پی ٹی سی کمیٹی کے ممبران نے ادارے کے یتیم اور مستحق طلبہ میں عید کے تحائف کے طور پر کپڑے اور جوتے تقسیم کیے، تاکہ مستحق بچے بھی عید کی خوشیوں میں خوشی اور اعتماد کے ساتھ شریک ہو سکیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی سی کمیٹی ممبران، سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یتیم و مستحق بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ آخر میں پی ٹی سی کمیٹی ممبران، سکول انتظامیہ اور طلبہ نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس احسن اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Address

Bajauri Koruna

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Said Badshah Chairman Sub Division Khar District Bajaur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Said Badshah Chairman Sub Division Khar District Bajaur:

Share

Category