15/02/2026
ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان، کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ اور امید نوں مینٹل ہیلتھ اینڈ ریہیبیلیٹیشن سینٹر کے باہمی تعاون سے "ذہنی صحت سے آگاہی اور منشیات سے متاثرہ افراد کی بحالی" کے موضوع پر ایک اہم سیمینار 14 فروری 2026 کو سیول کالونی خار جرگہ ہال میں منعقد کیا گیا۔
اس آگاہی سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ جناب شاہد علی خان اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ دیگر معزز مہمانوں میں ڈاکٹر سیاب خان(آفشل آف مینٹل ہیلتھ اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر)، جناب نذیر ملاخیل (پرنسپل، باجوڑ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول)، ڈاکٹر نصیب گل اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ کا نمائندہ جناب ہدایت خان شامل تھے۔
سیمینار کا بنیادی مقصد معاشرے میں ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنا، منشیات کے نقصانات سے آگاہی فراہم کرنا اور منشیات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ذہنی صحت ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے اور بروقت رہنمائی، آگاہی اور بحالی کے مؤثر اقدامات کے ذریعے نوجوان نسل کو منشیات جیسی سماجی برائیوں سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
Sports & Youth Affairs Department Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Directorate of Youth Affairs KP
Deputy Commissioner Bajaur