28/10/2024
ڈپٹی کمشنر باجوڑ، جناب شاہد علی صاحب کی ہدایت پر آج ایف ایم 92 باجوڑ سکاؤٹس میں عوامی ایجنڈا کے تحت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کھلی کچہری پیر 28 اکتوبر 2024 کو دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک جاری رہی۔ اس پروگرام میں اے ڈی سی جنرل علی رضا صاحب، تحصیل میونسپل آفیسر سب ڈویژن ناواگی، جناب حیدر ایوب صاحب، اور تحصیل میونسپل آفیسر ٹی ایم اے خار، جناب جاوید بٹنی صاحب نے شرکت کی۔
عوام نے مختلف مسائل جیسے کہ گاؤں میں کچی سڑکوں، پینے کے پانی، ٹیوب ویلز، سولر لائٹس، بجلی کی فراہمی اور نیٹ ورک کے مسائل پر اپنی شکایات پیش کیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے حکام نے غور کرنے کا یقین دلایا۔ یہ آن لائن کھلی کچہری عوام کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے ایک اہم اقدام تھا۔