Right to Public Services - RTS Commission, Bajaur

Right to Public Services - RTS Commission, Bajaur Monitoring the Public Services under RTPS Act-2014 in District Bajaur. Head of the RTSC is DMO.

12/08/2026

12/08/2026

آج آر ٹی ایس آفس باجوڑ میں ڈی ایم او آر ٹی ایس کمیشن باجوڑ رحمت حسین صاحب کی سربراہی میں انٹرنیز اور ایمبیسیڈرز کے ساتھ ماہانہ کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا

اجلاس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور عوام تک آر ٹی ایس کی خدمات کو مزید مؤثر شفاف اور بروقت انداز میں پہنچانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جن پر باہمی مشاورت کے بعد اتفاق کیا گیا

اس موقع پر عوامی خدمت کے معیار کو مزید بہتر بنانے آگاہی مہم کو وسعت دینے ٹیم ورک کو مضبوط بنانے اور شہریوں کے مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا

ہماری کوشش ہے کہ ہر شہری تک سرکاری خدمات آسان شفاف اور باوقار انداز میں پہنچیں کیونکہ عوام کی خدمت ہی ہماری اولین ترجیح ہے

12/08/2026

عوامی آگاہی برائے خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ (RTS Act 2014)

خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروسز ایکٹ 2014 کا مقصد شہریوں کو سرکاری خدمات تک بروقت، شفاف اور معیاری رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت مختلف محکموں کی 80 سے زائد خدمات کے لیے واضح مدتِ تکمیل (Timeframe) اور ذمہ دار افسران (Designated Officers) مقرر کیے گئے ہیں۔

اگر کسی شہری کو کسی بھی RTS نوٹیفائیڈ سروس کے حوالے سے:
✔ بلاجواز تاخیر کا سامنا ہو
✔ سروس فراہم نہ کی جا رہی ہو
✔ غیر ضروری رکاوٹیں یا مشکلات درپیش ہوں

تو شہری کو مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اپنی شکایت RTS کمیشن میں درج کرائے، جس پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔

📞 شکایات یا رہنمائی کے لیے رابطہ کریں

شہری ضلع باجوڑ میں درج ذیل حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں:

1️⃣ Office of DMO RTS Commission Bajaur.
(ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، آر ٹی ایس کمیشن، ضلع باجوڑ)
📱 0942-220272
03018112746

2️⃣ چیئرمین DSC RTS / ڈپٹی کمشنر باجوڑ۔

📱 0942-220559
0942-220558

Address

Opposite DPO Office Civil Colony Khar
Bajaur
18650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Right to Public Services - RTS Commission, Bajaur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Right to Public Services - RTS Commission, Bajaur:

Shortcuts

Share