06/09/2026
وہ دن جب قوم کے آہنی عزم نے دشمن کو دی عبرتناک شکست!!
6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جو شجاعت، عزم، ایثار اور وطن سے بے مثال محبت کی داستان سناتا ہے۔یہ دن اُن عظیم شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں اور اپنے بے مثال حوصلے سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ہماری آزادی اور خودمختاری کی حفاظت کرنے والے یہ بہادر سپوت اس بات کی روشن مثال ہیں کہ جب قوم متحد ہو اور عزم پختہ ہو تو کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی۔آج کے دن ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کریں گے۔
شہداءِ وطن کو سلام!
پاکستان کے محافظوں کو سلام!
پاکستان زندہ باد!