Health & Population Department Bahawalnagar

Health & Population Department Bahawalnagar Health & Population Department Bahawalnagar

17/02/2026

کوریج بہاولنگر پریس کلب

بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر اخبار نویسوں کے ساتھ سیشن کا انعقاد ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر رانا عمران کی زیرِ نگرانی ڈی ایچ ڈی سی ھال میں کیا گیا ۔ رانا عمران نے BTN نیوز کے ذریعے سے عوام کو پیغام دیا

مزید تفصیلات دیکھیں BTN نیوز کی سکرین پر

رپورٹ جمیل زیدی

ممبر بھاولنگر پریس کلب

Interactive Session with Stakeholders, Ulema, Influencers, Line Deapartments and General Public at Mac Hall Chishtian Da...
17/02/2026

Interactive Session with Stakeholders, Ulema, Influencers, Line Deapartments and General Public at Mac Hall Chishtian Dated 17-2-2026.

Press Coverage in defferent Local and National News Papers regarding  Interactive Session with Journalists at DHDC Hall ...
17/02/2026

Press Coverage in defferent Local and National News Papers regarding Interactive Session with Journalists at DHDC Hall DHQ Bahawalnagar arranged by District Population Welfare Office Bahawalnagar.

Interactive Session with Journalists at DHDC Hall DHQ Bahawalnagar arranged By District Population Welfare Office Bahawa...
17/02/2026

Interactive Session with Journalists at DHDC Hall DHQ Bahawalnagar arranged By District Population Welfare Office Bahawalnagar, regarding SBCC on direction of Directorate General(Population) Health and Population Department Lahore,Punjab.

17/02/2026

*AGN NEWS*
*As live*

بہاولنگر میں محکمہ پاپولیشن کے زیرِ اہتمام بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے سیمینار کا انعقاد کیا گیاسیمینار میں خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت، ماں اور بچے کی صحت، اور آبادی میں توازن کے فوائد

*!!رپورٹ!!*
*غضنفر علی ممبر بہاولنگر پریس کلب*

بہاولنگر (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس بہاولنگر کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی ہال میں "بڑھتی ہوئی آبادی اور و...
17/02/2026

بہاولنگر (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس بہاولنگر کے زیر اہتمام ڈی ایچ ڈی سی ہال میں "بڑھتی ہوئی آبادی اور وسائل میں توازن" کے عنوان سے ایک اہم آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن رانا محمد عمران ، ڈیمو گرافر راشد محمود ، تحصیل آفیسر پاپولیشن اکمل شہزاد و دیگر افسران اورسماجی شخصیات پریس کلبوں کے صدور اور کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی سیمینار کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر رانا محمد عمران نے کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد عمران نے کہا کہ پاکستان کو درپیش بڑے چیلنجز میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ایک اہم مسئلہ ہے، جس کے باعث صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات پر دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل اور آبادی میں توازن قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر اور خوشحال مستقبل فراہم کیا جا سکے۔
سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے صحافی رہنماؤں محمد احمد چوہدری ، فہد شفیق ، شیخ قاسم علی ، طارق حفیظ ، ظاہر کریم ،عامر جاوید چوہدری ، رانا ثاقب سلیم ،محمد رفیق رحمانی ، سید انیس الرحمن گیلانی نے کہا کہ محکمہ صحت و آبادی عوام میں شعور و آگاہی بیدار کرنے کے لیے مختلف پروگرامز، سیمینارز اور کمیونٹی سیشنز کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ خاندانی منصوبہ بندی اور ماں بچے کی صحت سے متعلق درست معلومات گھر گھر تک پہنچائی جا سکیں۔ اس سلسلے میں میڈیا اور شعبہ صحافت کا کردار نہایت اہم ہے کیونکہ صحافی برادری معاشرے میں رائے عامہ ہموار کرنے اور مثبت پیغام پہنچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر آبادی میں بے ہنگم اضافہ جاری رہا تو محدود وسائل کے باعث معاشی و سماجی مسائل میں اضافہ ہوگا۔ عوام کو خاندانی منصوبہ بندی، بچوں کے درمیان مناسب وقفہ اور خواتین کی صحت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا اشد ضروری ہے۔
آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مسئلے کو اجاگر کرنے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ تقریب میں وسیم اختر ، مقصود جوئیہ ، بابا شفیق جوئیہ ،رانا محمد اشرف ، کلیم عباس چوہان ، جمیل زیدی ، اکبر قریشی ، لطف احسن گیلانی ، مرزا کامران بیگ ، شیخ یاسین ، سید افتخار شاہ،شاہدںسول ، غضنفر علی ،ریاض عباسی ودیگر نے خصوصی شرکت کی سیمینار کے اختتام پر ملکی سالمیت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی

" ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس محکمہ صحت و آبادی ضلع بہاولنگر کے زیر اہتمام  فورٹ عباس میں شاندار ایجوکیشنل فیملی پلاننگ ...
13/02/2026

" ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس محکمہ صحت و آبادی ضلع بہاولنگر کے زیر اہتمام فورٹ عباس میں شاندار ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ"
"میلے میں عوام اور خاص طور پر فیملیز اور بچوں کی تفریح کے لئے کھیلوں کے مقابلے، مہندی سٹال، صحت مند بچوں کے مقابلے، میجک شو اور میوزک شو کا اہتمام کیا گیا۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل(پاپولیشن) محکمہ صحت و آبادی حکومت پنجاب لاہور کی آمدہ ہدایات کی روشنی میں پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت رانا محمد عمران صاحب ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاولنگر کی زیر نگرانی عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایک روزہ"ایجوکیشنل فیملی پلاننگ میلہ" 12 فروری 2026 کو سبحان میریج اینڈ ایونٹ ہال مروٹ روڈ فورٹ عباس ضلع بہاولنگر میں منعقد ہوا۔ مہمانان خصوصی جناب پروفیسر ہمایوں چوہدری گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فورٹ عباس، جناب معظم ابراہیم خان مستوئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی) تھے۔ میلہ میں عوام اور خاص کر بچوں اور فیملیز کے تفریحی کے لئے خصوصی فٹ بال میچ، صحت مند بچوں کے مقابلے، خواتین کے لئے مہندی کے سٹال اور میوزیکل کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔ تمام لوگ خصوصی طور پر بچے بہت لطف اندوز ہوئے۔ جناب راشد محمود صاحب ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر بہاولنگر، جناب اکمل شہزاد صاحب تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہارون آباد، جناب عبدالغفار آصف صاحب پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول فورٹ عباس، جناب حاجی محمد سلیم زاہد صاحب صدر انجمن تاجران فورٹ عباس ، منیر احمد صاحب صدر پرائیویٹ سکول تنظیم ، جناب محمد شفیق تتلہ صاحب پرنسپل فیصل پبلک سکول،میاں عبدالسلام صاحب نمبردار و پرنسپل الاسلام پبلک ہائی سکول، ووکلاء صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے خصوصی شرکت کی۔۔ آخر میں رانا محمد عمران صاحب ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاولنگر اور مہمانان خصوصی نے صحت مند مقابلے میں شامل بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔ عطا محمد خان ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر بہاولنگر کی طرف سے مہمانان خصوصی اور آفیسران کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ عوامی آگاہی کے سلسلہ میں محکمہ کے اس میلے کو عوام الناس نے بہت سراہا۔

10/02/2026

Press Coverage of Seminar under PFPP by District Population Welfare Office Health and Population Department Bahawalnagar!
ہارون آباد!
محکمہ صحت و آبادی حکومت پنجاب ضلع بہاولنگر کے زیر اہتمام سائرہ آڈیٹوریم ٹی ایچ کیو ہسپتال ہارون آبادمیں سٹیک ہولڈرز، عوامی نمائندوں ،علماء، مختلف محکمہ جات کے سربراہان کے ساتھ عوامی آگاہی کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

Address

Main Chishtian Road Bahawalnagar
Bahawalnagar

Telephone

+923499400740

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health & Population Department Bahawalnagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share