District Election Commission Office Bagh

District Election Commission Office Bagh Distrit Election office Bagh AJk, Administration Block ۔

05/06/2026

01/06/2026

ممبر آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن جناب سید نظیر الحسن گیلانی کا الیکشن 2026 کے متعلق اہم پیغام
゚viralシ

ترجمان آزاد جموں وكشمير الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ آزادجموں وکشمیر کے آئین ...
31/05/2026

ترجمان آزاد جموں وكشمير الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ آزادجموں وکشمیر کے آئین کے مطابق قانون ساز اسمبلى کی آئینی مدت پوری ہونے سے قبل ساٹھ (60) ایام کے اندر عام انتخابات كا انعقاد لازمی آئینی تقاضا ہے۔ موجوده قانون ساز اسمبلى اسمبلی کا پہلا اجلاس 3 اگست كو متعمد ہوا تھا جس كى بنیاد پر اسمبلى كی آئینی مدت كا تعين كيا جاتا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق انتخابی شيڈول
اسمبلى كي مدت کے اختتام سے كم از كم پینتالیس (45) روز قبل جارى كيا جانا ضرورى ہے تاکہ انتخابی عمل بروقت اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔ مذکورہ آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ عام انتخابات کا شیڈول جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ جس کے بعد انتخابی سرگرمیاں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیر شفاف، آزادانہ، منصفانہ اور غير جانبدارنہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضرورى انتظامات مکمل کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ اور مشاورت کا عمل جاری ہے تاکہ انتخابی عمل آئین وقانون کے مطابق خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔
#⁵

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی اشاعت کے طریقہ کار ...
25/05/2026

آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی اشاعت کے طریقہ کار سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے میں تمام ایڈیشنل چیف سیکرٹریز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری صاحبان حکومت اور جملہ سربراہان محکمہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری اشتہارات کی اشاعت کے دوران مقررہ قواعد و ضوابط اور گزٹ 06۔01 پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ مختلف محکمہ جات کی جانب سے روزنامہ اخبارات میں ایسے اشتہارات شائع کیے جا رہے ہیں جو قواعد کے مطابق نہیں ہوتے، جس کے باعث انتظامی اور قانونی پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام محکمہ جات اشتہارات کی اشاعت کے دوران PPRA رولز کو مدنظر رکھتے ہوئے شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائیں۔ اوپن میرٹ کے تحت آسامیوں کی تشہیر کے لیے کم از کم دو قومی اور چار مقامی اخبارات کا انتخاب لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ اشتہارات کی وسیع پیمانے پر تشہیر ممکن بنائی جا سکے اور زیادہ سے زیادہ امیدواروں تک معلومات پہنچ سکیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ درخواستیں وصول کرنے کے لیے تاریخ اشاعت سے کم از کم پندرہ (15) روز کی مدت دینا ضروری ہوگا تاکہ امیدواروں کو درخواست جمع کروانے کے لیے مناسب وقت میسر آ سکے۔سرکلر میں مزید تاکید کی گئی ہے کہ تمام اشتہارات متعلقہ آسامیوں کے مطابق مکمل تفصیلات کے ساتھ شائع کیے جائیں، جن میں آسامی کا نام، مطلوبہ اہلیت، تجربہ، عمر کی حد، درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار اور دیگر ضروری معلومات واضح طور پر درج ہوں تاکہ کسی بھی قسم کی ابہام یا شکایت سے بچا جا سکے۔ حکومت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ گزٹ 06. 01 کے مجریہ قواعد کی روشنی میں اشتہارات کی اشاعت کا مکمل اہتمام کیا جائے تاکہ غیر ضروری مقدمات بازی، انتظامی مسائل اور قانونی پیچیدگیوں سے آزاد حکومت کو محفوظ رکھا جا سکے۔

ضمنی الیکشن چئیرمین یونین کونسل نڑیولہ کے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے     ゚viralシ
25/05/2026

ضمنی الیکشن چئیرمین یونین کونسل نڑیولہ کے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے
゚viralシ

Kashmir House Islamabad 🍁
23/05/2026

Kashmir House Islamabad 🍁

   ゚viralシ
23/05/2026

゚viralシ

آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ بعض اخبارات و سوشل میڈیا پر یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ مہاجرین کی...
18/05/2026

آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ بعض اخبارات و سوشل میڈیا پر یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کے حوالہ سے فیصلہ ہونے تک انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا جا سکتا۔ اس نسبت الیکشن کمیشن واضح کرنا ضروری سمجھتا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن ایک خودمختار اور آزاد آئینی ادارہ ہے جو اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریاں مکمل آزادی کے ساتھ انجام دیتا ہے۔ انتخابی شیڈول کا اجراء الیکشن کمیشن کاقانونی اختیار اور دائرہ کار ہے جسے متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق بروقت استعمال میں لایا جاتا ہے۔ انتخابی شیڈول کے اجراء کے لیے الیکشن کمیشن کسی دوسرے ادارے، فرد یا فورم کے ساتھ مشاورت یا اجازت کا پابند نہ ہے۔ کمیشن تمام فیصلے آزادانہ طور پر قانون کے تقاضوں اور عوامی مفادات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کر تا ہے۔ اخبارات اور سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی مذکورہ اطلاعات حقائق کے منافی اور بے بنیا د ہیں۔ عوام الناس اور میڈیا ہے گزارش ہے کہ اس نوعیت کی غیر مصدقہ خبروں پر توجہ نہ دیں اور مستند معلومات کے لیے صرف الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیوں اور سرکاری ذرائع پر اعتماد کریں۔ یہ بات آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔

゚viralシ

اہم ترین معلومات 📢​کیا آپ نے اپنا ووٹ چیک کیا؟ آپ کا ووٹ، آپ کا مستقبل ہے!​آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ...
18/05/2026

اہم ترین معلومات 📢
​کیا آپ نے اپنا ووٹ چیک کیا؟ آپ کا ووٹ، آپ کا مستقبل ہے!
​آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کی سہولت کے لیے اہم پیغام:
​🗳️ اپنا ووٹ چیک کرنے کا آسان طریقہ:
​میسج رائٹ کریں: اپنے موبائل کے رائٹ میسج (Write Message) میں جائیں۔
​شناختی کارڈ نمبر لکھیں: اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر (CNIC) بغیر ڈیش (-) کے ٹائپ کریں۔
​کوڈ پر بھیجیں: اس میسج کو 8302 پر سینڈ کر دیں۔
​نوٹ: سیکنڈز میں آپ کو آپ کے ووٹ کا مکمل اندراج، انتخابی علاقہ اور پولنگ اسٹیشن کی معلومات موصول ہو جائیں گی۔
​مشن بیداری: اس پیغام کو خود بھی اپنائیں اور اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ بھی شیئر کریں تاکہ کوئی بھی اپنے حقِ رائے دہی سے محروم نہ رہے۔
​منجانب: الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر ✨
​💡 پوسٹ کو مزید جاندار بنانے کے لیے چند ہیش ٹیگز ( #):
​ #8302

Address

Bagh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Election Commission Office Bagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share