S.Sayyab Abbasi AJK Police

S.Sayyab Abbasi AJK Police فرض شناسی❣️

19/03/2026

حویلی 🍁

سید عباس علی سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع جہلم ویلی کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش ا...
12/01/2026

سید عباس علی سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع جہلم ویلی کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام تقسیم۔

مقدمہ علت 100/2025 بجرمPC-302تھانہ پولیس چناری جو کہ ایک اندھا قتل تھا۔جس میں ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتار کرنے کے لیے سیاب عباسی ڈی ایس پی صدر مقام ، انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی ، ممتاز احمد انسپکٹر ایس ایچ او چناری ،محمد سلیم انچارج سی آئی اے سٹاف جہلم ویلی پر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئ۔

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے انتہائی مہارت، حکمت عملی سے نہ صرف نامعلوم مرتکبان واردات کو ٹریس کیا بلکہ انہیں گرفتار کر کے پابند سلاسل بھی کیا۔آفیسران کو اس اچھی کارکردگی کے صلہ میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا گیا۔

اچھی کارکردگی پر انعامات جبکہ ناقص کاکردگی پر احتساب کا عمل جاری رہے گا. سید عباس علی ایس پی جہلم ویلی ۔

🍁
24/09/2025

🍁

19/08/2025

📢

04 اگست 2025، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سیاب احمد عباسی ، SHO تھانہ سٹی باغ امجد حسین ، SHO دھیر کوٹ قاضی خاقان ، انسپکٹر CiA...
04/08/2025

04 اگست 2025،
ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سیاب احمد عباسی ، SHO تھانہ سٹی باغ امجد حسین ، SHO دھیر کوٹ قاضی خاقان ، انسپکٹر CiA طارق محمود ، SHO تھانہ ملوٹ محمد مشتاق نے یوم شہداء پولیس کے حوالے سے سجاد ریشم شہید سمیت باغ پولیس کے دیگر شہداء کی قبور پر حاضری دی پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے ورثا سے ملاقات کی
ہم تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کرتے ہیں شہداء کے خاندان والوں کی مکمل دیکھ بھال کا فریضہ سرانجام دیتے رہیں گے-شہداء پولیس کے خاندان والے کبھی خود کو اکیلا محسوس نہیں کریں گے ۔
شہداء پولیس کی کامل بخشش ، درجات کی بلندی اور جنت میں اعلٰی مقام کے لئے دعاگو ہیں۔

فیک آئی ڈیز کے خلاف آپریشن شروعفیک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار ،تفصیلات کے مطابق  ڈی ایس پی ...
15/07/2025

فیک آئی ڈیز کے خلاف آپریشن شروع

فیک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار ،

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سیاب احمد عباسی کی زیر نگرانی باغ پولیس کی میڈیا مانیٹرنگ جاری،
محرم الحرام میں مذہبی منافرت کی روک تھام کے بعد مختلف جعلی آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا ،

انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی باغ رفاقت الیاس عباسی نے ہمراہ تفتیشی افیسر اشتیاق عباسی کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالقادر ولد عبدالقدیر خان سکنہ ڈھل قاضیاں باغ کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ۔
ملزم معصوم معصوم اور کشمیری شہزادی کے نام سے فیک آئی ڈیز بنا کر مختلف لڑکیوں کو بلیک میل کرتا رہا ہے ،
اس کے علاوہ لوگوں کی فیس بک آئی ڈیز کو ہیک کر کے بھی بلیک میل کرتا تھا۔
عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو انتہائی محتاط انداز میں استعمال کریں کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت ،اداروں/ معتبر شخصیات کی تضحیک یا بلیک میلنگ کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔
اپنے ارد گرد ایسے اوباش صفت لڑکوں پر نظر رکھیں اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کریں ،
کالج اور یونیورسٹی کی طالبات اور جاب کرنے والی خواتین سے گزارش ہیکہ ایسے عناصر سے بلیک میل ہونے کے بجائے اپنے متعلقہ پولیس اسٹیشن پر کمپلین کریں تاکہ ایسے عناصر کی روک تھام کی جا سکے ۔

اطلاع براہے عوام الناس
14/07/2025

اطلاع براہے عوام الناس

12/07/2025

مجاہداول کی دسویں برسی کے موقع پر پاک فوج اور
پولیس کے دستے کی سلامی۔۔

غازی آباد باغ،10 جولائی 2025 ,,سابق وزیرِ آعظم آزادکشمیر مجاہدِ اول سردار عبدالقیوم خان (مرحوم) کی برسی جاری،سابق وزیرِا...
10/07/2025

غازی آباد باغ،
10 جولائی 2025 ,,
سابق وزیرِ آعظم آزادکشمیر مجاہدِ اول سردار عبدالقیوم خان (مرحوم) کی برسی جاری،

سابق وزیرِاعظم سردار عتیق احمد خان ، DSP ہیڈ کوارٹر باغ ، SDPO دھیرکوٹ ،SDM دھیر کوٹ سمیت دیگر محکمہ جات کے آفیسران اور سِول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت ،
ڈسٹرکٹ پولیس باغ اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،.
مجاہدِ اول مرحوم کی بخشش و بلندی درجات اور ملک و ملت کی سلامتی کیلیے خصوصی دعا کی گئی۔

ڈی ایس پی HQ باغ سیاب احمد عباسی ، PDSP باغ راجہ ذوالفقار اور انسپکٹر cia طارق محمود نے CIA سٹاف باغ کا  مطابقِ پولیس قو...
09/07/2025

ڈی ایس پی HQ باغ سیاب احمد عباسی ، PDSP باغ راجہ ذوالفقار اور انسپکٹر cia طارق محمود نے CIA سٹاف باغ کا مطابقِ پولیس قوائد زائد المعیاد روزنامچہ جات کو تلف کروا دیا۔

Address

District Bagh
Bagh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when S.Sayyab Abbasi AJK Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share