District Police Bagh

  • Home
  • District Police Bagh

District Police Bagh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Police Bagh, Police station, SP office Bagh, .
(1)

01 جُون 2026,ایس ایس پی باغ سید عباس علی نے اپنے آفس میں میڈیا ٹاک کی ,جس میں اُنہوں نے بتایا کہ ندیم بیگ ولد ظفر اقبال ...
01/06/2026

01 جُون 2026,
ایس ایس پی باغ سید عباس علی نے اپنے آفس میں میڈیا ٹاک کی ,
جس میں اُنہوں نے بتایا کہ ندیم بیگ ولد ظفر اقبال سکنہ ڈوبہ بھیڈی نے درخواست دی کہ وہ 15 مئی 2026 کو حویلی ایک شادی میں شرکت کیلیے گیا اور 18 مئی کو واپس آیا تو اُس کے مکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور نامعلوم سارقان اُس کے گھر سے 25 لاکھ مالیت کے تین عدد سونے کے زیورات کے سیٹ اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقدی چُرا لے گئے درخواست موصول ہونے پر SSP باغ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر باغ فیض الرحمان عباسی کی سربراہی میں SHO تھانہ سٹی باغ امجد حسین، منیر حسین شاہ Asi , اشتیاق عباسی iHC, نصیر راٹھور SG اور عبدالقدیر Fc پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید تکنیکی ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارت سے شبانہ روز کی محنت سے ملزم بلال راٹھور ولد محمد الطاف سکنہ پلنگی ضلع حویلی حال مقیم ضلع پُلی باغ کو علاقہ پاکستان سے گرفتار کرتے ہوئے مالِ مسروقہ تین عدد سونے کے سیٹ جن کی مالیت تقریباً 25 لاکھ بنتی ہے برآمد کر لیے۔نقدی رقم سے ملزم نے ایک عدد موبائل خریدا وہ بھی پولیس نے برآمد کر لیا۔
باغ پولیس کی تفتیشی ٹیم کی بہترین کارگزاری پر SSP باغ نے تعریفی سرٹیفکیٹ دیے ، مستغیثِ نے پولیس کی تفتیشی ٹیم کو مالے ڈالے اور مبارکباد دی۔
عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہیکہ اپنے گھروں کو اچھی طرح لاک کریں اور جب کہیں جائیں تو نقدی رقم اور زیورات ساتھ لے جائیں یا کسی محفوظ مقام پر رکھ کر جائیں تاکہ چوری کی وارتوں میں کمی آ سکے۔ ترجمان پولیس باغ

عیدالاضحیٰ مبارک، ایس ایس پی باغ سید عباس علی نے تھانہ سٹی باغ میں جوانان کے ساتھ عید منائی،  اُنہوں نے تھانہ سٹی کے لاک...
27/05/2026

عیدالاضحیٰ مبارک،

ایس ایس پی باغ سید عباس علی نے تھانہ سٹی باغ میں جوانان کے ساتھ عید منائی،
اُنہوں نے تھانہ سٹی کے لاک اپ میں موجود قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور اُنہیں مِٹھائی پیش کی ، اس موقع پر ایس ایس پی باغ نے کہا کہ ہمیں نفرت جُرم سے ہے اِنسان سے نہیں ۔

سب ڈویژن دھیرکوٹ ،

تھانہ دھیرکوٹ میں SDPO راجہ انصر سجاد نے پولیس جوانان سے عید مِلی ،انہیں عیدی دی اور لاک اپ میں موجود قیدیوں کو مِٹھائی دی۔ ترجمان پولیس باغ

تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔
27/05/2026

تمام اہلِ اسلام کو عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔

ایس ایس پی باغ سید عباس علی شاہ کی خُصوصی ہدایت پر عوم الناس کی سہولت کیلیے عید تعطیلات میں ضلع باغ کے سیاحتی مقامات لسڈ...
25/05/2026

ایس ایس پی باغ سید عباس علی شاہ کی خُصوصی ہدایت پر عوم الناس کی سہولت کیلیے عید تعطیلات میں ضلع باغ کے سیاحتی مقامات لسڈنہ ،سُدھن گلی اور گنگا چوٹی آنے والے سیاح حضرات کی رہنمائی کیلیے ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے ، ٹریفک پولیس باغ کے جو آفیسران و جوانان آپ کی رہنمائی اور مدد کیلیے اِن مقامات پر موجود ہوں گے اُن کےنام، ڈیوٹی پوائنٹ اور موبائل نمبرات آویزاں کیے گئے ہیں کسی بھی ایمرجینسی کی صورت میں اِن سے رابطہ کریں ۔ ترجمان پولیس باغ

ایس ایس پی باغ سید عباس علی کی خصوصی ہدایت پر باغ پولیس کی انٹری پوائنٹس پر سخت چیکنگ جاری ، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی ...
23/05/2026

ایس ایس پی باغ سید عباس علی کی خصوصی ہدایت پر باغ پولیس کی انٹری پوائنٹس پر سخت چیکنگ جاری ،
تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او دھیرکوٹ راجہ انصر اور ایس ایچ او تھانہ دھیرکوٹ راجہ سہیل کی نگرانی میں چوکی پولیس گُجر کوہالہ نے دورانِ چیکنگ ملزمان شعیب ولد مقصود ، عدنان ولد سفیر اور عدیل ولد مختیار ساکنان بکوٹ تحصیل وضلع ایپٹ آباد سے بغیر لائسنس کے اسحلہ دو عدد پستول برامد کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ،
مقدمہ درج ، تفتیش جاری،
عوام الناس کی جان و مال اور عِزتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلیےہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔ SSP باغ

ایس ایس پی باغ سید عباس علی شاہ کا ہاڑی گہل پولیس چوکی کا وِزٹ، چوکی پر تعینات عملہ سے ملاقات کی ، چوکی آفیسر محمد سلیم ...
23/05/2026

ایس ایس پی باغ سید عباس علی شاہ کا ہاڑی گہل پولیس چوکی کا وِزٹ،
چوکی پر تعینات عملہ سے ملاقات کی ،
چوکی آفیسر محمد سلیم خان نے پولیس چوکی اور دیگر امور پر بریفنگ دی،
ایس ایس پی باغ نے موجودہ ملکی صورتِ حال کے پیشِ نظر انتہائی مستعد رہ کر ڈیوٹی سر انجام دینے، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں ۔ ترجمان پولیس باغ

انجمن تاجران ریڑہ کی طرف سے باغ پولیس کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں  تین ماہ قبل ریڑہ بازار میں ایک د...
22/05/2026

انجمن تاجران ریڑہ کی طرف سے باغ پولیس کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں تین ماہ قبل ریڑہ بازار میں ایک دکان پر ہونے والی چوری کی واردات کے بعد پولیس ٹیم کی محنت اور کاوِش سے چوری شُدہ رقم مبلغ 1450000 روپے برآمد کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے پر باغ پولیس کی جملہ انویسٹیگشن ٹیم کو مبارکباد دی اور اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 19 فروری 2026 کو ریڑہ بازار میں ایک ہارڈوئیر کی دکان پر نامعلوم سارقان نے نقب لگا کر نقدی رقم مبلغ 1450000 روپے چوری کر لیے تھے جس پر مقدمہ نمبر 57/26 رجسٹر کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا ۔ گزشتہ اڑھائی ماہ سے اس پر تفتیش کا عمل جاری تھا جس پر باغ تعینات ہونے پر SSP سید عباس علی نے ایک نئی پولیس انویسٹیگیشن ٹیم DSP ہیڈکوارٹر باغ فیض الرحمان عباسی کی نگرانی میں بنائی جس میں si گوہر عارف انچارج CiA, غلام مصطفیٰ ، وقار حمید ، حسنین شاہ کنسٹیبلان شامل ہیں جنہوں نے شبانہ روز کی محنت اور مختلف جدید ذرائع کے استعمال سے ملزمان محمد اسحاق ولد محمد روشن، تصویر حسین ولد غلام حسین ، وحید عالم ولد عالم حسین ساکنان بھاٹہ کوٹ تحصیل ممتاز آباد کوٹریس کر کے گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ رقم مبلغ 1450000 روپے برامد کر لی جِس پر انجمن تاجران ریڑہ اور دیگر معززینِ علاقہ نے SSP باغ ، DSP باغ اور جملہ تفتیشی ٹیم کو مبارکباد دی اور پھول پیش کیے ،
اس موقع پر SSP باغ نے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران ریڑہ کے ذمہ داران اور دیگر معززینِ علاقہ کا اِس پُرتکلف اور پُر خلوص پارٹی دینے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے تاجران کےنام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پولیس کا ساتھ دیں اپنی دکانوں پر اچھے لاک لگائیں ، نقدی رقم اورجیولری کو کسی مضبوط سیف میں محفوظ کریں ، پولیس گشت کیساتھ ساتھ چوکیداری نظام پو بھی بہتر بنائیں تاکہ ہم سب ملکر لوگوں کی جان و مال اور اِملاک کا تحفظ یقینی بنا سکیں ۔ ترجمان پولیس باغ

ایس پی آفِس باغ،۲۲ مئی 2026، ایس ایس پی باغ سید عباس علی اور  ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر باغ فیض الرحمان عباسی نے محمد لیاقت خ...
22/05/2026

ایس پی آفِس باغ،
۲۲ مئی 2026،
ایس ایس پی باغ سید عباس علی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر باغ فیض الرحمان عباسی نے محمد لیاقت خان کو تفتیشی آفیسر پروموٹ ہونے پر رینک پہنائے اور مبارکباد دی،
اس موقع پر SSP باغ نے کہا کہ پروموشن ہر ایک ملازم پولیس کا حق ہے اور میرٹ کی بنیاد پر سب کو پروموٹ کیا جاتا ہے یہ ایک بہترین احساس ہے اور اس سے ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے امید ہے کہ پروموٹ ہونے والے آفیسران پہلے سے زیادہ دلچسپی اور ذمہ داری سے کام کریں گے۔ ترجمان پولیس باغ

ڈپٹی کمشنر باغ جناب عاصم اعوان نے SSP باغ سید عباس علی ، DSP ہیڈکوارٹر فیض الرحمان عباسی اور SHO سٹی باغ امجد حسین کو چو...
20/05/2026

ڈپٹی کمشنر باغ جناب عاصم اعوان نے SSP باغ سید عباس علی ، DSP ہیڈکوارٹر فیض الرحمان عباسی اور SHO سٹی باغ امجد حسین کو چوری کی مختلف وارداتوں کو ٹریس کرنے اور مالِ مسروقہ برامد کرنے پر SP آفس آ کر مبارک باد دی پھول پیش کیے اور مالا پہنائی،
اس موقع پر جنابِ ڈپٹی کمشنر نے پولیس کی تمام تفتیشی ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ بِلا شُبہ باغ پولیس انتہائی لگن اور محنت سے اپنے فرائضِ منصبی سرانجام دے رہی ہے۔ ترجمان پولیس باغ

سی آئی اے پولیس باغ کی کارروائی،رات کی تاریکی میں نقب لگا کر ریڑہ بازار میں ایک دکان سے نقدی 1450000 روپے چرانے والے ملز...
19/05/2026

سی آئی اے پولیس باغ کی کارروائی،
رات کی تاریکی میں نقب لگا کر ریڑہ بازار میں ایک دکان سے نقدی 1450000 روپے چرانے والے ملزمان گرفتار کرکے مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ۔ ترجمان پولیس باغ

Address

SP Office Bagh

16500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Bagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Police Bagh:

  • Want your organization to be the top-listed Government Service?

Share