26/01/2020
آج پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول وسیم عباسی صاحب اور راقم کی دعوت پر ادبی کونسل,اسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر آذاد جموں و کشمیر کے چئیرمین محمد بلال ہاشمی صاحب ریڈ سکول ہل تشریف لائے. ان کے ہمراہ تھے ادبی کونسل آذاد کشمیر شعبہ طلباء کے صدر احتشام حبیب,پریس سیکرٹری آذاد کشمیر میر اسد,صدر شعبہ طلباء ضلع مظفرآباد ثقلین عباسی اور زاہد عباسی تھے.بندہ نے ریڈ سٹاف ہل کے ساتھ مل مہمانوں کا استقبال کیا. تقریب سے پرنسپل ادارہ ہذا وسیم عباسی صاحب اور مہمان خصوصی بلال ہاشمی صاحب نے خطاب کیا. معزز مہمان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ "علم و ادب کے فروغ کے لیے ریڈ ہل کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی.ادبی کونسل تحصیل دھیرکوٹ کی باڈی میں ادارے کے بچوں کو شامل کیا جائے گا.انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ایک ماہ کے اندر اس ادارے کو 5000 کتابوں کی ایک لائبریری بھی دیں گے. آل آذاد کشمیر اسپیچ کمپیٹیشن میں ریڈ ہل کے اسٹوڈنٹس بھی حصہ لیں گے" بعد ازاں جناب کی حضرت مولانا امتیاز عباسی صاحب سے بھی ملاقات ہوئی. اس کے بعد نوجوان صحافی انضمام جنجوعہ نے ان سے انٹرویو لیا. جو جلد اخبارات کا حصہ ہوگا. میں چئیرمین ادبی کونسل بلال ہاشمی صاحب اور ان کے ساتھ آنے والے تمام معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں ہمارے ادارے کے لیے وقت نکلا اور ہمارے پروگرام کی رونق بنے. چئیرمین صاحب کا ہمارے ادارے کو ایک عدد لائبریری دینے پر اپنی جانب,ریڈ ہل کی جانب سے اور عوام علاقہ کی جانب سے شکریہ ادا کرتا ہوں. موسم کی خرابی کی وجہ ہم ایک بڑا پروگرام نہ کرسکے. ہمارے پلان میں یہ بات شامل تھی کہ معززین علاقہ کو دعوت دیں مگر موسم کی خراب صورت حال آڑے آئی.انشاءاللہ تعالی ہم علم و ادب کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے. از قلم باسط علی عباسی سیکرٹری اطلاعات ادبی کونسل اسپورٹس,یوتھ اینڈ کلچر شعبہ طلباء تحصیل دھیرکوٹ.