13/07/2026
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، دریائے سندھ پر ڈاکہ ڈالنے اور پانی کو بطورِ ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کے خلاف ضلع بدین میں “مرسوں مرسوں، سندھو نہ ڈیسوں” ریلی
ضلع بدین کے عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دریائے سندھ ہماری زمینوں، روزگار اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ سندھ کے پانی پر کسی بھی قسم کے ناجائز قبضے کی کوشش کو بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا، اور اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر متحد ہو کر آواز بلند کی جاتی رہے گی۔
مرسوں مرسوں، سندھو نہ ڈیسوں!