PTI Election 2023-24

PTI Election 2023-24 This page is all about election support to PTI.

30/10/2024

‏زمینی خداؤں نے سب کچھ کر کے دیکھ لیا

جاوید ہاشمی کانفرنس۔ فیل
عائشہ گلالئی سکینڈل۔ فیل
ریحام خان کتاب۔ فیل
یہودی کارڈ۔ فیل
آڈیو لیکس۔ فیل
ترین اور علیم پروپیگنڈا۔ فیل
قادیانی کارڈ۔ فیل
مانیکہ زبردستی طلاق بیانیہ۔ فیل
کوکین، شراب بیانیہ۔ فیل
خٹک، چوہان، ڈار الزامات۔ فیل
عدت، نکاح بیانیہ۔ فیل
توشہ خانہ پروپیگنڈا۔ فیل
بنی گالا منی ٹریل کیس۔ فیل
3 دفعہ مارنے کی سازش۔ فیل
سائیفر سیکریٹ ایکٹ۔ فیل
تنگ جیل میں اذیت دیکر توڑنا۔ فیل
ڈیل کرنے کی کوشش۔ فیل
200 جعلی مقدمات۔ فیل
میڈیا پر عمران خان کو بین کرنا۔ فیل
9 مئی کروا کر غدار بنانا۔ فیل
آزاد صحافیوں پر ظلم۔ فیل
میڈیا پر نام کی پابندی۔ فیل
پنجاب الیکشن دھاندلی۔ فیل
ڈیل کر کے بھگوڑا بنانا۔ فیل
پارٹی پر پابندی کی کوشش۔ فیل
کینسر ہسپتال فنڈز پروپیگنڈا۔ فیل
پارٹی جھنڈے پر پابندی۔ فیل
کشمیر حکومت سازش۔ فیل
گلگت بلتستان حکومت سازش۔ فیل
گستاخی ختم نبوت بیانیہ۔ فیل
پارٹی جلسوں پر پابندی۔ فیل
لیگل ٹیم کو دھمکیاں۔ فیل
اندرونی غدار بلیک میلنگ۔ فیل
بہنوں پر بوگس کیس۔ فیل
فوج مخالف بیانیہ۔ فیل
بلے کا نشان چھیننا۔ فیل
پارٹی سے کئی پارٹیاں بنانا۔ فیل
کشمیر سے غداری بیانیہ۔ فیل
یہودی ریاست تسلیم بیانیہ۔ فیل
ورکرز، بچوں، عورتوں پر ظلم۔ فیل
رہنماؤں و کارکنان کے کاروبار بند کرنا۔ فیل

بے شک اللہ الحق ہے جھوٹ اور طاغوت کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے، یہ وقت بھی گزر جائے گا اللہ تعالیٰ عمران خان اور ان کے ساتھ کھڑے ہوئے تمام لوگوں کو صبر و استقامت اور ہمت فرمائے۔ آمین

27/01/2024

الیکشن 8 فروری کو ہونگے لیکن ادھر آج ہی الیکشن ہوگا
🏏 PTI
🐅 Pmln

27/01/2024
27/01/2024

خوف کے بت ٹوٹ چکے اللّٰہ پاک پاکستان اور پاکستانی عوام اور غیرت مند لیڈروں کی حفاظت فرمائے آمین ثم آمین جزاک اللّٰہ خیرا

27/01/2024

ایک بات الحمد اللّٰہ اب جو بھی خان کے ساتھ ہے وہ بکنے والا نہیں ہے کیونکہ جو ظلم و جبر کی پرواہ نہیں کرتے پیسہ انھیں خرید نہیں سکتا اب کی بار جو حکومت بننے جار ہے وہ بہت ہی کامیاب حکومت ہو گی

27/01/2024

حقیقت یہ ہے کہ آج پی ٹی آئی جو بھی جس مقبولیت پر صرف اور صرف پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی وجہ سے ہے میں خود نہیں جانتا تھا سیاست کو مجھے سیاست کے متعلق علم سوشل میڈیا نے دیا ہے

27/01/2024

اب کے بار جو فیصلے ہوں گئے وہ صرف اور صرف عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہوں گے عوام کے لئے ہوں گے

20/01/2024

*کیا فائدہ انتخابی نشان شیر رکھنے کا جب بندے کی ہر روز کتے والی ہوتی ہو*
😂😂😂

20/01/2024

ضروری نہیں ہر کوئ آپ کو سمجھ پاۓ،

ترازو صرف وزن بتا سکتا ہے، میعار نہیں....

17/01/2024

‏نشان ایسے یاد کروائیں گے جیسے بچے کو سبق یاد کروایا جاتا ہے
آپ کا پالا اس بار "باشعور" قوم سے پڑا ہے 🔥 8 فروری

16/01/2024

یہ انکی خام خیالی ہے، عمران خان یا اسکی سیاست نے ختم ہونا ہوتا اللہ پاک کبھی بھی عوام کے دلوں میں عمران خان کی محبت نہ ڈالتا اور نہ ہی آج عوام کو عمران خان سے ہمدردی ہوتی، عمران خان کو کسی نے نہیں بنایا تھا یہ سب اللہ کا کرم اور عوام کی بدولت تھا انکی سب سے بڑی تکلیف ہی یہی ہے کہ یہ جس پر ہاتھ رکھتے ہیں وہ اسے لے آتے ہیں مگر انکی ساری گیم خراب ہی تب ہوئی جب عمران خان سیاست میں آیا اور مقبول ترین لیڈر بن گیا اور انکے کنٹرول میں نہیں آیا، جن کو کمپنی سرکار بناتی ہے وہ نوازشریف اور بھٹو کی طرح سیاست میں آتے ہی اقتدار میں آجاتے ہیں انہیں عمران خان کی طرح 22 سال جدوجہد نہیں کرنی پڑتی، کمپنی سرکار نے واقعی بڑے بڑے کھلونے بنائے ہیں مگر عمران خان انکی پہنچ سے دور تھا ہے اور رہے گا کیونکہ اس نے اپنی شہرت خود کمائی ہے پہلے کرکٹ کے ذریعے اسکے بعد فلاحی کاموں کے ذریعے اور پھر سیاست میں کرپٹ ترین مافیا کے خلاف سیاست کرکے اس لیے کمپنی اور اسکے ٹاؤٹ اپنے ذہن سے یہ وہم نکال دیں کہ عمران خان انکی وجہ سے بنا تھا، ٹھیک ہے کھلونے بنانے والی کمپنی نے نواز شریف جیسے اور بھی بہت سے کھلونے بنائے ہیں مگر عمران خان کی عوام میں مقبولیت اور اسکے بیانیے کی عوام تک رسائی پر کمپنی اپنا ٹیگ لگانے کوشش نہ کرے کیونکہ جو کھلونے کمپنی بناتی ہے انہیں توڑتی نہیں ہے انکی حفاظت کرتی ہے انہیں سنبھال کر رکھتی ہے، کبھی انہیں لندن میں سنبھال کر رکھتی ہے تو کبھی عرب امارات میں تو پھر کبھی امریکہ میں تاکہ بوقت ضرورت ان کے ساتھ کھیلا جاسکے، جیسے آجکل کھیلا جارہا ہے، اپنے بنائے کھلونوں سے کمپنی ڈیل کرتی ہے انہیں ڈھیل دیتی ہے اور انکے اوپر ہمیشہ اپنی ٹانگ اوپر رکھتی ہے، اس لیے کمپنی اور اسکے ٹاؤٹس سے گزارش ہے کہ عمران خان پر اپنا ٹیگ لگا یہ دکھانے کی کوشش ہرگز نہ کریں کہ جیسے عمران خان کو شہرت کمپنی نے دی تھی بقول عمران خان کے کہ "جب تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے میں تب پاکستان کا نام روشن کررہا تھا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا دفاع کررہا تھا
اگر کمپنی واقعی کسی کو بناتی ہے یعنی شہرت اور مقبولیت دیتی ہے تو آج نواز شریف کے کالے کارناموں پر سفید پینٹ کرکے عوام کے سامنے اسے پاک صاف کیوں ثابت نہیں کرسکی، کمپنی کے ٹاؤٹس کے بقول کمپنی ہی شہرت دیتی اور چھینتی ہے تو پھر کمپنی جہانگیر ترین، پرویز خٹک، علیم خان اور سب سے بڑھ کر نوازشریف اور بلاول کو عوام میں مقبول کیوں نہیں کر پارہی؟ اسکی وجہ یہ ہے کہ اس بار سامنے عمران خان ہے
ایک اور مزے کی بات بات بتاؤں آپ کو کہ یہ جو دور چَل رہا ہے وہ عمران خان کا دور چل رہا ہے جو عمران خان کو چھوڑ کر جارہا ہے عوام کے دلوں میں اسکے لیے نفرت پیدا ہوجاتی ہے اور جو عمران خان کا ساتھ نبھا رہا ہے عوام اسے اپنے ماتھے کا جھومر بنا رہی ہے، شیر افضل خان مروت، بیرسٹر گوہر، لطیف کھوسہ، شعیب شاہین، ابوزر سلمان نیازی، نعیم حیدر پنچوتھہ، سلمان صفدر، بیرسٹر علی ظفر، اور بھی بہت سے نام ہیں جنہیں پاکستانی قوم پہلے جانتی تک نہیں تھی آج سب کے سب ہیرو بنے ہوئے ہیں، اور دوسری طرف فواد چوہدری، فیاض چوہان، پرویز خٹک، جہانگیرترین علیم خان فیصل واوڈا اور بھی بہت سے جو عمران خان کو چھوڑ گئے آج انکا نام تک کوئی نہیں لیتا
یہ ہے عمران خان کی شخصیت اور اسکا کرزمہ
اس لیے کمپنی اور اسکے ٹاؤٹس اپنا یہ وہم دور کرلیں کہ عمران خان انکی وجہ سے بنا تھا، عمران خان اپنے بَل بوتے پر آیا تھا اور آئندہ بھی آئے گا ان شاءﷲ
کمپنی کا اصل مسئلہ ہی یہی ہے کہ انکو پاکستان میں اپنے آپ سے زیادہ پاپولر کوئی سیاسی لیڈر وارے ہی نہیں کھاتا، اور عمران خان اس وقت پاپولر لیڈر ہے اس بات کو کمپنی نے خود تسلیم کیا ہے جب اس سے اسکی پارٹی کا انتخابی نشان واپس لیا گیا اور اس پر بوگس مقدمات بنائے گئے
جو ہوگا وہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے مگر آپ ابھی اس بات پر غور کریں کہ طاقت کے نشے میں مگن کمپنی پہلے تو عمران خان کے ڈر سے الیکشن ہی نہیں کروا رہی تھی اور جب کروانے کا ارادہ کیا تو عمران خان کی پارٹی سے بَلے کا نشان واپس لیا، ابھی انکا خوف یہاں ختم نہیں ہوا اب تک تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے اور اسکے امیدواروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں
پھر کہتے ہیں ہم نے بنایا اور ہم نے بکھیرا، تمہاری تو اپنی یہ حالت ہے کہ کرپشن میں لتھڑے لوگوں کو انکی گند کی ٹوکری سمیت عمران خان کے ڈر سے اپنے سر پہ اٹھایا ہوا ہے، پوری ریاستی مشینری انکے تابع کرنے کے باوجود بھی انکو سادہ اکثریت نہیں دلا سکتے تاکہ حکومت بنا سکیں اسکے لیے بھی عمران خان کے نامزد کردہ امیدواروں پر تکیہ کیے بیٹھے ہیں
آخر میں ایک اور اہم بات 12 اکتوبر 1999 کا واقعہ 9 مئی سے بڑا تھا اور ارجینل بھی تھا جب پاکستان کے حاضر سروس چیف کے طیارے کو پاکستان میں اترنے کی اجازت نہیں دی گئی اسکی اور اسکے ساتھ اور بھی بہت سے مسافروں کی جان خطرے میں ڈالی گئی، اور یہ سب کچھ کرنے والا نوازشریف پاکستان میں تیسری بار وزیراعظم بنا اور اب چوتھی بار اسے وزیراعظم بنانے کی ناکام کوشش ہورہی ہے
یاد رہے کہ 9 مئی پر آج تک تحقیقات نہیں ہوئیں اور 12 اکتوبر پر تحقیقات ہوئیں، کمیشن بنائے گئے
جس 9 مئی کی آڑ میں عمران خان کے خلاف سب کچھ ہورہا ہے. اس وقت عمران خان گرفتار تھا اور 12 اکتوبر کو نوازشریف آزاد تھا جب اس نے یہ کھیل کھیلا
اس لیے عوام کو بیوقوف سمجھنا چھوڑ دیں تاکہ آپ کو بھی حقیقت دکھائی دے، شکریہ

Address

Village Tarai Golarchi Badin
Badin
72220

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Election 2023-24 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share