23/04/2026
شکریہ چیئرمین بلاول بھٹو زردار
شکریہ سندھ حکومت
خیرپور کے عوام کے لیے ایک اور تاریخی خوشخبری —
سندھ پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جو عوامی خدمت کے سفر میں ایک نمایاں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کے، سنیئر رہنما پیپلز پارٹی سابق وزیراعلیٰ سندھ، سید قائم علی شاہ جیلانی وزیراعلیٰ سندھ، سید مراد علی شاہ ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور سینئر پارلیامیئنٹریئن اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا جن کی کاوشوں سے خیرپور کے عوام کے لیے 10 بسوں کا یہ قیمتی تحفہ فراہم کیا گیا۔
یہ صرف بسیں نہیں، بلکہ عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کی ایک نئی علامت ہیں۔ یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت عملی میدان میں موجود ہے۔
اب خیرپور کے عوام کو بہتر، محفوظ اور باوقار سفری سہولیات میسر آئیں گی — اور یہی حقیقی عوامی خدمت کی پہچان ہے۔
یہ شاندار اقدام عوامی سہولت اور جدید ٹرانسپورٹ کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے ضلع خیرپور کے شہریوں کو روزمرہ آمد و رفت میں نمایاں آسانی حاصل ہوگی۔