Rescue 1122 Attock

Rescue 1122 Attock Official page RESCUE 1122 Attock

پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک 30 مئی 2026*ریسکیو 1122 اٹک نے عیدالاضحیٰ 2026 کے تین روز کے دوران 498 افراد کو ریس...
30/05/2026

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
30 مئی 2026

*ریسکیو 1122 اٹک نے عیدالاضحیٰ 2026 کے تین روز کے دوران 498 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کیں*

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے عیدالاضحیٰ پر ریسکیو سروسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 اٹک کنٹرول کو 27 مئی سے 29 مئی 2026 کے دوران مجموعی طور پر 2872 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں جن میں 535 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان ایمرجنسیز میں 374 میڈیکل، 58 روڈ ٹریفک حادثات، 06 کرائم کیسز، 21 آگ لگنے کے واقعات اور 60 دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز شامل تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عید کے تین روز کے دوران مجموعی طور پر 498 مریضوں کو ایمرجنسی سروسز فراہم کی گئیں جبکہ 28 مریضوں کو پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت راولپنڈی کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ریسکیو 1122 کا اوسط رسپانس ٹائم تقریباً 8 منٹ رہا

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں، مویشی منڈیوں، تفریحی مقامات اور حساس علاقوں میں ریسکیو اہلکار، ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور موٹر بائیک ایمبولینسز مسلسل الرٹ رہیں جبکہ دریاؤں اور نہری علاقوں میں خصوصی مانیٹرنگ بھی جاری رکھی گئی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو اہلکاروں کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید جیسے خوشیوں بھرے موقع پر بھی ریسکیو اہلکار عوامی خدمت کے لیے فرنٹ لائن پر موجود رہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار رہے۔

*ریسکیو 1122 اٹک نے عید الضحی کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان جاری کر دیا۔  ڈاکٹر میاں اشفاق*   سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈ...
24/05/2026

*ریسکیو 1122 اٹک نے عید الضحی کے حوالے سے ایمرجنسی کوریج پلان جاری کر دیا۔ ڈاکٹر میاں اشفاق*

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے خصوصی احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے عید الضحی کے لیے ریسکیو ایمرجنسی کوریج پلان جاری کر دیا ہے۔ عید الضحی کی تعطیلات کے دوران ریسکیورز کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے چھٹیاں بھی منسوخ کر دیں گئیں ہیں۔ چاند رات اور عید کی نماز کے اجتماعات کے دوران بھی اہم مقامات پر ریسکیورز ایمرجنسی میڈیکل کوریج مہیا کریں گے تا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔ مزید براں انہوں نے بتایا کہ ریسکیورز ضلعی حکومت کی جانب سے لگائی گئیں مویشی منڈیوں میں بھی میڈیکل کوریج مہیا کر رہے ہیں۔ ریسکیو ایمبولینسز، فائر وہیکلز اور موٹربائیک ایمبولینسز کے اہم مقامات پر میڈیکل پوائینٹس بنائے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عوام الناس سے خصوصی طور پر اپیل کی ہے کہ عید کی تعطیلات میں نہروں اور دریاوؤں میں نہانے سے گریز کریں خصوصی طور پر اپنے بچوں کا خیال رکھیں، دفعہ144کا نفاذ کر دیا گیا ہے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ریسکیو 1122ہمہ وقت آپ کی خدمت کے لیے تیار ہے

20/05/2026
پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک  20 مئی 2026 *ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 اٹک کی جانب سے دریائے سندھ پر...
20/05/2026

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
20 مئی 2026

*ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 اٹک کی جانب سے دریائے سندھ پر شادی خان کے مقام پر فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد۔*

سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ریسکیو 1122 اٹک نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی قیادت میں دریائے سندھ شادی خان کے مقام پر ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے بڑی سطح پر عملی مشقوں کا انعقاد کیا۔
ان عملی مشقوں میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور اس کے رضاکاروں، لائیوسٹاک، سول ڈیفنس، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ مشقوں کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حضرو ڈاکٹر عمران رفیق تھے جنہوں نے مشقوں کا معائنہ کیا اور ریسکیو 1122 سمیت تمام اداروں کی تیاریوں کو سراہا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے مہمان خصوصی کو ریسکیو کی تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ان مشقوں کا مقصد اداروں کے مابین ہم آہنگی، وسائل کی جانچ، اور ریسپانس کی بروقت تیاری کو یقینی بنانا ہے۔

فرضی مشقوں میں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے کشتیوں کے ذریعے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور فیلڈ ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ تیراکی کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کرنے اور غوطہ خوروں نے ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے کی مہارتیں بھی پیش کی۔ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا جو ضلعی کنٹرول روم سے مربوط رہا،

اسسٹنٹ کمشنر عمران رفیق نے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کی تیاریوں کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ مزید کہا کہ ریسکیو1122 اور دیگر ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

19/05/2026
ریسکیو 1122 نارووال کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد نعیم اختر 19 مئی 2025 کو دورانِ ریسکیو آپریشن شہید ہوئے۔ �urdu...
14/05/2026

ریسکیو 1122 نارووال کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد نعیم اختر 19 مئی 2025 کو دورانِ ریسکیو آپریشن شہید ہوئے۔ �
urdupoint.com +2

پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک 07 مئی 2026 *ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک میں ہنگامی صورتحال اور آتشزدگی سے نمٹنے کی...
07/05/2026

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
07 مئی 2026

*ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک میں ہنگامی صورتحال اور آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کی جانب سے فرضی موک ایکسرسائز کا انعقاد*

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک میں کسی بھی ہنگامی صورتحال، آتشزدگی یا حادثاتی واقعہ سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 اٹک اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ایک جامع فرضی موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موک ایکسرسائز کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری، بروقت رسپانس اور باہمی کوآرڈینیشن کا جائزہ لینا تھا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
موک ایکسرسائز میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب انیل سعید، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق، سی ای او ہیلتھ، محکمہ جنگلات، محکمہ سوشل ویلفیئر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کی۔
ایکسرسائز کے دوران ہسپتال کی عمارت میں فرضی آگ لگنے کا منظر پیش کیا گیا، جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔ بلڈنگ میں پھنسے ہوئے افراد، زخمیوں اور مریضوں کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ مختلف منزلوں پر موجود افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید نے ریسکیو 1122 اور تمام متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی موک ایکسرسائزز ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے نہایت ضروری ہیں، جن سے اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور باہمی رابطوں میں بہتری آتی ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے موک ایکسرسائز کی نگرانی کی اور تمام اداروں کے تعاون کو قابلِ ستائش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 اٹک 25 اپریل 2026 *فتح جنگ: کوہاٹ روڈ، آئل ٹینکر اور کار کے درمیان تصادم، 01 خاتون جاں ...
25/04/2026

پنجاب ایمرجنسی سروسز
ریسکیو 1122 اٹک
25 اپریل 2026

*فتح جنگ: کوہاٹ روڈ، آئل ٹینکر اور کار کے درمیان تصادم، 01 خاتون جاں بحق، 03 افراد زخمی*

تفصیلات کے مطابق تحصیل فتح جنگ میں کوہاٹ روڈ کالج موڑ کے قریب آئل ٹینکر اور کار کے درمیان حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 37 سالہ زوجہ محمد بنارس موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور 3 افراد زخمی ہوئے جن میں 32 زوجہ محمد اقبال، 4 سالہ ریحان اور 52 سالہ اقبال شامل ہیں۔ تمام متاثرہ افراد کا تعلق کوہاٹ سے بتایا جاتا ہے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا۔
زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے راولپنڈی منتقل کیا جا رہا ہے۔

Address

Attock City

Telephone

+923135353234

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Attock posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rescue 1122 Attock:

Share