07/04/2026
بھرتی کا اشتہار:
مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز (CHIs)
محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب کے تحت ضلع اٹک کی درج ذیل تحصیلوں میں213 خالی اسامیوں کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں:
تحصیلیں: اٹک، حضرو، پنڈی گھیب، حسن ابدال، فتح جنگ، اور جنڈ۔
اہلیت اور شرائط:
* تعلیمی قابلیت: چارج نرس، لیڈی ہیلتھ وزیٹر (LHV)، مڈوائف، یا کمیونٹی مڈوائف (CMW)۔
* رجسٹریشن: پاکستان نرسنگ کونسل (PNC)۔
* دیگر مہارت: اسمارٹ فون استعمال کرنے کی بنیادی مہارت۔
* عمر کی حد: زیادہ سے زیادہ 43 سال۔
* تجربہ: تجربہ کار امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔
مطلوبہ دستاویزات:
* سی وی (CV)، شناختی کارڈ (CNIC) اور ڈومیسائل کی 3 نقول۔
* متعلقہ ڈگری/ ڈپلومہ اور پی این سی (PNC) کارڈ۔
کام کی نوعیت (Nature of Job):
* بچوں کی نشوونما کی نگرانی اور غذائی کمی کا علاج۔
* بیماریوں (اسہال، نمونیا، ARI) کی روک تھام۔
* خاندانی منصوبہ بندی (FP) کی مختصر و طویل مدتی خدمات۔
* ٹی بی (TB) کے مریضوں کی اسکریننگ اور فالو اپ۔
* حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) اور زچگی کے بعد کی دیکھ بھال (ANC/PNC)۔
* گھر گھر جا کر ڈیٹا اکٹھا کرنا (Household Data Collection)۔
درخواست جمع کروانے کا طریقہ اور رابطہ:
خواہشمند امیدوار اپنی مکمل دستاویزات کے ساتھ فوری طور پر درج ذیل پتے پر رابطہ کریں:
آفس آف چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی (DHA) اٹک
فون نمبر: 0579316207