AlQalam Jowhar Nastaleeq

AlQalam Jowhar Nastaleeq القلم جوہر نستعلیق
آٹو کرننگ اور آٹو کشیدہ کے ساتھ

07/10/2021
01/10/2021
القلم جوہر نستعلیق کا نمونہ انڈیزائن میں آٹو کشیدہ کے آپشن کے ساتھ
21/09/2021

القلم جوہر نستعلیق کا نمونہ انڈیزائن میں آٹو کشیدہ کے آپشن کے ساتھ

القلم سیریز کے تمام فانٹس یک جا حاصل کریں
21/09/2021

القلم سیریز کے تمام فانٹس یک جا حاصل کریں

بسم اللہ الرحمن الرحیممحبان اردو کے لیے ایک اہم اطلاع ۔۔۔۔۔۔۔القلم جوہر نستعلیق کی آٹو کرننگ اور آٹو کشیدہ آپشنز کے ساتھ...
21/09/2021

بسم اللہ الرحمن الرحیم

محبان اردو کے لیے ایک اہم اطلاع ۔۔۔۔۔۔۔
القلم جوہر نستعلیق کی آٹو کرننگ اور آٹو کشیدہ آپشنز کے ساتھ تکمیل۔
آج سے کئی سال پہلے جب القلم تاج نستعلیق ریلیز کیا گیا تھا تب ہی ہمارے ایک دوست محمد دین جوہر مدیر سہ ماہی مجلہ ”جی“ کے تعاون سے نفیس نستعلیق کو بنیاد بنا کر القلم جوہر نستعلیق کی اشکال تیار کر کے مرتب کی گئیں اور یوں القلم جوہر نستعلیق کا کیریکٹر بیسڈ فونٹ تیار کیا گیا۔ بعد میں میں نے محسوس کیا کہ اسی کیریکٹر بیسڈ فانٹ کی مدد سے لگیچر جنریٹ کروائے جائیں اور فانٹ میں شامل کر کے لگیچر بیسڈ فانٹ تیار کیا جائے جو کہ فانٹ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کا باعث ہوگا چنانچہ میں نے چوبیس ہزار کے قریب لگیچرز تیار کرکے فانٹ میں شامل کر لیے۔ اب فانٹ تو تیار ہو چکا تھا لیکن کرننگ کی فراہمی ہنوز جوئے شیر لانے کے مترادف تھی۔
جب Sayed Zeeshan Asghar نے شبانہ روز محنت کے بعد اس مشکل ترین مرحلہ کو سر کرتے ہوئے جمیل نوری نستعلیق میں کامیابی سے کرننگ ڈال دی تو ایک امید پیدا ہوگئی کہ اب القلم جوہر نستعلیق کو بھی اسی طرح کی کرننگ میسر آئے گی ۔۔۔بالآخر خدا خدا کرکے وہ دن آہی گیا جب ہمارے پر زور اصرار پر جناب سید ذیشان نے اپنا کرننگ ٹول عوامی استفادہ کے لیے ریلیز کر دیا۔ چنانچہ اس ٹول کی مدد سے اور سید ذیشان کی ذاتی راہنمائی میں بالآخر القلم جوہر نستعلیق میں آٹو کرننگ کو شامل کر لیا گیا اور اس طرح یہ فانٹ نستعلیق فانٹس کی دنیا میں ایک قابل قدر اضافہ کے طور پر آمادہ و تیار ہوا۔ میں اپنے دوستوں محمد دین جوہر مدیر سہ ماہی ﹶجی“ عبدالمجید ، Sayed Zeeshan Asghar اور عارف کریم کا شکر گزار ہوں کہ اس فانٹ کی تیاری کے تمام مراحل میں مجھے ان کی مدد و تعاون حاصل رہا۔ خوصا سید ذیشان کا کہ انہوں نے خصوصا ہمارے اصرار پر اپنا کرننگ ٹول ریلیز کیا۔ اور فونٹ میں کرننگ ڈالنے میں بھی براہ رست مدد کی ان کی مدد کے بغیر یہ فانٹ مکمل نہ ہو پاتا۔

۔۔۔۔ یہ فانٹ خاص طور پر کتابوں کے لمبے متون کی کمپوزنگ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس فانٹ کے ساتھ متن کی کمپوزنگ ہاتھ کی کتابت جیسی معلوم ہوتی ہے۔

۔۔۔۔ یہ فانٹ جمیل نوری نستعلیق کے مسلسل استعمال سے پیدا ہونے والی یکسانیت اکتا جانے والے لوگوں کے لیے ذائقہ کی تبدیلی کا باعث ہوگا

۔۔۔۔ یہ فانٹ ان پیج، اوپن آفس، لبرے آفس اور ان ڈیزائن جیسے تمام سافٹ ویئرز میں کا آمد ہے تاہم ان پیج کا رینڈرنگ انجن کمزور اور پرانا ہونے کی وجہ سے اس سافٹ ویئر میں یہ فانٹ سست رفتاری سے چلے گا۔ جبکہ دیگر سافٹ ویئرز میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا

۔۔۔۔۔ ان ڈیزائن میں اس فونٹ کے ساتھ آٹو کشیدہ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے
=========
اس فانٹ کو سہ ماہی مجلہ ”فروغ نعت“ کی فنڈنگ کے لیے انتہائی کم قیمت پر لانچ کیا جارہا ہے جوکہ صرف مبلغ دو ہزار روپے 2000.00 روپے فی کاپی ہے۔ اس فانٹ کی سیل سے موصول ہونے والی تمام رقم فروغ نعت کی اشاعت و ترسیل پر خرچ ہوگی لہذا احباب سے گزارس ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس مہم میں شریک ہوں تاکہ ادارہ فروغ نعت خود کفالت کے مراحل میں داخل ہو سکے۔
فونٹ کے حصول کے لیے رابطہ نمبر یہ ہے
نوٹ اس نمبر پر جاز کیش اکاونٹ بنا ہوا ہے۔ رقم ٹرانسفر فرما کر رسید سینڈ کریں اور فونت کی کاپی حاصل کریں

سید شاکرالقادری
مدیر سہ ماہی فروغ نعت اٹک پاکستان
00923215100151

Address

Attock City Panjab
Attock City
43600

Telephone

+923215100151

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AlQalam Jowhar Nastaleeq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to AlQalam Jowhar Nastaleeq:

Share