Tauqeer kiani PMLN 20eb.arifwala

Tauqeer kiani PMLN 20eb.arifwala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tauqeer kiani PMLN 20eb.arifwala, Political Party, Sahiwal Road arifwala, Arifwala.

28/02/2026

‏کیا ایران مسلم ممالک میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا کر ٹھیک کررہا ہے یا غلط کر رہا ہے؟

13/01/2026

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے امریکی ٹیم کے پاکستانی نژاد پلیئرز کے ویزے مسترد کردئیے
امریکی فاسٹ بولر علی خان نے خود اپنے ویزا مسترد ہونے کی تصدیق کردی
احسان عادل، شیان جہانگیر اور محمد محسن کو بھی بھارتی حکام کی جانب سے ویزا نہیں دیا گیا
امریکا کرکٹ ٹیم نے ویزے مسترد ہونے سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا

NewsHD

13/01/2026

16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان 🚗💰📉

13/01/2026

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈ نے رمضان المبارک کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات کو 27 سے 30 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔

13/01/2026

عوامی آگاہی اور حفاظتی ہدایت نامہ: عارف والا میں گیس سلنڈر لیکج کے مسلسل واقعات تشویشناک ہیں۔ تازہ واقعہ 2 ای بی میں رات گئے پیش آیا۔ دو بچے موقع پر جانبحق ہوئے۔ میاں شدید زخمی ہوا۔ بیوی بعد ازاں جانبحق ہو گئی۔ اسی نوعیت کے دو سے تین واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔ یہ ایک سنگین عوامی مسئلہ بن چکا ہے۔ عوام کے لیے حفاظتی ہدایات درج ذیل ہیں: 1. گیس سلنڈر صرف معیاری اور منظور شدہ کمپنی کا استعمال کریں۔ 2. سلنڈر اور ریگولیٹر کی باقاعدہ جانچ کروائیں۔ 3. سلنڈر ہمیشہ ہوادار جگہ پر رکھیں۔ 4. سوتے وقت گیس کا والو مکمل بند کریں۔ 5. گیس کی بو محسوس ہو تو فوراً دروازے اور کھڑکیاں کھول دیں۔ 6. لیکج کی صورت میں ماچس، لائٹر یا برقی سوئچ استعمال نہ کریں۔ 7. بچوں کو گیس سلنڈر سے دور رکھیں۔ 8. پرانے، زنگ آلود یا مرمت شدہ سلنڈر استعمال نہ کریں۔ 9. کسی بھی مشتبہ صورتحال میں فوری طور پر گھر خالی کریں۔ 10. کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو 1122 کو کال کریں۔ آپ کی بروقت احتیاط قیمتی جانوں کو محفوظ بنا سکتی ہے۔ اس آگاہی پیغام کو اپنے اہل خانہ اور پڑوسیوں تک ضرور پہنچائیں۔

13/01/2026

*نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر بجلی کے بنیادی ٹیرف اور فکس چارجز سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔*

فیصلے کے مطابق 1 سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے نرخ 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ ہوں گے۔

200 یونٹ تک ٹیرف 13 روپے ایک پیسے، 201 سے 300 یونٹ 28 روپے 91 پیسے، 301 سے 400 یونٹ 37 روپے 99 پیسے فی یونٹ نرخ ہوں گے۔

401 سے 500 یونٹ 40 روپے 20 پیسے، 501 سے 600 یونٹ 41 روپے 62 پیسے اور 601 سے 700 یونٹ تک 42 روپے 76 پیسے فی یونٹ نرخ ہوں گے۔

700 یونٹ سے زائد استعمال کرنے پر نرخ 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ ہوں گے۔

12/01/2026

*پنجاب حکومت کا ایکسائز ملازمین کیلئے ای الیکٹرک بائیکس خریدنے کا فیصلہ*

*پنجاب بھر میں ایکسائز انسپکٹرز کے لئے 200 ای الیکٹرک بائیکس خریدی جائیں گی*

12/01/2026

عارف والا واپڈا والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں عارف والا کے اردگرد تمام گاؤں اندھیرے میں ڈوب گئے🙄

12/01/2026

80ارب روپے میڈیسن کے لیے دے رہے ہیں اب بھی ادویات کا نہ ملنا ناقابل فہم ہے، عوام کے پیسے اور وقت ضائع نہیں ہوں گے،نااہل اور کام چوروں گھر جانا ہوگا: وزیر اعلیٰ پنجاب

Political Organization

12/01/2026

*پاکپتن اور تحصیل عارفوالا میں شدید سردی کے دوران بجلی کا بدترین بحران، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کر دیا،*

*تفصیلات کے مطابق پاکپتن اور عارف والا شہر کے مختلف علاقہ جات میں میں شدید سردی کے موسم میں بجلی کا بحران سنگین صورت اختیار کر چکا ہے*

*وقفے وقفے سے ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے*

*سخت سردی میں بجلی کی طویل بندش کے باعث بزرگ، بچے اور مریض سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں*

*پاکپتن عوامی اور سماجی حلقوں نے صورتحال پر کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ایکسئین واپڈا اور ایس ای ساہیوال اور اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کروائیں اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے*

*Tauqeer kiani PMLN20eb

Political Organization

Address

Sahiwal Road Arifwala
Arifwala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tauqeer kiani PMLN 20eb.arifwala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share