Assistant Commissioner Jehangira

Assistant Commissioner Jehangira Official Page of Assistant Commissioner Jehangira, District Administration Nowshera, Government of Khyber Pakhtunkhwa.

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے تحصیل جہانگیرہ میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔دورانِ معائنہ غیر قا...
01/06/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے تحصیل جہانگیرہ میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد ہونے پر انہیں سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔

اس موقع پر دکانداروں کو سختی سے خبردار کیا گیا کہ غیر قانونی اور نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی خرید و فروخت قانوناً جرم ہے، اور اس میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل ...
28/05/2026

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل جہانگیرہ مس زیبی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر تحصیل جہانگیرہ کی تمام ویلیج کونسلز میں خصوصی صفائی مہم کی نگرانی کی۔

اس مہم میں وی سی سیکرٹریز کی نگرانی میں سینٹری سٹاف اور خاکروبوں نے بھرپور حصہ لیا۔ مختلف علاقوں میں جانوروں کی آلائشوں، کچرے اور گندگی کی بروقت صفائی کی گئی جبکہ گلیوں، نالیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

صفائی عملے نے دستیاب مشینری، لوڈر رکشوں اور دیگر وسائل کی مدد سے کچرا بروقت مقررہ ڈمپنگ پوائنٹس تک منتقل کیا تاکہ عید کے ایام میں شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پر شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ صفائی کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں، آلائشیں اور کچرا صرف مقررہ جگہوں پر ڈالیں اور اپنے اردگرد ماحول کو صاف رکھنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے اکوڑہ خٹک اور جہانگیرہ کے بس اسٹاپس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران مساف...
25/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے اکوڑہ خٹک اور جہانگیرہ کے بس اسٹاپس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران مسافروں سے کرایوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی گئیں۔ بعض مسافروں کی جانب سے زائد کرایہ وصولی کی شکایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اضافی رقم موقع پر ہی واپس دلوا دی گئی۔

اس موقع پر زائد کرایہ وصول کرنے پر ایک ڈرائیور کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری کرایہ نامے پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے موٹر وے پولیس اور ٹی ایم اے جہانگیرہ کے اہلکاروں کے ہمراہ شیدو موی...
25/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے موٹر وے پولیس اور ٹی ایم اے جہانگیرہ کے اہلکاروں کے ہمراہ شیدو مویشی منڈی کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران 03 افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا گیا، جنہوں نے مین سروس روڈ پر جانور کھڑے کر کے راستہ بند کیا ہوا تھا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار بیوپاریوں اور متعلقہ افراد کو ہدایات جاری کی جا چکی تھیں کہ سروس روڈ ہر صورت کھلا رکھا جائے، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے اکوڑہ خٹک بازار میں مختلف بیکریوں کا اچانک معائنہ کیا۔دورانِ معائن...
25/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے اکوڑہ خٹک بازار میں مختلف بیکریوں کا اچانک معائنہ کیا۔

دورانِ معائنہ صفائی ستھرائی، اشیائے خوردونوش کے معیار اور استعمال ہونے والے آئل و گھی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ناقص صفائی کی صورتحال پر ایک بیکری مالک کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر دکانداروں کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی کہ فوڈ سیفٹی قوانین اور حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے اکوڑہ خٹک، جہانگیرہ اور خیرآباد کے بس اسٹاپس پر کرایوں کی چیکنگ کی...
22/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے اکوڑہ خٹک، جہانگیرہ اور خیرآباد کے بس اسٹاپس پر کرایوں کی چیکنگ کی۔

زیادہ کرایہ وصولی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر ڈرائیورز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ مقررہ کرایہ سے زائد وصولی ہرگز نہ کی جائے، جبکہ متعلقہ حکام کو بس اسٹاپس پر کرایہ ناموں کے واضح بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ کی نگرانی میں سروس ڈیلوری سنٹر شیدو میں ریونیو دربار/کھلی کچہری کا ان...
22/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ کی نگرانی میں سروس ڈیلوری سنٹر شیدو میں ریونیو دربار/کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے عوام کے مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے فوری حل کے لیے موقع پر موجود متعلقہ افسران سے وضاحت طلب کی۔ بعض مسائل کو موقع پر حل کر دیا گیا جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے موٹروے پولیس، این ایچ اے اور ٹی ایم اے جہانگیرہ کے اہلکاروں کے ہمرا...
21/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے موٹروے پولیس، این ایچ اے اور ٹی ایم اے جہانگیرہ کے اہلکاروں کے ہمراہ شیدو مویشی منڈی کے لیے مختص جگہ پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر قائم ہوٹلز، ریت و باجری کے اسٹاکس اور جھونپڑیوں کو مسمار کر کے سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ نے واضح ہدایات جاری کیں کہ سرکاری اراضی پر کسی قسم کی تجاوزات ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی اور اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل جہانگیرہ کے ہمراہ صفائی مہم کے ...
21/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تحصیل جہانگیرہ کے ہمراہ صفائی مہم کے سلسلے میں تحصیل جہانگیرہ کی مختلف ویلج کونسلز کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ویلج کونسل ایوب آباد اکوڑہ خٹک، ویلج کونسل الحق اکوڑہ خٹک، ویلج کونسل مصری بانڈہ، ویلج کونسل میشک علی محمد، ویلج کونسل مغلکی، ویلج کونسل نندرک اور میاں عیسیٰ میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اس دورے کا مقصد مختلف مقامات پر صفائی کے انتظامات اور صورت حال کو چیک کرنا تھا۔ موقعے کی صورت حال کو مد نظر رکھ کر متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کی گئیں کہ کچرے کے ڈھیر کو جلد از جلد صاف کیا جائے، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران یو سی مغلکی اور نندرک ایریا میں پولیو ٹی...
21/05/2026

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ، اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ نے انسداد پولیو مہم کے دوران یو سی مغلکی اور نندرک ایریا میں پولیو ٹیمز کی کارکردگی کا جاٸزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو مغلکی میں ٹیموں کی حاضری، ٹیلی شیٹس، کارکردگی اور ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پولیو سٹاف کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔

Address

G. T. Road Surya Khel
Akora Khattak

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92923561705

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Jehangira posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Jehangira:

Share