Mana Ahmadani

Mana Ahmadani Mana Ahmadani is a town and union council of Dera Ghazi Khan District in the Punjab province of Pakistan. The prominent tribe of the town is Ahmadani Baloch.

Mana Ahmedani has been named for Sardar Mana Khan Baloch who is tribal chief of Ahmadani tribe. It is located at 29°47'58N 70°35'3E and has an altitude of 111 metres (367 feet). It is the last union council of DG Khan district bordering Rajanpur District

دورِ باطل میں حق پرستوں کیبات رہتی ھے، سر نہیں رہتے 💔
07/03/2026

دورِ باطل میں حق پرستوں کی
بات رہتی ھے، سر نہیں رہتے 💔

07/03/2026

🚩 عظیم الشان احتجاجی و مذمتی ریلی 🚩

قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علّامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ’’خونِ شہیداں سے تجدیدِ عہد اور ظالموں سے اعلانِ برات‘‘ کے عنوان سے ولی امر المسلمینِ جہاں، رہبرِ معظم اور مجاہدِ اسلام آیت اللہ العظمیٰ سید علی حُسینی خامنہ ای اور اُن کے باوفا رفقاء کی مظلومانہ شہادت نیز اِسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنانِ اسلام و انسانیت کی جارحیت کے خلاف 6 مارچ بروز جمعۃ المبارک نمازِ جمعہ کے بعد ایک عظیم الشان اور پُرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

یہ عظیم الشان ریلی نمازِ جمعہ کے بعد مرکزی جامع مسجد حسینیہؑ مانہ احمدانی سے شروع ہو کر انڈس ہائی وے سے ہوتی ہوئی اڈہ مانہ احمدانی تک پہنچی، جہاں شرکائے ریلی نے مظلومین سے یکجہتی اور عالمی استکبار کے خلاف اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔

ریلی کا انعقاد انجمن حُسینیہ مانہ احمدانی، شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (مانہ احمدانی) کے زیرِ اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شرکائے ریلی رہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حُسینی خامنہ ای کی تصاویر اُٹھائے ہوئے تھے اور ’’لبیک خامنہ ای‘‘، ’’مردہ باد امریکہ‘‘، ’’مردہ باد اسرائیل‘‘، ’’مرگ بر امریکہ‘‘ اور ’’مرگ بر اسرائیل‘‘ کے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے۔

یہ احتجاجی جلوس یونین کونسل مانہ احمدانی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جہاں ماسٹر صغیر احمدانی، دلبر حسین مولائی، سید علی حضور نقوی، قاری سید ضمیر عباس زیدی، حاجی ناصر عباس کوریجہ اور مولانا نیاز حسین کمیلی نے شرکائے ریلی سے خطاب کیا اور مظلوموں کی حمایت اور استکبار کے خلاف اتحاد پر زور دیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں رہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حُسینی خامنہ ای کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمِ اسلام کے اتحاد و بیداری کی ضرورت پر زور دیا۔ آخر میں رہبرِ معظم آیت اللہ العظمیٰ شہید سید علی حُسینی خامنہ ای کے قاتلوں خصوصاً اسرائیل اور اس کے سہولت کاروں (امریکہ) کے خلاف دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ظالموں کو اپنے انجام تک جلد پہنچائے اور مظلوموں کی نصرت فرمائے۔
(آمین یا رب العالمین بحقِ محمدؐ و آلِ محمدؑ)

✍️ از طــرف: فـخــر عبــاس الاحمــدانی

(06-03-2026)

Address

Mana Ahmadani
Ahmadani
32400

Telephone

+923440887661

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mana Ahmadani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mana Ahmadani:

Shortcuts

Share